منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکی خفیہ ایجنسی کا سینئر ترین عہدیدار گرفتار، گھر سے 40 ملین ڈالرز کے سونے کے بسکٹ برآمد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-31
in عالمی خبریں
A A
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران نے اقوام متحدہ کو پلوں، ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں کی تفصیلات پیش کردیں

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

واشنگٹن، 30 مئی (یو این آئی) امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن نےامریکی خفیہ ایجنسی کے سابق افسر ‘ڈیوڈ رش’ کو گرفتار کر کے گھر سے 303 سونے کے بسکٹ، 20 لاکھ ڈالرز کیش اور 35 انتہائی قیمتی اور لگژری گھڑیاں برآمد ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی تاریخ کے ایک بڑے مالیاتی اسکینڈل اور سیکیورٹی بریچ کا پردہ فاش ہوگیا، جہاں امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے سینٹرل انٹیلیجنس ایجنسی کے سابق اعلیٰ مینیجر ‘ڈیوڈ رش’ کو ان کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کے گھر سے کروڑوں ڈالرز مالیت کا سونا، کیش اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد ہوئی ہیں۔
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیوڈ رش کی رہائش گاہ پر مارے گئے چھاپے کے دوران ایف بی آئی حکام اس وقت دنگ رہ گئے جب وہاں سے منٹوں میں کروڑوں ڈالرز کا پوشیدہ خزانہ نکل آیا۔
ایف بی آئی کے مطابق 40 ملین ڈالرز سے زائد مالیت کے 303 سونے کے بسکٹ، 20 لاکھ ڈالرز کیش اور 35 انتہائی قیمتی اور لگژری گھڑیاں برآمد ہوئیں.
تحقیقات کے مطابق، ملزم ڈیوڈ رش سی آئی اے میں اپنے اعلیٰ عہدے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دفتری اخراجات اور مختلف ٹاپ سیکریٹ ‘خفیہ آپریشنز’ کے بہانے ایجنسی سے کروڑوں ڈالرز کا سونا وصول کرتا رہا اور اسے اپنے ذاتی استعمال میں لاتا رہا۔
اسکینڈل اس وقت سامنے آیا جب سی آئی اے حکام نے اس سے سرکاری سونے کا آفیشل ریکارڈ طلب کیا، جس پر ملزم کوئی بھی تسلی بخش جواب دینے میں بری طرح ناکام رہا۔
تفتیش میں یہ ہولناک انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ ڈیوڈ رش نے سی آئی اے میں اتنا بڑا عہدہ اور ‘ٹاپ سیکریٹ سیکیورٹی کلیئرنس’ حاصل کرنے کے لیے برسوں تک امریکی حکومت اور ایجنسی سے جھوٹ بولا، اس نے اپنی تعلیمی ڈگریوں کے بارے میں جھوٹے دعوے کیے اور خود کو امریکی بحریہ (کا پائلٹ ظاہر کر کے ایجنسی میں نوکری حاصل کی تھی۔
ایف بی آئی نے سرکاری فنڈز چوری کرنے، دھوکہ دہی اور آفیشل دستاویزات میں ہیرا پھیری کرنے کے الزامات کے تحت ملزم کو گرفتار کر کے باقاعدہ قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ امریکی سیکیورٹی حلقوں میں اس اسکینڈل کے بعد شدید ہلچل مچ گئی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

غزہ پر اسرائیل کے طویل المدتی منصوبے

Next Post

ملک کو اب ایک تعلیم یافتہ وزیرِ اعظم کی ضرورت: کیجریوال

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایران نے اقوام متحدہ کو پلوں، ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں کی تفصیلات پیش کردیں
عالمی خبریں

ایران نے اقوام متحدہ کو پلوں، ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں کی تفصیلات پیش کردیں

2026-08-31
عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
عالمی خبریں

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

2026-08-31
ڈنمارک میں بھی تعلیمی اداروں میں برقعہ پر پابندی لگانے کی تیاریاں
عالمی خبریں

ڈنمارک میں بھی تعلیمی اداروں میں برقعہ پر پابندی لگانے کی تیاریاں

2026-08-31
ایران کا آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دھماکے سے تباہ ہونے کا دعویٰ، سینٹکام کی تردید
عالمی خبریں

ایران کا آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دھماکے سے تباہ ہونے کا دعویٰ، سینٹکام کی تردید

2026-08-31
عالمی خبریں

جے ڈی وینس کی فیملی کے اچانک سفری مطالبات پر خفیہ سروس کے اہلکار نالاں

2026-08-31
عالمی خبریں

لبنانی صدر جوزف عون امریکہ کے دورے پر روانہ

2026-08-31
عالمی خبریں

آخری سانس تک ایران کا دفاع کیا جائے گا: عباس عراقچی

2026-08-31
عالمی خبریں

اسرائیل کا فلسطینیوں کے خلاف ’کرمسن تھریڈ‘ نامی نیا منصوبہ

2026-08-31
Next Post
پنجاب میں ہم نے اپنا پہلا وعدہ پورا کیا: کیجریوال

ملک کو اب ایک تعلیم یافتہ وزیرِ اعظم کی ضرورت: کیجریوال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.