منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکی وزیر دفاع کا دعویٰ، ایران کو بڑی شکست دی، ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کی ستائش

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-04-09
in عالمی خبریں
A A
امریکی وزیر دفاع کا دعویٰ، ایران کو بڑی شکست دی، ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کی ستائش
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران نے اقوام متحدہ کو پلوں، ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں کی تفصیلات پیش کردیں

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

واشنگٹن، 8 اپریل (یواین آئی): پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایران کے خلاف کارروائی میں بڑی کامیابی حاصل کی، جبکہ فوجی اہلکار کسی بھی صورتحال کے لیے تیار ہیں۔

پینٹاگون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع نے ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران کو "بڑی شکست” دی گئی اور ایک نئی تاریخ رقم ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی موجودہ قیادت پہلے سے مختلف ہے اور اب ایسے افراد سامنے آئے ہیں جو مذاکرات کے حامی ہیں۔
یورینیم افزودگی کے حوالے سے سوال پر پیٹ ہیگستھ نے واضح کیا کہ امریکہ کی مستقل پالیسی یہی ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوں، اور ایران یا تو رضاکارانہ طور پر اپنا افزودہ مواد حوالے کرے یا امریکہ کے پاس ردعمل دینے کا اختیار محفوظ ہے۔
انہوں نے 2025 کی مشترکہ امریکی-اسرائیلی کارروائی “مڈنائٹ ہیمر” کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ضرورت پڑنے پر اسی نوعیت کی کارروائی دوبارہ کی جا سکتی ہے۔
امریکی وزیر دفاع کے مطابق اس جنگ میں ایران کی فضائیہ اور بحریہ کو شدید نقصان پہنچا اور اس کی جوہری صلاحیت کو بھی بڑا دھچکا لگا۔
انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ایران نے خود جنگ بندی کی درخواست کی، جس پر صدر ٹرمپ نے رحم” کا مظاہرہ کیا۔
پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ جنگ بندی ایک موقع فراہم کرتی ہے تاکہ اسے حقیقی امن اور معاہدے میں تبدیل کیا جا سکے، تاہم امریکی فوج مکمل طور پر تیار ہے اور کسی بھی وقت دوبارہ کارروائی کی صلاحیت رکھتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال جنگ دو ہفتوں کے لیے معطل ہے لیکن فوجی ہائی الرٹ پر ہیں۔
پریس کانفرنس میں بعد ازاں جنرل ڈین کین نے بھی خطاب کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سوریہ ونشی اور بُمراہ کے درمیان مقابلہ ،کہنا مشکل کہ کون بہتر ہے: ہربھجن سنگھ

Next Post

اسرائیل میں سیاسی ہلچل، اپوزیشن کی نیتن یاہو پر شدید تنقید

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایران نے اقوام متحدہ کو پلوں، ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں کی تفصیلات پیش کردیں
عالمی خبریں

ایران نے اقوام متحدہ کو پلوں، ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں کی تفصیلات پیش کردیں

2026-08-31
عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
عالمی خبریں

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

2026-08-31
ڈنمارک میں بھی تعلیمی اداروں میں برقعہ پر پابندی لگانے کی تیاریاں
عالمی خبریں

ڈنمارک میں بھی تعلیمی اداروں میں برقعہ پر پابندی لگانے کی تیاریاں

2026-08-31
ایران کا آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دھماکے سے تباہ ہونے کا دعویٰ، سینٹکام کی تردید
عالمی خبریں

ایران کا آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دھماکے سے تباہ ہونے کا دعویٰ، سینٹکام کی تردید

2026-08-31
عالمی خبریں

جے ڈی وینس کی فیملی کے اچانک سفری مطالبات پر خفیہ سروس کے اہلکار نالاں

2026-08-31
عالمی خبریں

لبنانی صدر جوزف عون امریکہ کے دورے پر روانہ

2026-08-31
عالمی خبریں

آخری سانس تک ایران کا دفاع کیا جائے گا: عباس عراقچی

2026-08-31
عالمی خبریں

اسرائیل کا فلسطینیوں کے خلاف ’کرمسن تھریڈ‘ نامی نیا منصوبہ

2026-08-31
Next Post
45 یہودیوں کے حادثے میں مرنے کی تحقیقات ، نیتن یاہو کے بھی لپیٹ میں آنے کا امکان

اسرائیل میں سیاسی ہلچل، اپوزیشن کی نیتن یاہو پر شدید تنقید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.