ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

جے ڈی وینس کا دورہ بھی کام نہ آیا، ٹرمپ کے اتحادی وکٹر اوربان کے 16 سالہ اقتدار کا خاتمہ ہو گیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-04-14
in عالمی خبریں
A A
جے ڈی وینس کا دورہ بھی کام نہ آیا، ٹرمپ کے اتحادی وکٹر اوربان کے 16 سالہ اقتدار کا خاتمہ ہو گیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

بڈاپسٹ، 13 اپریل (یو این آئی) جے ڈی وینس کا دورہ بھی کام نہ آیا، ہنگری کے عوام نے وزیرِ اعظم وکٹر اوربان کو 16 سال بعد ایک بڑے انتخابی جھٹکے میں اقتدار سے باہر کر دیا، وکٹر نے میڈیا کی آزادی پر سخت پابندیاں لگائیں اور ریاستی اداروں کو کمزور کیا۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ہنگری کے ووٹروں نے انتخابات میں اتوار کو طویل عرصے سے اقتدار میں رہنے والے وزیر اعظم وکٹر اوربان کو سولہ سال بعد اقتدار سے باہر کر دیا اور ان کی سخت گیر پالیسیوں اور عالمی انتہائی دائیں بازو کی سیاست کو مسترد کرتے ہوئے ایک یورپ نواز حریف کے حق میں فیصلہ دے دیا۔
وکٹر اوربان نے انتخابات میں شکست کو تسلیم کر لیا، جن کی پارٹی کو 55 اور پیٹر مجار کی پارٹی کو 135 نشستوں پر برتری حاصل رہی، ٹِسزا پارٹی کے رہنما پیٹر مجار انتخابات میں وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہیں۔
یہ انتخابی نتیجہ غیر معمولی ہے اور اس کے اثرات صرف ہنگری تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ یورپی یونین، عالمی سیاست اور دیگر ممالک کی پالیسیوں پر بھی پڑ سکتے ہیں۔ یہ نتیجہ اوربان کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کے قریبی اتحادی سمجھے جاتے ہیں، انھوں نے اس نتیجے کو ”تکلیف دہ” قرار دیتے ہوئے جلد ہی شکست تسلیم کر لی۔
اس اتحاد کو کمزور کرنا چاہتے تھے۔
یہ نتیجہ دنیا بھر کی انتہائی دائیں بازو کی تحریکوں پر بھی اثر ڈالے گا، جو اوربان کو ایک مثال کے طور پر دیکھتی تھیں کہ کس طرح قوم پرستانہ سیاست کے ذریعے طاقت حاصل کی جا سکتی ہے۔ اوربان نے اپنے بیان میں کہا ”میں کامیاب جماعت کو مبارک باد دیتا ہوں، ہم اپوزیشن میں رہ کر ہنگری اور اپنے وطن کی خدمت کریں گے۔” جب کہ دریائے ڈینیوب کے کنارے جشن مناتے ہوئے ہزاروں حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے مجار نے کہا کہ ان کے ووٹروں نے ہنگری کی تاریخ بدل دی ہے۔
بڈاپسٹ کی سڑکوں پر لوگوں نے گاڑیوں کے ہارن بجائے، حکومت مخالف گانے چلائے اور نعرے لگائے۔ کئی لوگوں نے ‘روسی واپس جاؤ’ کے نعرے بھی لگائے۔ قومی انتخابی دفتر کے مطابق ووٹنگ ٹرن آؤٹ تقریباً 80 فی صد رہا، جو ہنگری کی کمیونزم کے بعد کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔ اوربان ابتدائی زندگی میں ایک لبرل اور سوویت مخالف رہنما سمجھے جاتے تھے لیکن پھر ایک روس نواز قوم پرست رہنما بن گئے تھے۔ اپنے 16 سالہ دورِ حکومت میں اوربان نے اقلیتوں کے حقوق اور میڈیا کی آزادی پر سخت پابندیاں لگائیں، ریاستی اداروں کو کمزور کیا، اور ان پر اپنے قریبی کاروباری حلقوں کو فائدہ پہنچانے کے الزامات بھی لگے جن کی وہ تردید کرتے رہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

خانہ کعبہ کے تقدس اور خوبصورتی کے لیے کام کا آغاز

Next Post

جنگ بندی برقرار ہے، ایرن میز پر واپس آئے گا: ڈونلڈ ٹرمپ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

2026-07-16
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

2026-07-16
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

جنوبی لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیاں، ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید

2026-07-16
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران پر فضائی حملوں کا دائرہ کار بڑھادیا

2026-07-14
ایران جنگ سے عالمی بحری اور فضائی کارگو سپلائی چین متاثر
عالمی خبریں

آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی جنگ میں ایران اور عمان آمنے سامنے

2026-07-14
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

سپریم لیڈر کو نشانہ بنایا جائے تو ایران کا سخت رد عمل ہوگا: کاظم غریب آبادی

2026-07-14
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے 2 طیارہ بردار بحری جہاز ایران کے قریب تعینات کر دیے

2026-07-12
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

امریکی صدر ٹرمپ سینیٹ پر برہم، بل پر دستخط سے انکار کر دیا

2026-07-12
Next Post
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ

جنگ بندی برقرار ہے، ایرن میز پر واپس آئے گا: ڈونلڈ ٹرمپ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.