ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی روزانہ نیتن یاہو سے بات چیت ہو رہی ہے: ایکسیوس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-01
in عالمی خبریں
A A
ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان فون پر گرما گرم بحث
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

واشنگٹن، 30 اپریل (یو این آئی) امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی روزانہ نیتن یاہو سے بات چیت ہو رہی ہے اور انھوں نے اسرائیلی وزیر اعظم کو لبنان پر حملے محدود کرنے کی ہدایت کی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹیلیفونک انٹرویو میں ایکسیوس کو بتایا کہ انھوں نے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو سے کہا ہے کہ لبنان میں صرف ’’محدود اور ہدفی (سرجیکل)‘‘ فوجی کارروائی کریں اور مکمل جنگ دوبارہ شروع کرنے سے گریز کریں۔ اسرائیل اور لبنان کے درمیان امن مذاکرات کے آغاز میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، حالاں کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو دونوں ممالک کے سفیروں کے ساتھ دو اجلاس کر چکے ہیں۔ اگرچہ ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لبنان کی جنگ بندی ایران کے ساتھ جنگ بندی سے الگ ہے، تاہم وہاں جنگ دوبارہ شروع ہونے کی صورت میں تہران کے ساتھ سفارتی عمل مزید پیچیدہ ہو سکتا ہے۔
اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں اپنی موجودگی برقرار رکھے ہوئے ہے اور ان گھروں کو مسمار کر رہی ہے جنھیں وہ حزب اللہ کے استعمال میں ہونے کا دعویٰ کرتی ہے۔ دوسری جانب حزب اللہ اسرائیلی افواج اور سرحدی دیہات پر راکٹ اور ڈرون حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس کے جواب میں اسرائیل نے لبنان میں فضائی حملے بڑھا دیے ہیں، تاہم اسرائیلی حکومت پر مزید سخت کارروائی کے لیے دباؤ ہے، جب کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے عائد پابندیوں پر اسرائیلی حکام میں بے چینی بڑھ رہی ہے۔
اسرائیلی حکام کے مطابق ٹرمپ نے اس ہفتے روزانہ نیتن یاہو سے بات کی، اور اسرائیلی وزیر اعظم نے انھیں بتایا کہ حزب اللہ کے حملوں کے جواب میں اسرائیل کو اپنی کارروائی مزید بڑھانا پڑے گی۔ ٹرمپ نے کہا میں نے نیتن یاہو سے کہا کہ وہ زیادہ سرجیکل اسٹرائیکس کریں، عمارتیں گرانا بند کریں۔ یہ بہت خوف ناک ہے اور اس سے اسرائیل کی ساکھ متاثر ہوتی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ لبنان اور اس کی قیادت کو پسند کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ یہ ملک دوبارہ سنبھل سکتا ہے۔ ٹرمپ کا یہ بھی دعویٰ تھا کہ ’’ایران نے لبنان کو تباہ کیا، اس کے پراکسی (حزب اللہ) نے لبنان کو نقصان پہنچایا، اور اگر ایران کمزور ہو جائے تو حزب اللہ بھی خود بخود کمزور ہو جائے گی۔‘‘ ٹرمپ انتظامیہ کے حکام اس بات سے انکار کرتے ہیں کہ امریکہ کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی ختم ہو رہی ہے۔
ایک امریکی عہدیدار کے مطابق حزب اللہ اس جنگ بندی کا فریق نہیں اور اسے سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اسی عہدیدار نے کہا کہ حزب اللہ کی حکمت عملی اشتعال دلانا، حملہ کرنا اور پھر الزام اسرائیل پر ڈالنا ہے تاکہ مذاکرات ناکام ہوں اور لبنانی حکومت کمزور دکھائی دے۔ تاہم انھوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ نے اسرائیل سے ’’تحمل کا مظاہرہ‘‘ کرنے اور سفارتی عمل کو موقع دینے کا کہا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق حزب اللہ کے خلاف سیاسی دباؤ بڑھانے اور لبنانی فوج کو مضبوط بنانے کی کوششیں تیز کی جائیں گی۔ لبنانی قیادت پر ایک طرف امریکہ کی جانب سے حزب اللہ کو کمزور کرنے کا دباؤ ہے، دوسری طرف جنوبی لبنان میں اسرائیلی موجودگی، دیہات کی تباہی اور فضائی حملوں پر داخلی دباؤ کا سامنا ہے۔ ایک سینئر لبنانی عہدیدار نے ایکسیوس کو بتایا کہ بیروت کو خدشہ ہے کہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی موجودگی حزب اللہ کو مزاحمتی قوت کے طور پر دوبارہ مضبوط کر سکتی ہے۔
اسی دوران حزب اللہ کے رہنما نعیم قاسم اور لبنانی صدر جوزف عون کے درمیان اس ہفتے غیر معمولی عوامی بیانات میں ایک دوسرے پر غداری کے الزامات بھی لگائے گئے۔ ایکسیوس کے مطابق وائٹ ہاؤس اسرائیل اور لبنان کے درمیان امن مذاکرات شروع کرنے کے لیے پُرعزم ہے، تاہم متعلقہ فریقین اس کے لیے تیار دکھائی نہیں دیتے۔ ٹرمپ نیتن یاہو اور جوزف عون کے ساتھ سہ فریقی اجلاس چاہتے ہیں، لیکن امکان کم ہے کہ لبنانی صدر کسی واضح پیش رفت کے بغیر اس پر آمادہ ہوں۔ صدر ٹرمپ کو انکار کرنا مشکل ہے، لیکن جب تک لبنان میں تباہی اور جانی نقصان جاری ہے، اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات برقرار رکھنا بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایران چند روز میں جنگ بندی کے لیے ترمیمی مسودہ پیش کرسکتا ہے: سی این این کا دعویٰ

Next Post

لداخ کی ترقی مقامی مفادات کے مطابق ہونی چاہیے: راہل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

2026-07-16
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

2026-07-16
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

جنوبی لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیاں، ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید

2026-07-16
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران پر فضائی حملوں کا دائرہ کار بڑھادیا

2026-07-14
ایران جنگ سے عالمی بحری اور فضائی کارگو سپلائی چین متاثر
عالمی خبریں

آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی جنگ میں ایران اور عمان آمنے سامنے

2026-07-14
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

سپریم لیڈر کو نشانہ بنایا جائے تو ایران کا سخت رد عمل ہوگا: کاظم غریب آبادی

2026-07-14
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے 2 طیارہ بردار بحری جہاز ایران کے قریب تعینات کر دیے

2026-07-12
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

امریکی صدر ٹرمپ سینیٹ پر برہم، بل پر دستخط سے انکار کر دیا

2026-07-12
Next Post
جموں و کشمیر کے عوام کی نمائندگی اور ریاست کا درجہ سب سے اہم :راہل

لداخ کی ترقی مقامی مفادات کے مطابق ہونی چاہیے: راہل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.