جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

اعلیٰ عہدوں پر کمزور طبقات کی شرکت یقینی بنائی جائے: راہل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-31
in قومی خبریں
A A
جموں و کشمیر کے عوام کی نمائندگی اور ریاست کا درجہ سب سے اہم :راہل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

سی جے پی کے احتجاج پر طلباء کو نوٹس دینے پر سپریم کورٹ نے گریٹر نوئیڈا مجسٹریٹ سے سوال کیا

نئی دہلی، 30 مارچ (یواین آئی ) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ملک کے اداروں میں بڑے عہدوں پر بہوجن سماج کی شرکت کم ہے اور ان کی مناسب شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے ریزرویشن سے آگے بڑھ کر پالیسی سازی میں اصلاحات کی جانی چاہئیں۔
مسٹر گاندھی نے پیر کو سوشل میڈیا ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ جب بھی کسی ادارے یا تنظیم کے لوگ ان سے ملنے آتے ہیں تو سب کی شکایت یہی ہوتی ہے کہ ان کے ادارے میں اعلیٰ عہدوں پر کمزور طبقات کے لوگوں کی شرکت نہ ہونے کے برابر ہے۔ انہوں نے کہا، "حال ہی میں ‘جن سنسد’ میں رورل بینک (دیہی بینک) کے ایس سی-ایس ٹی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران بھی یہ بات سامنے آئی کہ ترقی (پرموشن) میں روسٹر قوانین ہونے کے باوجود دلت اور قبائلی ملازمین کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جاتا ہے۔ کبھی کارکردگی تو کبھی میرٹ کے نام پر ان کی ترقی روک دی جاتی ہے، جبکہ آواز اٹھانے پر دور دراز علاقوں میں تبادلے جیسی کارروائی بھی کی جاتی ہے۔”
راہل گاندھی نے مزید کہا کہ ریزرویشن کی وجہ سے ان برادریوں کو ابتدائی سطح پر نوکریاں تو مل جاتی ہیں، لیکن پالیسی ساز امتیازی سلوک کی وجہ سے اعلیٰ عہدوں تک پہنچنا تقریباً ناممکن بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ناانصافی کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی تاکہ ہر طبقے کو اداروں میں یکساں حصہ مل سکے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کرونا دور میں مزدوروں کو راحت دینے والی ‘منریگا’ کو مودی نے نظر انداز کیا: کھرگے

Next Post

بی جے پی کا ممتا پر انتخابی عمل متاثر کرنے اور ووٹروں کو دھمکانے کا الزام، کمیشن سے شکایت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سی جے پی کے احتجاج پر طلباء کو نوٹس دینے پر سپریم کورٹ نے گریٹر نوئیڈا مجسٹریٹ سے سوال کیا

2026-09-10
دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج

2026-09-10
ڈی آر آئی نے ملک بھر میں مہم چلا کر 740 کلو گانجہ اور چرس ضبط کی، 13 گرفتار
قومی خبریں

ڈی آر آئی نے ملک بھر میں مہم چلا کر 740 کلو گانجہ اور چرس ضبط کی، 13 گرفتار

2026-09-10
سعودی عرب میں حوثی حملوں کی ہندوستان نے کی شدید مذمت
قومی خبریں

سعودی عرب میں حوثی حملوں کی ہندوستان نے کی شدید مذمت

2026-09-10
قومی خبریں

فنانشل انٹیلی جنس یونٹ کی 15 کرپٹو سروس فراہم کنندگان کو نوٹس

2026-09-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

ذات پات پر مبنی مردم شماری کی موجودہ شکل میں شدید خامی: کانگریس

2026-09-10
قومی خبریں

ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا خام جوٹ پیدا کرنے والا ملک: حکومت

2026-09-10
Next Post
گلا نائب صدر کون ہوگا ؟ بی جے پی کے ممکنہ امیدواروں میں کون کون ہو سکتے ہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور بہار کے گورنر آریف محمد خان کے علاوہ جموںکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا بھی نام لیاجارہاہے

بی جے پی کا ممتا پر انتخابی عمل متاثر کرنے اور ووٹروں کو دھمکانے کا الزام، کمیشن سے شکایت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.