جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

دہلی کیپٹلز نے رائل چیلنجرز بنگلورو کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-04-19
in کھیل
A A
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل

cricket leather ball resting on bat on the stadium pitch

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

بنگلورو، 18 اپریل (یو این آئی) گیندبازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد ٹرسٹن اسٹبس (ناٹ آؤٹ 60)، کے ایل راہل (57) اور ڈیوڈ ملر (ناٹ آؤٹ 22) کی عمدہ اننگز کی بدولت دہلی کیپٹلز نے آئی پی ایل 2026 کے 26ویں میچ میں رائل چیلنجرز بنگلورو کو ایک گیند باقی رہتے 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ڈیوڈ ملر نے آخری اوور میں دو چھکے اور ایک چوکا لگا کر ٹیم کو 19.5 اوورز میں ہدف تک پہنچایا۔ یہ ٹورنامنٹ میں دہلی کیپٹلز کی تیسری جیت ہے۔
176 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دہلی کیپٹلز کی شروعات خراب رہی اور بھونیشور کمار نے ابتدائی جھٹکے دیتے ہوئے پاتھم نسینکا (1)، کرون نائر (5) اور سمیر رضوی (2) کو آؤٹ کیا۔ ایک موقع پر دہلی نے 18 رنز پر تین وکٹیں گنوا دی تھیں۔
مشکل صورتحال میں ٹرسٹن اسٹبس اور کے ایل راہل نے اننگز کو سنبھالا اور چوتھی وکٹ کے لیے 69 رنز کی شراکت قائم کی۔ کرنال پانڈیا نے راہل کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ راہل نے 34 گیندوں پر 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 57 رنز بنائے۔
بعد ازاں کپتان اکشر پٹیل 26 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے، تاہم اسٹبس اور ملر نے ذمہ داری سنبھالتے ہوئے ٹیم کو جیت دلائی۔ اسٹبس نے 47 گیندوں پر 60 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی جبکہ ملر نے 10 گیندوں پر 22 رنز بنائے۔
آر سی بی کی جانب سے بھونیشور کمار نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ کرنال پانڈیا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل آر سی بی نے ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 175 رنز بنائے۔ فل سالٹ (63) نے نمایاں اننگز کھیلی جبکہ وراٹ کوہلی نے 19 رنز بنائے۔
دہلی کی جانب سے کلدیپ یادو، لنگی اینگیڈی اور اکشر پٹیل نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ مکیش کمار نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آئی پی ایل 2026: گجرات ٹائٹنز کی مسلسل تیسری جیت، کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 5 وکٹوں سے شکست

Next Post

سعودی عرب: منی لانڈرنگ کے قانون میں ترمیم، ملک بدری کی سزا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن
کھیل

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

2026-10-16
کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا
کھیل

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

2026-10-16
ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات
کھیل

ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات

2026-10-16
کھیل

شریئس ایّر ٹی-20 بلے بازی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچے

2026-10-16
کھیل

مُرلی سری شنکر کے ٹخنے کی سرجری ہوئی، 2027 کے سیزن میں واپسی پر نظریں

2026-10-16
کھیل

دہلی سینئر خواتین ٹی-20 ٹیم کا اعلان، سونی یادو کپتان

2026-10-16
کھیل

ہاکی ورلڈ کپ 2026 نے دنیا بھر میں 40.33 کروڑ ٹی وی ناظرین کا ریکارڈ بنایا

2026-10-16
کھیل

سریش رینا نے رنجی ٹرافی کے لیے اتر پردیش کی 4 ٹیمیں بنانے کی وکالت کی

2026-10-16
Next Post
بے دخل کرنے کے اسرائیلی بیانات ناقابل قبول ہیں، فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں:سعودی عرب

سعودی عرب: منی لانڈرنگ کے قانون میں ترمیم، ملک بدری کی سزا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.