جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

عالمی اداروں میں اصلاحات "آپشن نہیں بلکہ ضرورت”: جے شنکر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-16
in قومی خبریں
A A
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

نئی دہلی، 15 مئی (یو این آئی) ہندوستان نے عالمی اداروں میں فوری اصلاحات کا پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ کثیر جہتی نظام موجودہ جغرافیائی سیاسی اور اقتصادی حقائق کی عکاسی نہیں کرتا۔
وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے جمعہ کو یہاں برکس ممالک کے وزرائے خارجہ کے دو روزہ اجلاس کے دوسرے اور آخری دن "عالمی حکمرانی اور کثیر جہتی نظام میں اصلاحات” کے موضوع پر کھلے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اصلاحات "آپشن نہیں بلکہ ضرورت” ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل اور غیر مستقل دونوں زمروں میں توسیع کی پرزور وکالت کی اور کہا کہ ایشیا، افریقہ اور لاطینی امریکہ کی نمائندگی اب بھی ناکافی ہے۔ ہندوستان نے رکن ممالک سے اقوام متحدہ کی اصلاحات پر مرحلہ وار بات چیت شروع کرنے کا بھی مطالبہ کیا اور بین حکومتی مذاکراتی عمل اور برکس جوہانسبرگ سربراہ اجلاس میں ہونے والی پیش رفت کا ذکر کیا۔
اقتصادی چیلنجوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے بین الاقوامی مالیاتی ڈھانچے میں اصلاحات کا مطالبہ کیا، جس میں زیادہ مضبوط اور جوابدہ کثیر جہتی ترقیاتی بینکوں اور ترقی و موسمیاتی مالیات تک آسان رسائی پر زور دیا گیا۔ ہندوستان نے عالمی تجارتی نظام میں اصلاحات کی بھی حمایت کی اور غیر مارکیٹ طریقوں اور سپلائی چین کے ارتکاز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی تجارتی تنظیم میں ضابطہ پر مبنی نظام کو ناگزیر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اصلاحاتی عمل کے تحت کثیر جہتی کو جمہوری، جامع اور خودمختار، علاقائی سالمیت اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں پر مبنی ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تعاون، مکالمہ اور اصلاحات زیادہ منصفانہ اور نمائندہ عالمی نظام کی تعمیر کے لیے ضروری ہیں

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پیٹرول، ڈیزیل اور سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ، روزمرہ کی اشیاء مہنگی ہونے کا خدشہ

Next Post

ٹرانسپورٹ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھے گی، لیکن ملکی مفاد میں یہ ضروری تھا: صنعت کار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے
قومی خبریں

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

2026-10-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

2026-10-16
دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ

2026-10-16
امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش
قومی خبریں

امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش

2026-10-16
قومی خبریں

پائلٹ پنجاب میں گینگ وار کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے، 16 سے 20 اکتوبر تک پانچ روزہ دورہ

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
اہم ترین

 چین کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے سرحد پر استحکام ضروری ہے: جئے شنکر

2026-10-15
دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی
قومی خبریں

دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی

2026-10-14
Next Post
ٹرانسپورٹ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھے گی، لیکن ملکی مفاد میں یہ ضروری تھا: صنعت کار

ٹرانسپورٹ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھے گی، لیکن ملکی مفاد میں یہ ضروری تھا: صنعت کار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.