آئی پی ایس افسر تیجندر سنگھ، ڈی آئی جی راجوری پونچھ رینج تعینات
ویب ڈیسک
سرینگر؍۲؍اپریل
جموں و کشمیر حکومت نے جمعرات کو پولیس محکمے میں ایک بڑ۱ردوبدل کرتے ہوئے۸۲؍انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) اور جموں و کشمیر پولیس سروس (جے کے پی ایس) افسران کو منتقل کر دیا۔
ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق، سینئر آئی پی ایس افسر تیجندر سنگھ، ڈی آئی جی راجوری،پونچھ رینج، کو منتقل کر کے آئی جی پی سی آئی ڈی تعینات کیا گیا ہے۔ سارہ رضوی، ڈی آئی جی ادھم پور،ریاسی رینج، آئی جی پی کرائم کے عہدے پر جائیں گی، جبکہ شاہد معراج راتھر، ڈی آئی جی آرمڈ کشمیر، کو ڈائریکٹر پولیس ٹیلی کمیونیکیشن مقرر کیا گیا ہے۔
شری دھر پاٹیل ڈول، ڈی آئی جی ڈوڈہ،کشٹوار،رامبن رینج، اب ڈی آئی جی جموں،سانبہ،کٹھوعہ کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔ حسیب الرحمان، ڈی آئی جی ریلوے، کو ڈی آئی جی ٹریفک کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔
ایشا ناتھیال، ڈی آئی جی (ہیڈ کوارٹر) پی ایچ کیو، کو ڈی آئی جی آئی آر جموں تعینات کیا گیا ہے، جبکہ ونود کمار اسی عہدے سے ڈی آئی جی نارتھ کشمیر رینج کے طور پر منتقل ہوئے ہیں۔ مقصود الزمان کو ڈی آئی جی آرمڈ کشمیر اور شیو کمار شرما کو ڈی آئی جی ادھم پور،ریاسی رینج منتقل کیا گیا ہے۔
دیگر آئی پی ایس افسران میں، سرگن کو ڈی آئی جی ڈوڈہ،کشٹوار،رامبن رینج، سندیپ وزیر کو ڈی آئی جی راجوری،پونچھ رینج، اور انیتا شرما کو ڈی آئی جی سی ڈی اینڈ ایس ڈی آر ایف جموں کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ جتندر سنگھ جوہر ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر کا عہدہ سنبھالیں گے، جبکہ سورن سنگھ کوٹوال ڈی آئی جی کے مساوی عہدے کے ساتھ ڈائریکٹر ایس ایس ایف کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔
ایس ایس پی لیول پر، امود ناگپورے اشوک ادھم پور سے اننت ناگ منتقل ہوئے ہیں، ان کی جگہ امرتپال سنگھ آئے ہیں۔ راجیش کمار شرما کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایس کے پی اے ادھم پور اور راجیش بالی کو ایس او ٹو آئی جی آرمڈ جموں تعینات کیا گیا ہے۔ محمد اسلم کو کمانڈنٹ ایس ڈی آر ایف کی دوسری بٹالین مقرر کیا گیا ہے۔
انوج کمار کو ایس ایس پی سانبہ، سدھانشو دھاما کو ایس ایس پی گاندربل، اور بسمہ قاضی کو ایس ایس پی ٹیک سی آئی ڈی ہیڈ کوارٹر تعینات کیا گیا ہے۔ دیپیکا کو ایس ایس پی سی ٹی ایف ڈی سی آئی ڈی ہیڈ کوارٹر اور سکنت شالیجا بلّبھ کو ایس ایس پی سیکیورٹی جموں کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔
کمل پال سنگھ ملہوترا کو ایس ایس پی فنگر پرنٹ بیورو اور سنی گپتا کو ایڈیشنل ایس پی اننت ناگ مقرر کیا گیا ہے۔ کرتک شروتریا کو ایس ایس پی ڈوڈا، مکند تبوال کو ایس ایس پی ریاسی، اور ہری پرساد کے کے کو ایس ایس پی بڈگام کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔
۲۰۲۲ بیچ کے آئی پی ایس افسران میں، وینکٹیش کمار (ویبھو مینا) کو ایس پی ساؤتھ جموں، انا سنہا کو ایس پی ہیڈ کوارٹر جموں، ہرشل راجیش مہاجن کو ایڈیشنل ایس پی بارہ مولہ، اور نیہا جین کو ایس پی ایسٹ سرینگر تعینات کیا گیا ہے۔
حکومت نے متعدد جے کے پی ایس افسران کو بھی منتقل کیا ہے۔ شمسیر حسین کو ایس ایس پی پی سی آر جموں، رندھیر سنگھ کو ایس او ٹو آئی جی ریلوے، اور ویرندر سنگھ مانہاس کو کمانڈنٹ چوتھی جے کے اے پی تعینات کیا گیا ہے۔ سندیپ کمار مہتا۲۴ویں آئی آر کی کمان کریں گے، جبکہ شیخ ذوالفقار آزاد کو کمانڈنٹ چھٹی جے کے اے پی تعینات کیا گیا ہے۔
امت گپتا ایس ایس پی سی آئی ڈی ایس بی جموں، محمد مجید ملک کمانڈنٹ دسویں آئی آر، اور محمد یوسف ایس ایس پی سیکیورٹی سول سیکرٹریٹ بنیں گے۔ رویندر پال سنگھ کو کمانڈنٹ چوتھی آئی آر اور خلیل احمد پوسوال۳۰؍ اپریل ہکے بعد۱۲ویں آئی آر کے کمانڈنٹ کا عہدہ سنبھالیں گے۔
دیگر جے کے پی ایس منتقلیوں میں لیاقت علی بطور ایس ایس پی ٹریفک رورل کشمیر، گردھاری لال بطور ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر سی آئی ڈی، ونئے کمار بطور اے آئی جی پروویژنز، اور سنیل راج بطور ایس ایس پی اے پی سی آر جموں شامل ہیں۔ راجندر کمار کٹوچ کمانڈنٹ پہلی آئی آر، پرمویر سنگھ کمانڈنٹ پہلی بارڈر بٹالین، اور دوشیانت شرما کمانڈنٹ۱۵ویں آئی آر بنیں گے۔
سجاد خالق بٹ کو ایس ایس پی سیکیورٹی کشمیر، داؤد ایوب کو ایس ایس پی سی آئی ڈی سی آئی کشمیر، پربیت سنگھ کو ایس ایس پی سی آئی ڈی سی آئی جموں، اور طاہر اشرف بھٹی کو ایس ایس پی ایس آئی اے کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔ افتخار احمد شیخ کو مزید احکامات تک زیر التوا رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
جونیئر افسران میں، طارق احمد وانی کو ایس پی اے پی سی آر کشمیر، رہول چرک کو ڈپٹی سی او۲۲ویں آئی آر، اور فیروز احمد کو ایس پی ٹی ایم جی سی آئی ڈی ہیڈ کوارٹر تعینات کیا گیا ہے۔ ارشاد حسین راتھر بطور ایڈیشنل ایس پی آپس بارہ مولہ منتقل ہوئے ہیں، جبکہ ظہیب تنویر ڈپٹی سی او دوسری ویمن بٹالین بنیں گے۔
برجیش کمار شرما کو ایڈیشنل ایس پی آپس بارڈر کٹھوا، کیمشور پوری کو ایڈیشنل ایس پی کٹرہ، اور فرقان قادر کو ڈپٹی سی او چھٹی آئی آر تعینات کیا گیا ہے۔ اجے شرما ایڈیشنل ایس پی آپس پونچھ، روحیل مرچہ ڈپٹی سی او۱۱ویں آئی آر، اور فرحان جہاں زیب نقاش ایڈیشنل ایس پی سی آئی ڈی سی آئی کشمیر بنیں گے۔
یہ احکامات، پرنسپل سکریٹری (ہوم) چندر کرتی بھارتی کی جانب سے جاری کیے گئے، لیفٹیننٹ گورنر کی ہدایت پر فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔










