ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مودی نے ناری شکتی کے نام خط لکھا، خواتین کے ریزرویشن کے حوالے سے عزم کا اعادہ کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-04-15
in قومی خبریں
A A
وزیر اعظم مودی کی سلطانِ عمان اور ولی عہد کویت سے گفتگو
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

راہل کی دہرادون مہم سے ڈری حکومت، پریڈ گراؤنڈ کی اجازت منسوخ کی: کانگریس

نئی دہلی، 14 اپریل (یو این آئی) پارلیمنٹ اور اسمبلیوں میں خواتین کے لیے 33 فیصد ریزرویشن نافذ کرنے کے لیے پارلیمنٹ میں پیش کیئے جانے والی ترمیمی بل سے قبل حزب اقتدار اور اپوزیشن کے درمیان جاری کشمکش کے دوران، وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو اس دیرینہ اصلاحات کو نافذ کرنے کے حکومت کے عزم کا ایک بار پھر اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی خواتین قانون ساز اداروں میں اپنے لیے ریزرویشن یقینی بنانے کی حکومتی پہل کا خیرمقدم کر رہی ہیں۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر "ناری شکتی” کے نام ایک پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا، "پورے ہندوستان کی خواتین قانون ساز اداروں میں خواتین کے لیے ریزرویشن یقینی بنانے کی اس پہل کی ستائش کر رہی ہیں۔”
انہوں نے کہا، "یہ ہندوستان کی ناری شکتی کے نام میرا خط ہے، جس میں ہم دہائیوں سے زیر التوا اس کام کو نافذ کرنے کے اپنے عزم کو دہرا رہے ہیں۔” اپنے پیغام میں مودی نے قوم کی تعمیر میں خواتین کے کردار پر زور دیا اور پالیسی سازی اور فیصلہ سازی کے عمل میں ان کی شرکت بڑھانے کے حکومتی مقصد کو اجاگر کیا۔ اس خط کو ملک بھر کی خواتین سے براہ راست جڑنے اور جمہوری اداروں میں ان کی شرکت کی اہمیت کو واضح کرنے کی ایک وسیع کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
اس سے قبل پیر کو ‘ناری شکتی وندن’ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے جمعرات کو پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے والے ترمیمی بل کو 21 ویں صدی کا سب سے بڑا فیصلہ قرار دیا اور کہا کہ یہ مکمل طور پر خواتین کی طاقت کے لیے وقف ہے۔ وزیر اعظم نے اسے تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی پارلیمنٹ ایک نئی تاریخ رقم کرنے کے قریب ہے جو ماضی کے تصورات اور مستقبل کے عزم کو پورا کرے گی۔ انہوں نے کہا، "ہندوستان 21 ویں صدی کے سب سے بڑے فیصلوں میں سے ایک کرنے جا رہا ہے، ایک ایسا فیصلہ جو ناری شکتی کے لیے وقف ہے۔” مودی نے ملک کی ہر ماں، بہن اور بیٹی کو یقین دلایا کہ قوم ان کی خواہشات کو سمجھتی ہے اور ان کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے ہر ضروری قدم اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ناری شکتی نے اپنی محنت، ہمت اور خود اعتمادی کے بل بوتے پر نئی بلندیوں کو چھوا ہے، لہٰذا ہمیں اجتماعی طور پر اس طاقت کو نئی توانائی فراہم کرنی چاہیے اور ان کے لیے مواقع وسیع کرنے چاہئیں۔
واضح رہے کہ اس بل کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان خط و کتابت سے لے کر الزامات اور جوابی الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔ جہاں حکومت اس بل کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے اسے جلد از جلد پاس کرانے کی کوشش کر رہی ہے، وہیں اپوزیشن نے حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ اس کے ذریعے پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔ اپوزیشن کا موقف ہے کہ حکومت کو اسمبلی انتخابات کے بعد کل جماعتی اجلاس بلا کر اس بل پر اتفاق رائے پیدا کرنا چاہیے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

این آئی اے عدالت نے القاعدہ سے وابستہ تین انتہا پسندوں کو سزا سنا دی

Next Post

اننت ناگ میں منشیات ۱۳کلو گرام سے زائد چرس برآمد‘۶گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
قومی خبریں

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-16
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

راہل کی دہرادون مہم سے ڈری حکومت، پریڈ گراؤنڈ کی اجازت منسوخ کی: کانگریس

2026-07-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

بی جے پی میں شامل ہوئے آپ کے کونسلر وکاس ٹانک

2026-07-16
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے بنگال مدرسہ اسٹاف کو مستقل کیئے جانے کی عرضی مسترد کی

2026-07-14
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس
قومی خبریں

کم از کم اچھی حکمرانی، زیادہ سے زیادہ لیپا پوتی ہے مودی حکومت کی پالیسی : کانگریس

2026-07-14
ایس بی آئی فنڈز مینجمنٹ کے آئی پی او سے بازار میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا: دیباشیش مشرا
قومی خبریں

ایس بی آئی فنڈز مینجمنٹ کے آئی پی او سے بازار میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا: دیباشیش مشرا

2026-07-14
نیٹ یو جی پیپر لیک معاملے میں ۵؍افراد کو گرفتار کر لیا گیا
قومی خبریں

سی بی آئی کی 133.52 کروڑ روپے کے بینک فراڈ کیس میں ممبئی اور کوچی میں چھاپہ کارروائیاں

2026-07-12
ایس سی او سربراہی اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ میںپہلگام حملے کی سخت مذمت
قومی خبریں

واضح مقاصد اور ٹھوس نتائج کے ساتھ تعاون کو آگے بڑھائیں گے ہندستان اور نیوزی لینڈ: مسٹر مودی

2026-07-12
Next Post
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس

اننت ناگ میں منشیات ۱۳کلو گرام سے زائد چرس برآمد‘۶گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.