منگل, ستمبر 15, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ٹرمپ نے ایران پر طے شدہ حملے روک دیے، معاہدے کے قریب پہنچنے کا دعویٰ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-13
in عالمی خبریں
A A
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

نائجر میں بغاوت سے روس پر بڑھتے انحصار کا انکشاف

وائٹ ہاؤس ملاقات کے دوران شی سے تقریباً ہر موضوع پر بات ہو گی: صدر ٹرمپ

واشنگٹن، 12 جون (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف طے شدہ حملے روک دیے گئے ہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ ہونے والی بات چیت اعلیٰ ترین سطح تک پہنچ چکی ہے اور اس کی منظوری بھی دی جا چکی ہے، جس کے بعد انہوں نے بطور صدر حملے روکنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے کے نکات اور تفصیلات پر تمام فریقین، جن میں امریکا، اسرائیل، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، ترکیے، پاکستان، بحرین، کویت، اردن اور مصر سمیت دیگر ممالک شامل ہیں، اصولی اور تفصیلی سطح پر متفق ہوچکے ہیں۔
امریکی صدر کے مطابق حتمی معاہدے پر دستخط تک بحری ناکہ بندی مکمل طور پر برقرار رہے گی جبکہ معاہدے پر دستخط کے وقت اور مقام کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
س سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا آج رات ایران پر بہت سخت حملہ کرے گا اور جلد ہی ایران کے تیل و گیس کے بنیادی ڈھانچے پر کنٹرول حاصل کر لیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی نیوی، ائیر فورس، ریڈار اور ہر طرح کا دفاع ختم ہوچکا ہے اور ہم آج رات ایران کو بہت شدید حملوں کا نشانہ بنائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ مستقبل قریب میں امریکا ایران کے خارگ جزیرے سمیت دیگر تیل کے اہم مراکز پر قبضہ کرلے گا اور ایران کی آئل اور گیس مارکیٹس پر مکمل کنٹرول حاصل کرے گا۔ ٹرمپ نے اپنے بیان میں وینزویلا کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ وینزویلا میں بھی ایسا کرچکا ہے اور اس کا نتیجہ امریکا اور وینزویلا دونوں کے لیے بہت اچھا رہا۔
ادھرمصری وزارتِ خارجہ کہا ہے کہ امریکہ اور ایران وہ جنگ کے خاتمے کے لیے موجود ’’دستیاب موقع‘‘ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے معاہدے کی جانب پیش رفت کریں۔
وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک باہمی اختلافات کے حل کے لیے جاری سفارتی کوششوں کو کامیاب بنائیں گے اور تنازع کے خاتمے کی راہ ہموار کریں گے جسسے خطے میں استحکام کے نئے دور کا آغاز ممکن ہوگا۔
امریکی ویب نے امریکہ ایران ڈیل کے ممکنہ نکات کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاری کی گئی ممکنہ نکات کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو فوری طور پر بغیر کسی ٹول یا فیس کے دوبارہ کھول دیا جائے۔ اس کے بدلے ایران پر پابندیوں میں نرمی یا ریلیف دیا جائے۔ جنگ بندی ڈیل میں ساٹھ دن کی توسیع ہو گی، جس کا اطلاق لبنان میں بھی ہوگا۔ اس عرصے کے دوران جوہری مذاکرات جاری رہیں گے۔
معاہدے کے مطابق ایران یہ وعدہ کرے گا کہ وہ کبھی جوہری ہتھیار نہیں بنائے گا اور اپنے افزودہ یورینیم کے معاملے پر جاری تنازع کو حل کرے گا۔ سمندری تجارت اور جہازوں کی آمدورفت جنگ سے پہلے والی سطح پر واپس آ جائے گی۔ اس کے بدلے میں امریکہ بھی اپنی ناکہ بندی ختم کر دے گا۔ ایران کو عارضی طور پر پابندیوں میں نرمی دی جائے گی تاکہ وہ ساٹھ دن تک اپنا تیل فروخت کر سکے۔
ابتدائی معاہدے پر دستخط ہوتے ہی ایران منجمد اثاثوں کی فوری ادائیگی چاہتا ہے جبکہ امریکا مرحلہ وار اور شرائط پوری ہونے پر دینے کا خواہاں ہے۔ نیوزویب سائیٹ کے مطابق امریکہ اور ایران معاہدے کے مسودے پر اتفاق کر چکے ہیں، لیکن معاہدے کے نافذ ہونے سے پہلے دونوں جانب سے آخری منظوری ابھی باقی ہے۔
صدر ٹرمپ کے امریکہ ایران ڈیل کے اعلان نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کو حیران کر دیا، کیونکہ انہیں اس پیش رفت کی توقع نہیں تھی۔ نیوز ویب سائت نے یہ بتایا کہ قطر اور پاکستان کی ثالثی میں طے پانے والا معاہدہ ”اسلام آباد معاہدہ” کہا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ابھی تک کسی معاہدے کو حتمی شکل نہیں دی گئی، ایران

Next Post

خوراک، ایندھن اور قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اضافے سے خردہ مہنگائی 3.93 فیصد پر پہنچ گئی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

نائجر میں بغاوت سے روس پر بڑھتے انحصار کا انکشاف
عالمی خبریں

نائجر میں بغاوت سے روس پر بڑھتے انحصار کا انکشاف

2026-09-15
وائٹ ہاؤس ملاقات کے دوران شی سے تقریباً ہر موضوع پر بات ہو گی: صدر ٹرمپ
عالمی خبریں

وائٹ ہاؤس ملاقات کے دوران شی سے تقریباً ہر موضوع پر بات ہو گی: صدر ٹرمپ

2026-09-15
آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران، عمان نے خلیجی اجلاس ملتوی کردیا
عالمی خبریں

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران، عمان نے خلیجی اجلاس ملتوی کردیا

2026-09-15
عالمی خبریں

جنوبی افریقہ میں سڑک حادثے میں کم از کم 21 افراد ہلاک، کئی زخمی

2026-09-15
عالمی خبریں

ایران اور متحدہ عرب امارات باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے اور تعاون میں توسیع پر متفق

2026-09-15
عالمی خبریں

غزہ پر فلم کے معاملے میں اسرائیلی وزیر کی فلم سازوں کی شہریت منسوخ کرنے کی دھمکی

2026-09-15
عالمی خبریں

اسرائیلی وزیر دفاع کی جنوبی لبنان کے پہاڑوں کی طرف رخ کرنے والوں کو ‘ختم کرنے’ کی دھمکی

2026-09-15
پاکستان نے جیش کے سربراہ   مسعود اظہر پر انعامی رقم بڑھا دی
اہم ترین

پاکستان نے جیش کے سربراہ  مسعود اظہر پر انعامی رقم بڑھا دی

2026-09-15
Next Post
’پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی الحال اضافہ نہیں ‘

خوراک، ایندھن اور قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اضافے سے خردہ مہنگائی 3.93 فیصد پر پہنچ گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.