ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ملٹی نیشنل ٹورنامنٹس کے علاوہ پاکستان کے ساتھ کھیلنے پر پابندی برقرار رہے گی: وزارتِ کھیل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-07
in کھیل
A A
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل

cricket leather ball resting on bat on the stadium pitch

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

نئی دہلی، 06 مئی (یو این آئی) وزارتِ کھیل نے ملٹی نیشنل (کثیر الجہتی) ٹورنامنٹس کے علاوہ پاکستان کے ساتھ کھیلنے پر پابندی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارتِ کھیل نے کھیلوں کے تعلقات کے حوالے سے اپنے موجودہ منصوبے کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ ٹورنامنٹس پر مکمل پابندی رہے گی۔ تاہم، آئی سی سی ٹورنامنٹس، اولمپکس اور ایشین گیمز جیسے بین الاقوامی مقابلوں کے لیے استثنیٰ برقرار رہے گا۔ نیشنل اسپورٹس فیڈریشن، انڈین اولمپک ایسوسی ایشن، اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے ساتھ ساتھ وزارتِ داخلہ اور وزارتِ خارجہ کو بھیجے گئے ایک سرکاری سرکلر میں حکومت نے اپنی پوزیشن واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں تک ایک دوسرے کے ملک میں دوطرفہ مقابلوں کا تعلق ہے، ہندوستانی ٹیمیں پاکستان میں مقابلوں میں حصہ نہیں لیں گی اور نہ ہی پاکستانی ٹیموں کو ہندوستان میں کھیلنے کی اجازت دی جائے گی۔
سرکلر میں مزید کہا گیا ہے کہ ہندوستان یا بیرونِ ملک بین الاقوامی اور کثیر الجہتی مقابلوں کے معاملے میں، حکومت بین الاقوامی اسپورٹس باڈی کے طریقہ کار اور اپنے کھلاڑیوں کے مفادات کے مطابق فیصلہ کرتی ہے۔ اس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ ہندوستان کا بین الاقوامی کھیلوں کی میزبانی کے لیے ایک قابلِ اعتماد مقام کے طور پر ابھرنا بھی انتہائی اہم ہے۔ یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ہندوستان کئی بڑے عالمی ٹورنامنٹس کی میزبانی کی تیاری کر رہا ہے اور مستقبل کے لیے بھی پرعزم ہے۔
وزارت کے مطابق ہندوستان اس وقت کئی بڑے عالمی مقابلوں کی میزبانی کی تیاری کر رہا ہے۔ ملک 2030 کے کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی کرے گا جبکہ 2036 اولمپکس کے انعقاد کے لیے بھی بولی دے چکا ہے۔ اس کے علاوہ ہندوستان 2029 کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اور 2031 کے مردوں کے ایک روزہ عالمی کپ کی میزبانی بھی کرے گا۔ہندوستان نے 1982 کے بعد پہلی مرتبہ ایشیائی کھیلوں کی میزبانی میں دلچسپی ظاہر کی ہے اور 2038 ایشین گیمز کے انعقاد کی خواہش ظاہر کی گئی ہے۔ اس تجویز پر گزشتہ ماہ اولمپک کونسل آف ایشیا کی ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ میں بھی غور کیا گیا تھا۔
وزارتِ کھیل نے یہ بھی کہا کہ بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی کے لیے ہندوستان کو مزید سازگار اور پُرکشش مقام بنانے کی غرض سے کھلاڑیوں، ٹیم آفیشلز، تکنیکی ماہرین اور عالمی اسپورٹس اداروں کے عہدیداروں کے لئے ویزا کے عمل کو سہل بنایا جائے گا۔
سرکولر میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی اسپورٹس اداروں کے عہدیداروں کو ضرورت کی بنیاد پر زیادہ سے زیادہ پانچ سال تک کے ملٹی انٹری ویزے دیے جا سکیں گے تاکہ ان کی آمد و رفت آسان ہو اور بین الاقوامی ضابطوں کے مطابق کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد بہتر انداز میں ہو سکے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اس سیزن میں میری کامیابی کی وجہ پرسکون رہنا اور بنیادی باتوں پر عمل کرنا ہے :سنجو سیمسن

Next Post

آبنائےہرمز عالمی گزرگاہ ہے، اسے کوئی بھی ملک کنٹرول نہیں کرسکتا، ایران کو مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے: امریکی وزیرخارجہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی
کھیل

آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر سوربھ گنگولی کو کرکٹ برادری کی مبارکباد

2026-07-10
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ریفریز چیف کا ناقدین کو جواب، ریفریز کی دیانت داری پر سوال قبول نہیں: کولینا

2026-07-10
ہندوستانی فٹ بال کو بہتر بنانا ہم سب کا فرض- کوئل
کھیل

میکسیکو میں فٹبال کے جذبات کو ’’سیلیتو لیندو‘‘ کی دھن نے نئی آواز دے دی

2026-07-08
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

زمبابوے کے خلاف ٹی20 سیریز سے سنجو سیمسن کی عدم شمولیت پر وضاحت، ڈراپ نہیں کیے گئے

2026-07-08
Next Post
روس نے یوکرین کے سب سے بڑے بحری جہاز کو تباہ کر دیا، فوٹیج جاری

آبنائےہرمز عالمی گزرگاہ ہے، اسے کوئی بھی ملک کنٹرول نہیں کرسکتا، ایران کو مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے: امریکی وزیرخارجہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.