ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’بھارت سمارٹ باڈر منصوبہ شروع کرے گا ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-23
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’بھارت سمارٹ باڈر منصوبہ شروع کرے گا ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

پاکستان اور بنگلہ دیش سے دراندازی روکنے کیلئے ایک سال میں سرحدوں کو نا قابل تسخیر بنایا جا ئےگا : وفاقی وزیر داخلہ

’ڈرون، راڈار، جدید کیمرے نصب ہو ں گے‘نکسلی انتہاپسندی کے بعد اب دراندازی کو پوری طرح ختم کیا جائے گا‘

متعلقہ

’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘

’عمر کو صرف اپنی اقتدار کی واپسی کی فکر ہے‘عوامی حقوق کی نہیں‘

نئی دہلی؍۲۲مئی

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ حکومت دراندازی پر روک لگانے کے لیے اگلے ایک برس میں ڈرون، راڈار، جدید کیمروں اور ٹیکنالوجیز سے لیس اسمارٹ بارڈر پروجیکٹ لا کر ایک ناقابل تسخیر بارڈر گرڈ بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا اندرونی سکیورٹی کا وژن مسائل کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے اور نکسلی انتہاپسندی کے بعد اب دراندازی کو پوری طرح ختم کیا جائے گا۔

وزیر داخلہ نے سرحدی سکیورٹی کو علاقائی ذمہ داری (ٹیریٹوریل رسپانسبلٹی) قرار دیتے ہوئے تریپورہ، آسام اور مغربی بنگال میں بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کو ضلع انتظامیہ، پولیس تھانوں، پنچایتوں اور پٹواریوں کے ساتھ مل کر دراندازی روکنے کی سمت میں کام کرنے کی ہدایت دی۔

شاہ جمعہ کو یہاں بارڈر سکیورٹی فورس کی تقریبِ اعزازات اور رستم جی میموریل لکچر میں بطور مہمانِ خصوصی شامل ہوئے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیورو، سکریٹری بارڈر مینجمنٹ اور بارڈر سکیورٹی فورس کے ڈائریکٹر جنرل سمیت کئی معزز شخصیات موجود تھیں۔

مرکزی وزیر داخلہ نے فورس کی خاتون ٹیم کے ماؤنٹ ایورسٹ کو کامیابی سے سرکرنے کے تاریخی کارنامے پر ٹیم کے تمام ارکان اور بارڈر سکیورٹی فورس کے تمام جوانوں کو دلی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ فورس نے دستیاب وسائل سے غیر قانونی دراندازی ، نارکوٹکس کی اسمگلنگ، مویشیوں کی اسمگلنگ، جعلی کرنسی، منظم جرائم، ڈرون سے ہتھیاروں اور منشیات کی اسمگلنگ سمیت کئی طرح کے چیلنجوں کا سامنا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں فورس کے کردار کو مزید مربوط اور وسیع کرنا ہوگا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اب صرف روایتی طریقے سے سرحدوں کی حفاظت نہیں کی جا سکتی، اس کے لیے ریاستی پولیس، مرکزی مسلح پولیس فورسز، دیگر مسلح افواج، نارکوٹکس کنٹرول بیورو، انٹیلی جنس ایجنسیوں اور ریاستی انتظامیہ کے ساتھ مل کر سکیورٹی گرڈ کو مضبوط کرنا پڑے گا، تب ہی ہم ان نئے چیلنجوں کا سامنا کر سکیں گے۔

شاہ نے کہا’’ہمیں سرحدی سکیورٹی کو ایک الگ تھلگ ذمہ داری کے طور پر دیکھنے کے بجائے ایک علاقائی ذمہ داری کے طور پر دیکھنا ہوگا، تب ہی ہم ان تمام چیلنجوں پر قابو پانے میں کامیاب ہوں گے‘‘۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمیں آنے والے خطرات کو بھی دیکھنا ہوگا۔ سرحد پار سے دراندازی کے ذریعے مصنوعی طریقے سے آبادی کے تناسب (ڈیموگرافی) میں کی جانے والی تبدیلیوں کو روکنے کے لیے بھی ہمیں محتاط اور چوکس رہنا ہوگا۔ان کاکہنا تھا’’نارکوٹکس اور جعلی کرنسی کے حملے سے ہمارے اقتصادی نظام کو کھوکھلا کرنے کی کوششوں کے تئیں بھی ہمیں ہوشیار رہنا ہوگا۔ سائبر چیلنجز، ہائبرڈ وارفیئر اور ڈرون کے خطرات کے لیے ایک نئی حکمت عملی کے ساتھ ہمیں کام کرنا ہوگا‘‘۔

شاہ نے کہا کہ وزارت داخلہ، سرحد کو ایک اسمارٹ بارڈر بنانے میں بارڈر سکیورٹی فورس کو تکنیکی مدد فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا’’بی ایس ایف کی طرف سے کیے جا رہے کئی تجربات کے ساتھ ایک مضبوط سکیورٹی گرڈ بنانے کی سمت میں ہم آگے بڑھ رہے ہیں۔ آنے والے ایک سال کے اندر ہی اسمارٹ بارڈر کنسیپٹ کے ساتھ سرحدی سکیورٹی میں تمام اقسام کی ٹیکنالوجی کو شامل کر کے ایک ناقابل تسخیر بارڈر کا سکیورٹی گرڈ بنانے کا کام آگے بڑھ رہا ہے۔ وزارت داخلہ بہت جلد ڈرون، راڈار، جدید کیمروں اور دیگر نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ ایک اسمارٹ بارڈر پروجیکٹ ملک کے سامنے لے کر آئے گی‘‘۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اس شروعات کے بعد بارڈر سکیورٹی فورس کا کام کافی آسان بھی ہو جائے گا اور اسے مضبوطی بھی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ فورس کے قیام کے۶۰ ویں سال میں ہی ہم اسمارٹ بارڈر پروجیکٹ کی شروعات کر کے بنگلہ دیش اور پاکستان کی پوری سرحد کو ناقابل تسخیر بنا دیں گے جس سے بی ایس ایف کو بہت بڑی تکنیکی مدد دستیاب ہو جائے گی۔ اس سے شجاعت، بہادری، لگن اور حب الوطنی کے ساتھ ساتھ ایک مضبوط تکنیکی تعاون بھی فورس کے پاس دستیاب ہوگا جس سے ہم دونوں سرحدوں کو مزید محفوظ کر دیں گے۔

شاہ نے کہا کہ حکومت کے اٹل اور پختہ عزم کی وجہ سے پانچ دہائی پرانا نکسلی انتہا پسندی کا مسئلہ ختم ہو گیا ہے اور ہندوستان نکسل سے پاک ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلے کو برقرار رکھنا یا کنٹرول میں رکھنا سکیورٹی کا نقطہ نظر نہیں ہو سکتا، بلکہ مسئلے کو جڑ سے ختم کرنا ہی سکیورٹی کا نقطہ نظر ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب دراندازی کے لیے بھی بی ایس ایف کو اسی عزم کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بردی کا عیدالاضحیٰ اور امرناتھ یاترا کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

Next Post

بی جے پی ۲۰ سال بعد بھی !

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘
اہم ترین

’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘

2026-07-16
’عمر کو صرف اپنی اقتدار کی واپسی کی فکر ہے‘عوامی حقوق کی نہیں‘
اہم ترین

’عمر کو صرف اپنی اقتدار کی واپسی کی فکر ہے‘عوامی حقوق کی نہیں‘

2026-07-16
 متنازعہ کتاب تنازع: جموں یونیورسٹی نے بلیک لسٹ مصنفین اور ناشرین پر پابندی عائد کر دی
اہم ترین

 متنازعہ کتاب تنازع: جموں یونیورسٹی نے بلیک لسٹ مصنفین اور ناشرین پر پابندی عائد کر دی

2026-07-16
 سنہا کابھگوتی نگر یاتری نواس میں یاتریوں کی سہولیات کا جائزہ
اہم ترین

 سنہا کابھگوتی نگر یاتری نواس میں یاتریوں کی سہولیات کا جائزہ

2026-07-16
ہمالیہ میں برف باری سابقہ اندازوں سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے، نئی تحقیق کا انکشاف
اہم ترین

ہمالیہ میں برف باری سابقہ اندازوں سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے، نئی تحقیق کا انکشاف

2026-07-16
فنڈنگ بحران :پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کی یونیورسٹی بند‘۸ہزارطلبہ متاثر
اہم ترین

پی او کے نہ ’آزاد‘ ہے، نہ ’متنازع‘، بلکہ ’زیرِ قبضہ‘ علاقہ ہے:مقامی رہنما

2026-07-16
جموں و کشمیر میں بڑا ردوبدل‘۸۲پولیس افسران تبدیل
اہم ترین

  پربھات کا کارگو کمپلیکس سری نگر  کا دورہ، سکیورٹی تیاریوں کا جائزہ

2026-07-16
ایل اور سی پر سکوت:کیرن علاقے میں سیاحتی سرگرمیاں شروع ہونے لگیں
اہم ترین

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

2026-07-16
Next Post
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ

بی جے پی ۲۰ سال بعد بھی !

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.