جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

چنئی س پر کنگز کو چھوڑنا جذباتی تھا : رویندر جڈیجہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-04-01
in کھیل
A A
جڈیجہ بنگلہ دیش کے دورے سے باہر رہ سکتے ہیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل

مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں

نئی دہلی، 31 مارچ (یو این آئی): راجستھان رائلز (آر آر) نے ٹاٹا آئی پی ایل 2026 کے اپنے پہلے میچ میں چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کے خلاف آٹھ وکٹوں سے شاندار جیت درج کی۔ ‘جیو ہاٹ اسٹار’ کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راجستھان رائلز کے اسٹار آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ نے جیو اسٹار ماہرین انل کمبلے اور سریش رینا کے ساتھ چنئی سے اپنی علیحدگی، ٹیم کی حکمت عملی اور کھیل کے تجربات شیئر کیے۔
جڈیجہ نے چنئی سپر کنگز چھوڑنے کے بارے میں جذباتی انداز میں کہا، "مجھے گلابی رنگ (راجستھان کی جرسی) پسند آ رہا ہے۔ انہوں نے مذاقاً کہا کہ پیلا رنگ تھوڑا پرانا لگنے لگا تھا ، لیکن سچ تو یہ ہے کہ سی ایس کے جیسی فرنچائز چھوڑنا جہاں میں نے 12-13 سال گزارے، شروع میں بہت مشکل اور جذباتی تھا۔ تاہم، میں نے خود کو سمجھایا کہ تبدیلیاں سفر کا حصہ ہیں۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ میں اب اس ٹیم کے ساتھ ہوں جہاں سے میں نے اپنا پہلا آئی پی ایل ٹائٹل جیتا تھا۔ انڈر-19 ورلڈ کپ کے بعد میرا آئی پی ایل کیریئر یہیں سے شروع ہوا تھا، اور وہ یادیں ہمیشہ میرے ساتھ رہیں گی۔ میرا مقصد اب اس نئے گروپ کے ساتھ اپنا تجربہ شیئر کرنا ہے۔”
گواہاٹی کی وکٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے جڈیجہ نے کہا کہ وکٹ تھوڑی چپچپی تھی جو ان کی گیند بازی کے لیے موزوں تھی۔ انہوں نے شیوم دوبے کی وکٹ لینے پر کہا، "جب اس نے مجھے چھکا مارا، تو میں نے فوری طور پر اپنی حکمت عملی بدلی۔ میں نے اسے سیدھی لائن کے بجائے پانچویں چھٹے اسٹمپ کی لائن پر گیند بازی کی تاکہ وہ کراس شاٹ کھیلے اور ٹائمنگ غلط ہو جائے، اور وہی ہوا۔ وہ ہمارے لیے ایک بڑی وکٹ تھی کیونکہ اس کے بعد ان کے پاس کوئی بڑا ہٹر باقی نہیں تھا۔”
انل کمبلے نے راجستھان کے گیند بازوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ناندرے برگر اور جوفرا آرچر نے حالات کا بہترین فائدہ اٹھایا۔ انہوں نے سنجو سیمسن کی وکٹ کو میچ کا اہم موڑ قرار دیا۔
سریش رینا نے راجستھان رائلز کی بیٹنگ لائن اپ کی گہرائی کو سراہا۔ انہوں نے کہا، "آر آر کے پاس اب جڈیجہ اور روی بشنوئی کی شکل میں آٹھ اوورز کی بہترین اسپن موجود ہے۔” رینا نے خاص طور پر نوجوان بلے باز ویبھو سوریا ونشی اور یشسوی جیسوال کی اوپننگ جوڑی کی تعریف کرتے ہوئے ان کا موازنہ کرس گیل اور وراٹ کوہلی کی تاریخی جوڑی سے کیا، جنہوں نے سی ایس کے کے خلاف محض 15 گیندوں میں نصف سنچری بنا کر حریف ٹیم کو بیک فٹ پر دھکیل دیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اخروٹ اور چنارکے درخت:کشمیر کی شناخت

Next Post

رشبھ پنت اور کے ایل راہل کے درمیان ہوگا دلچسپ مقابلہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل
کھیل

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل

2026-09-11
مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں
کھیل

مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں

2026-09-11
ہم نے دلیپ ٹرافی کا یہ خطاب ایک ٹیم کے طور پر جیتا ہے: ایشان کشن
کھیل

ہم نے دلیپ ٹرافی کا یہ خطاب ایک ٹیم کے طور پر جیتا ہے: ایشان کشن

2026-09-11
کھیل

بمراہ فٹ، ہرشیت کی جگہ یش ٹھاکر ہندوستانی ٹی-20 ٹیم میں شامل

2026-09-11
کھیل

پاکستان انڈر 19 ٹیم کو پناہ گزین سمجھ کر انگلینڈ میں احتجاج

2026-09-11
کھیل

میرا آندریوا کو شکست دے کر کوکو گاف یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں

2026-09-11
فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
کھیل

فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

2026-09-10
انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں
کھیل

انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں

2026-09-10
Next Post
آئی پی ایل میڈیا حقوق کے لئے اتوار کو ہوگی جنگ

رشبھ پنت اور کے ایل راہل کے درمیان ہوگا دلچسپ مقابلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.