منگل, اگست 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

اب کھانسی کی سرپ ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر نہیں فروخت نہیں ہو گی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-17
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
اب کھانسی کی سرپ ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر نہیں فروخت نہیں ہو گی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

مریضوں کے تحفظ کیلئے مرکزی وزارتِ صحت نے قواعد میں ترمیم کر دی

ایجنسیز

متعلقہ

’کابینہ میں توسیع ۱۵ ؍اگست کے بعد ہو گی ‘

بڈگام میں مبینہ منشیات فروش کی ۴ کروڑ کی جائیداد ضبط

نئی دہلی؍۱۶ جون

مرکزی وزارتِ صحت نے ادویات کے معیار اور مریضوں کی حفاظت سے متعلق خدشات کے پیش نظر کھانسی کے شربت سمیت تمام سیرپ پر مبنی ادویات کی فروخت ڈاکٹر کے نسخے سے مشروط کر دی ہے۔

اس سلسلے میں وزارتِ صحت و خاندانی بہبود نے ڈرگز (پانچویں ترمیمی) قواعد۲۰۲۶کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جو سرکاری گزٹ میں اشاعت کے ساتھ ہی نافذ العمل ہو گیا ہے۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد سیرپ پر مبنی ادویات، بالخصوص کھانسی کے شربت، کو مزید سخت ضابطہ جاتی نگرانی کے دائرے میں لانا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈرگز رولز۱۹۴۵ کے شیڈول ’کے‘ میں ’’ادویات کی اقسام‘‘ کے تحت درج آئٹم نمبر۷ سے لفظ ’’سیرپس‘‘ حذف کر دیا گیا ہے۔

شیڈول ’کے‘ ان ادویات کی فہرست پر مشتمل ہے جنہیں بعض شرائط کے ساتھ ڈرگز اینڈ کاسمیٹکس ایکٹ اور قواعد کے تحت تیاری، فروخت اور تقسیم سے متعلق مخصوص ضوابط میں رعایت حاصل ہوتی ہے۔

وزارت نے گزشتہ سال دسمبر میں اس حوالے سے ایک مسودۂ نوٹیفکیشن جاری کرکے عوام اور متعلقہ فریقوں سے تجاویز اور اعتراضات طلب کیے تھے۔ موصولہ آراء کا جائزہ لینے کے بعد ڈرگز ٹیکنیکل ایڈوائزری بورڈ (ڈی ٹی اے بی) سے مشاورت کی گئی، جس کے بعد ترمیم کو حتمی شکل دی گئی۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حالیہ برسوں میں کھانسی کے شربت اور دیگر مائع ادویات کے معیار پر عالمی سطح پر سوالات اٹھے تھے۔ کئی ممالک میں آلودہ ادویات کے استعمال سے بچوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات کے بعد ان مصنوعات کی نگرانی سخت کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ نئی ترمیم سے سیرپ پر مبنی ادویات کی نگرانی، معیار کی جانچ اور فروخت کے نظام میں شفافیت بڑھے گی، جبکہ دوا ساز کمپنیوں اور فروخت کنندگان کو سخت لائسنسنگ اور کوالٹی کنٹرول ضوابط پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ٹرمپ ایران میں درحقیقت کیا حاصل کر سکے؟ اُن کے نامکمل اہداف کا تفصیلی جائزہ

Next Post

وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت سرینگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ کا۸۴واں اجلاس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

’کابینہ میں توسیع ۱۵ ؍اگست کے بعد ہو گی ‘

2026-08-11
سرینگر میں ۵ء۶۰کروڑ   روپے مالیت کی۸غیر   منقولہ جائیدادیں ضبط
اہم ترین

بڈگام میں مبینہ منشیات فروش کی ۴ کروڑ کی جائیداد ضبط

2026-08-11
’یومِ آزادی کی تقریبات‘سخت سکیورٹی اور نگرانی یقینی بنا یا جائے‘
اہم ترین

’یومِ آزادی کی تقریبات‘سخت سکیورٹی اور نگرانی یقینی بنا یا جائے‘

2026-08-11
ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ورکروں کا سرینگر میں احتجاج
اہم ترین

پاک زیر قبضہ کشمیر میں اسمبلی انتخابات سکیورٹی خدشات کے باعث ملتوی

2026-08-11
’لوگ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کریں‘سری نگر پولیس کی عوام سے اپیل
اہم ترین

پارلیمانی پینل کی جموں و کشمیر کے سیاحتی مقامات پر مربوط سکیورٹی کا مطالبہ

2026-08-11
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
اہم ترین

سوشل میڈیا پر مبینہ بنیاد پرست  تشہیر کے الزام میںدو افراد کو گرفتار

2026-08-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

بانڈی پورہ میں ۱۲ سالہ بچی سے  مبینہ جنسی زیادتی، دو افراد گرفتار

2026-08-11
ڈوڈہ کے ملہوری علاقے میں سڑک حادثہ، دو افراد جاں بحق
اہم ترین

اونتی پورہ میں بُلٹ پروف گاڑی کا  ٹائر پھٹنے سےتین پولیس اہلکار زخمی

2026-08-11
Next Post
وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت سرینگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ کا۸۴واں اجلاس

وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت سرینگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ کا۸۴واں اجلاس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.