منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں میں گرمی کی شدید لہر‘درجۂ حرارت۴۰ء۳ڈگری سینٹی گریڈ  درج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-26
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
جموں میں گرمی کی شدید لہر‘درجۂ حرارت۴۰ء۳ڈگری سینٹی گریڈ  درج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

وادی میں خوشگوار موسم‘ مطلع ابر آلود ‘ بیچ بیچ میں ہلکی بارشیں بھی

(ویب ڈیسک)

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

سرینگر؍۲۵ مئی

جموں خطے میں جاری شدید گرمی کی لہر سے عوام کو تاحال راحت نہیں مل سکی اور پیر کے روز جموں شہر میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت۴۰ء۳ ڈگری سینٹی جریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ضلع جموں میں کم سے کم درجۂ حرارت۲۴ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ریاسی ضلع کا کٹرہ قصبہ۳۷ء۸ڈگری سیلسیس کے ساتھ دوسرا گرم ترین مقام رہا۔ وہاں کم سے کم درجۂ حرارت۲۲ء۶ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔

ادھر نسبتاً ٹھنڈے علاقوں میں بانہال میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت۲۵ء۶ ڈگری سینٹی گریڈ، بٹوت میں۲۸ء۱ ڈگری سینٹی گریڈ اور بھدرواہ میں۲۷ء۲ڈگری سینٹی گریڈ  ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے ایک افسر کے مطابق۲۵ مئی کو مجموعی طور پر موسم خشک رہا، تاہم بعض مقامات پر سہ پہر کے بعد مختصر بارش، تیز ہوائیں اور ژالہ باری بھی دیکھی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ۲۶؍اور۲۷مئی کو موسم عموماً گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق۲۸؍اوت۲۹ مئی کو مطلع ابر آلود رہ سکتا ہے اور مختلف مقامات پر بارش، گرج چمک، ژالہ باری اور تیز ہواؤں کا امکان ہے، جبکہ۳۰مئی سے۳ جون تک موسم زیادہ تر خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ تاہم شام کے اوقات میں کہیں کہیں ہلکی بارش یا گرج چمک کو خارج از امکان قرار نہیں دیا گیا۔

شدید گرمی کے پیش نظر محکمہ اسکولی تعلیم جموں و کشمیر نے گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ پہلی سے چھٹی جماعت تک کے طلبہ کے لیے تعطیلات یکم جون سے۲۲ جولائی تک جبکہ ساتویں سے بارہویں جماعت تک کے لیے۸جون سے۲۲جولائی تک رہیں گی۔

ادھر جموں ڈویژن کے پہاڑی سیاحتی مقامات بھدرواہ، کشتواڑ، پٹنی ٹاپ، نتھہ ٹاپ، سنسر اور بنی میں خوشگوار موسم کے باعث سیاحوں کی بڑی تعداد دیکھی جا رہی ہے۔

دوسری جانب وادیٔ کشمیر میں موسم نسبتاً خوشگوار رہا۔ سری نگر سمیت کئی علاقوں میں جزوی ابر آلود موسم اور ہلکی بارشیں بھی ہوئیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سری نگر میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت۲۳سے۲۰ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم۱۰ سے۱۲ ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

گلمرگ، پہلگام اور دیگر بالائی علاقوں میں ٹھنڈی ہواؤں کے باعث موسم خوشگوار محسوس کیا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے سیاحوں اور مقامی لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ پہاڑی علاقوں کا سفر کرتے وقت تازہ موسمی اطلاعات پر نظر رکھیں کیونکہ بعض مقامات پر اچانک بارش یا تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

ادھر محکمہ موسمیات نے سیاحوں اور مقامی باشندوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پہاڑی علاقوں کا سفر کرتے وقت موسمی اپڈیٹس پر نظر رکھیں کیونکہ بعض مقامات پر اچانک بارش یا تیز ہوائیں چلنے کا امکان موجود ہے۔

۔۔۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مشرق وسطیٰ بحران :’قیمتیں ناقابلِ تصور حد تک بڑھ چکی ہیں‘

Next Post

مناسک حج شروع ‘۱۷لاکھ سے زائد عازمین منیٰ میں خیمہ زن‘وقوف عرفہ آج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
مناسک حج شروع ‘۱۷لاکھ سے زائد عازمین منیٰ میں خیمہ زن‘وقوف عرفہ آج

مناسک حج شروع ‘۱۷لاکھ سے زائد عازمین منیٰ میں خیمہ زن‘وقوف عرفہ آج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.