جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

فیڈ ایکس اور چنئی سپر کنگز نے نئی ڈیجیٹل مہم کا آغاز کیا۔

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-04-03
in کھیل
A A
کپتانی کے دباؤ کی وجہ سے جڈیجہ کی کارکرگی متاثر ہورہی تھی : دھونی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

ممبئی، 2 اپریل (یو این آئی) دنیا کی سب سے بڑی ایکسپریس ٹرانسپورٹیشن کمپنی فیڈرل ایکسپریس کارپوریشن (فیڈ ایکس) نے چنئی سپر کنگز کے ساتھ مل کر "فیڈ ایکس: دی موو انڈیا نیڈز” (فیڈ ایکس: وہ قدم جس کی ہندوستان کو ضرورت ہے) کے نام سے تین ڈیجیٹل فلموں کی ایک سیریز لانچ کی ہے۔ ان فلموں میں چنئی سپر کنگز کے مایہ ناز کھلاڑی مہندر سنگھ دھونی، رتوراج گائیکواڑ اور ارویل پٹیل نظر آ رہے ہیں۔ فیڈ ایکس اور چنئی سپر کنگز کی یہ شراکت داری مسلسل دوسرے سال بھی جاری ہے، جو گزشتہ سال کی کامیابی کو مزید آگے بڑھاتی ہے۔
ہندوستان میں جہاں کرکٹ، ثقافت، تجارت اور معاشرے کو جوڑنے کا ایک مضبوط ذریعہ ہے، وہیں یہ مہم دکھاتی ہے کہ فیڈ ایکس کس طرح مختلف تجارتی ضروریات کے لیے ‘اینڈ ٹو اینڈ’ (شروع سے آخر تک) لاجسٹکس حل فراہم کرتا ہے۔ کرکٹ کی دنیا سے تال میل بٹھاتے ہوئے، اس مہم میں فیڈ ایکس کو ایک "آل راؤنڈر” کے طور پر پیش کیا گیا ہے، جو آٹو موبائل، ہیلتھ کیئر اور پریمیم ای کامرس جیسے اہم شعبوں میں تیزی، بھروسے اور مہارت کے ساتھ کام کرتا ہے۔ چنئی سپر کنگز کے کھلاڑیوں کے ذریعے یہ دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ہندوستانی بزنس آسانی سے امریکہ، یورپ اور ایشیا کے بڑے تجارتی راستوں سے جڑ سکتے ہیں اور اپنے کام کو نئی بلندیوں پر لے جا سکتے ہیں۔
فیڈ ایکس کے مارکیٹنگ، کسٹمر ایکسپیرینس اور ایئر نیٹ ورک کے وائس پریزیڈنٹ نتن نو نیت تاتیوالا نے کہا کہ فیڈ ایکس کو پیچیدگیوں کو سنبھالنے کے لیے بنایا گیا ہے تاکہ کاروباری اداروں کو اس کی فکر نہ کرنی پڑے۔ چنئی سپر کنگز کے ساتھ ہماری یہ مسلسل شراکت داری اسی سوچ کی عکاسی کرتی ہے، جہاں ہم شپنگ کی مختلف ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک ‘آل راؤنڈ’ نظریہ اپناتے ہیں۔ ہمارے جامع حل کے ذریعے ہم سامان کی تیز، سمارٹ اور زیادہ قابل اعتماد نقل و حمل کو یقینی بنا رہے ہیں، جس سے کاروبار کو ہر مارکیٹ میں چست اور مسابقتی رہنے میں مدد ملتی ہے۔
چنئی سپر کنگز کے مینیجنگ ڈائریکٹر کے ایس وشواناتھن نے کہا کہ ہم فیڈ ایکس کے ساتھ اپنی شراکت داری کو آگے بڑھا کر بے حد خوش ہیں۔ یہ مہم ترقی اور مسلسل آگے بڑھنے کے اس جذبے کی عکاسی کرتی ہے جو ہماری ٹیم اور مداحوں دونوں کے ساتھ گہرائی سے جڑتی ہے۔ ہم آنے والے سیزن میں بھی اس کامیاب شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔ یہ ڈیجیٹل فلمیں سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر جاری کی گئی ہیں، جو ملک بھر کے کرکٹ شائقین، کاروباری رہنماؤں اور صنعت کاروں تک پہنچیں گی، جو عالمی تجارت میں ہندوستان کی ایک نئی پہچان ثابت ہوں گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آئی سی سی رینکنگ: جارجیا وول کی غیر معمولی کامیابی، محض 12 میچوں میں دنیا کی نمبر ایک بّلے باز بن گئیں

Next Post

8 ممالک کی فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کے اسرائیلی قانون کی مذمت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن
کھیل

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

2026-10-16
کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا
کھیل

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

2026-10-16
ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات
کھیل

ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات

2026-10-16
کھیل

شریئس ایّر ٹی-20 بلے بازی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچے

2026-10-16
کھیل

مُرلی سری شنکر کے ٹخنے کی سرجری ہوئی، 2027 کے سیزن میں واپسی پر نظریں

2026-10-16
کھیل

دہلی سینئر خواتین ٹی-20 ٹیم کا اعلان، سونی یادو کپتان

2026-10-16
کھیل

ہاکی ورلڈ کپ 2026 نے دنیا بھر میں 40.33 کروڑ ٹی وی ناظرین کا ریکارڈ بنایا

2026-10-16
کھیل

سریش رینا نے رنجی ٹرافی کے لیے اتر پردیش کی 4 ٹیمیں بنانے کی وکالت کی

2026-10-16
Next Post
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد

8 ممالک کی فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کے اسرائیلی قانون کی مذمت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.