منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ہر نوجوان میں ہے صلاحیت، ضرورت صحیح موقع فراہم کرنے کی: ریکھا گپتا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-21
in قومی خبریں
A A
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

نئی دہلی، 20 مئی (یو این آئی) دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے بدھ کو کہا کہ ان کی حکومت کا ماننا ہے کہ ہر نوجوان میں صلاحیت ہوتی ہے اور ضرورت صرف اسے صحیح موقع اور پلیٹ فارم دینے کی ہے۔
محترمہ گپتا نے آج یہاں ‘ٹیلنٹ ہنٹ اسکیم – حوصلوں کی اڑان 2026-27’ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہل صرف ایک مقابلہ نہیں، بلکہ دہلی کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو پہچاننے، نکھارنے اور قومی سطح تک پہنچانے کا ایک مضبوط پلیٹ فارم بنے گی۔ انہوں نے اس پرجوش اسکیم کے آفیشل لوگو کی بھی نقاب کشائی کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگو دہلی کے نوجوانوں کے خوابوں، تخلیقی صلاحیتوں اور اڑان بھرتے ہوئے اعتماد کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت کا ماننا ہے کہ ہر نوجوان میں صلاحیت ہوتی ہے اور ضرورت صرف اسے صحیح موقع اور پلیٹ فارم فراہم کرنے کی ہے۔ اسی سوچ کے ساتھ محکمہ آرٹ، کلچر اینڈ لینگویج (فن، ثقافت اور زبان) کے ذریعے اس اسکیم پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ یہ اسکیم دہلی کے نوجوانوں کو اپنا فن دکھانے، اعتماد بڑھانے اور پہچان بنانے کا موقع فراہم کرے گی۔ ساتھ ہی، یہ دہلی کی مالامال ثقافتی وراثت اور جدید تخلیقی صلاحیتوں کو بھی فروغ دے گی۔
وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ اس اسکیم کا مقصد صرف صلاحیتوں کی تلاش کرنا نہیں، بلکہ دہلی کے نوجوانوں کے لیے ایک ایسا پلیٹ فارم تیار کرنا ہے جو رسائی، شمولیت، تنوع اور باصلاحیت نوجوانوں کے لیے خود روزگارِ اور خود انحصاری کے مواقع کو فروغ دے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہل مختلف سماجی اور معاشی پس منظر سے آنے والے نوجوانوں کو مساوی مواقع فراہم کرتے ہوئے ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو نئی سمت دے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسکیم دہلی کے تمام 70 اسمبلی حلقوں میں نافذ کی جائے گی۔ اسکیم کے لیے 10 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ اس کے تحت تقریباً 25,000 سے زیادہ نوجوانوں کو مختلف مراحل میں حصہ لینے کا موقع ملے گا۔ پورے عمل کو شفاف، منظم اور مرحلہ وار طریقے سے منعقد کیا جائے گا تاکہ ہر شریک کو مساوی موقع مل سکے۔ 16 سے 35 سال کے نوجوان اس اسکیم کے تحت منگل سے ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو ڈاٹ دہلی ٹیلنٹ ہب ڈاٹ کام کے مخصوص آن لائن پورٹل کے ذریعے بالکل مفت رجسٹریشن کر سکیں گے۔ اسی پورٹل پر رجسٹریشن، پروگرام کی معلومات اور اپڈیٹس بھی باقاعدگی سے ملیں گے۔
وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ یہ پروگرام چار مراحل میں منعقد کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں آن لائن رجسٹریشن اور ساتوں زمروں (کیٹیگریز) میں موصول ہونے والی درخواستوں کی اسکریننگ اور شارٹ لسٹنگ کی جائے گی۔ دہلی کے تمام 70 اسمبلی حلقوں سے تقریباً 24,500 شرکاء کا انتخاب اگلے مرحلے کے لیے کیا جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں 35 کلسٹر سطح کے مقابلے منعقد ہوں گے، جس میں ہر کلسٹر میں دو اسمبلی حلقوں کو شامل کیا جائے گا۔ اس مرحلے میں مختلف زمروں سے کل 2,450 شرکاء کا انتخاب کیا جائے گا۔ تیسرے مرحلے میں منتخب شرکاء کے لیے چار زونل سطح کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے، جہاں ہر زمرے کے بہترین شرکاء کا انتخاب کیا جائے گا۔ اس کے بعد آخری مرحلے میں 28 فائنلسٹ شرکاء کے درمیان اگست میں ریاستی سطح کا گرینڈ فینالے منعقد ہوگا، جس میں ساتوں زمروں میں جیتنے والوں کو انعامی رقم فراہم کی جائے گی۔ ساتھ ہی، ہر فائنلسٹ کو بھی نوازا جائے گا۔ اس موقع پر آرٹ، کلچر اینڈ لینگویج کے وزیر کپل مشرا نے کہا کہ دہلی ‘کریٹیو کیپٹل’ (تخلیقی دارالحکومت) اور ‘یوتھ کیپٹل’ (نوجوانوں کا دارالحکومت) بن رہی ہے۔ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف دہلی کے شاندار اور کامیاب انعقاد کے بعد اب دہلی ‘دہلی ٹیلنٹ ہنٹ – حوصلوں کی اڑان’ جیسے بڑے ایونٹ کے لیے تیار ہے۔ ‘آتم نربھر بھارت’ کے عزم کی سمت میں یہ پہل دہلی کے نوجوانوں کو اپنے فن، تخلیقی صلاحیتوں اور ہنر کو ایک بڑے پلیٹ فارم پر ظاہر کرنے کا سنہرا موقع فراہم کرے گی اور ان کے خود کفیل بننے کا راستہ ہموار کرے گی۔ دہلی ٹیلنٹ ہنٹ کا مقصد صرف صلاحیت کی تلاش کرنا نہیں، بلکہ اسے مناسب رہنمائی، پہچان اور موقع فراہم کرنا بھی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امریکہ نے ایران کے خلاف دوبارہ جنگ چھیڑی تو اسے مزید بڑے جھٹکے لگیں گے: عباس عراقچی

Next Post

جنوبی کوریا کے ساتھ خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری اور ہوگی مضبوط: راجناتھ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ   کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘  کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان
اہم ترین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

2026-09-01
اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی
قومی خبریں

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

2026-08-31
سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ
قومی خبریں

سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ

2026-08-31
زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ
قومی خبریں

زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ

2026-08-31
پی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا
قومی خبریں

وزیر اعظم نے وکرم یان بنانے والی کمپنی اسکائی روٹ کے بانیوں کو مبارکباد دی

2026-08-31
وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال
قومی خبریں

وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال

2026-08-31
وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل
قومی خبریں

وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل

2026-08-31
قومی خبریں

ویشنو اور دھامی نے دکھائی رام نگر-دہرادون ایکسپریس کو ہری جھنڈی

2026-08-31
Next Post
’کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا‘

جنوبی کوریا کے ساتھ خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری اور ہوگی مضبوط: راجناتھ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.