ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

نظامِ حکمرانی کو مسلسل جدید بنانے کی ضرورت: مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-04-03
in قومی خبریں
A A
’مغربی ایشیا کی صورتحال تشویشناک‘

**EDS: THIRD PARTY IMAGE; SCREENGRAB VIA SANSAD TV** New Delhi: Prime Minister Narendra Modi speaks in the Lok Sabha during the second part of the Budget Session of Parliament, in New Delhi, Monday, March 23, 2026. (Sansad TV via PTI Photo)(PTI03_23_2026_000126B)

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

نئی دہلی، 02 اپریل (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی منظرنامے کے ساتھ عوامی خدمات کے تال میل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ ہندوستان تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی نظام کے درمیان تیز رفتار سے ترقی کر رہا ہے اور اسے اپنے نظامِ حکمرانی کو مسلسل جدید بناتے رہنا ہوگا مودی نے آج صلاحیت سازی کمیشن کے یومِ تاسیس کے موقع پر کرم یوگی سادھنا سپتاہ سے ویڈیو پیغام کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرم یوگی سادھنا سپتاہ اس بات کو یقینی بنانے کی کوششوں میں ایک اہم کڑی ہے کہ ہماری عوامی خدمات 21ویں صدی میں بامعنی اور جوابدہ بنی رہیں۔

موجودہ طرزِ حکمرانی کے رہنما اصولوں پر تفصیل سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کا بنیادی منتر "ناگرک دیو بھو” ہے، جس کا مطلب شہری کو سب سے مقدم اور معتبر ماننا ہے۔

متعلقہ

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

راہل کی دہرادون مہم سے ڈری حکومت، پریڈ گراؤنڈ کی اجازت منسوخ کی: کانگریس

انہوں نے زور دے کر کہا کہ عوامی خدمات کو زیادہ اہل اور شہریوں کے تئیں زیادہ حساس بنانے کے لیے ان کی ازسرنو تشریح کی جا رہی ہے اور حکمرانی کو صحیح معنوں میں شہریوں کےلیے توجہ کا مرکوز بنا کر اسے ایک نئی پہچان دی جا رہی ہے۔

وزیراعظم نے صلاحیت کمیشن کے قیام پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کے بعد سے بہت سے ادارے مختلف مقاصد کے ساتھ کام کر رہے تھے، پھر بھی ہر سرکاری ملازم کی صلاحیت بڑھانے کے لیے ایک مخصوص ادارے کی واضح ضرورت محسوس کی جا رہی تھی، اسی سوچ نے کیپسٹی بلڈنگ کمیشن کو جنم دیا جس کا مقصد نظام میں شامل ہر کرم یوگی کو بااختیار بنانا ہے۔ انہوں نے کمیشن کو اس کے یومِ تاسیس پر مبارکباد دیتے ہوئے اور آئی جی او ٹی مشن کرم یوگی کے کامیاب کردار کو تسلیم کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ ان کوششوں سے جدید، قابل، ڈیڈیکیٹڈ اور حساس کرم یوگیوں کی ایک ٹیم تیار ہوگی۔

مودی نے اس پہل کو وِکست بھارت کے وسیع تصور سے جوڑتے ہوئے سیوا تیرتھ کے افتتاح کے موقع پر دی گئی اپنی حالیہ تقریر کا حوالہ دیا اور تیز رفتار اقتصادی ترقی، جدید انفراسٹرکچر، ٹیکنالوجی کو اپنانے اور ہنرمند افرادی قوت کی کثرت کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان اہداف کے حصول میں عوامی اداروں اور سرکاری ملازمین کا کلیدی کردار ہے کیونکہ آج کا ہندوستان پر عزم ہے، ہر شہری کے اپنے خواب اور اہداف ہیں اور یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم انہیں پورا کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ تعاون فراہم کریں۔

وزیراعظم نے شہریوں کی زندگی میں آسانی اور معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے نظامِ حکمرانی کو ایک معیار بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے سرکاری ملازمین سے اپیل کی کہ وہ روزانہ کچھ نیا سیکھیں اور کرم یوگی کے حقیقی جذبے کو اپنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نظامِ حکمرانی کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ شہریوں کے معیارِ زندگی میں دن بہ دن بہتری آئے، یہی ہمارا اصل معیار ہے۔

انتظامی ثقافت میں بنیادی تبدیلی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پرانے نظام میں ‘افسر ہونے پر بہت زیادہ زور دیا جاتا تھا، جبکہ آج ملک کی پوری توجہ فرض شناسی پر مرکوز ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ دستورِ ہند خود فرائض کی ادائیگی کے ذریعے حقوق فراہم کرتا ہے اور جب آپ کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے اپنے فرض کے تقاضوں پر غور کرتے ہیں، تو آپ کے فیصلوں کا اثر خود بخود کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اسرو کے یویکا پروگرام میں اب تک 1,320 طلبہ کو شامل کیا گیا: جتیندر سنگھ

Next Post

ایل پی جی سپلائی مستحکم‘ گھبراہٹ  میں بکنگ سے گریز کی ہدایت:انڈین آئل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
قومی خبریں

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-16
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

راہل کی دہرادون مہم سے ڈری حکومت، پریڈ گراؤنڈ کی اجازت منسوخ کی: کانگریس

2026-07-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

بی جے پی میں شامل ہوئے آپ کے کونسلر وکاس ٹانک

2026-07-16
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے بنگال مدرسہ اسٹاف کو مستقل کیئے جانے کی عرضی مسترد کی

2026-07-14
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس
قومی خبریں

کم از کم اچھی حکمرانی، زیادہ سے زیادہ لیپا پوتی ہے مودی حکومت کی پالیسی : کانگریس

2026-07-14
ایس بی آئی فنڈز مینجمنٹ کے آئی پی او سے بازار میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا: دیباشیش مشرا
قومی خبریں

ایس بی آئی فنڈز مینجمنٹ کے آئی پی او سے بازار میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا: دیباشیش مشرا

2026-07-14
نیٹ یو جی پیپر لیک معاملے میں ۵؍افراد کو گرفتار کر لیا گیا
قومی خبریں

سی بی آئی کی 133.52 کروڑ روپے کے بینک فراڈ کیس میں ممبئی اور کوچی میں چھاپہ کارروائیاں

2026-07-12
ایس سی او سربراہی اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ میںپہلگام حملے کی سخت مذمت
قومی خبریں

واضح مقاصد اور ٹھوس نتائج کے ساتھ تعاون کو آگے بڑھائیں گے ہندستان اور نیوزی لینڈ: مسٹر مودی

2026-07-12
Next Post
ایل پی جی سپلائی مستحکم‘ گھبراہٹ   میں بکنگ سے گریز کی ہدایت:انڈین آئل

ایل پی جی سپلائی مستحکم‘ گھبراہٹ  میں بکنگ سے گریز کی ہدایت:انڈین آئل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.