جمعرات, اکتوبر 29, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

بھارت کے دو مزید جہازوں نے آبنائے ہرمز کو محفوظ طریقے سے عبور کر لیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-29
in قومی خبریں
A A
ایران جنگ سے عالمی بحری اور فضائی کارگو سپلائی چین متاثر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

رادھا کرشنن نے روسی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات کی، برکس ممالک کے پارلیمانی وفود کے لیے ظہرانے کا اہتمام

ہوائی مسافروں کی تعداد ستمبر میں 46 ماہ کی کم ترین سطح پر، اسپائس جیٹ کا مارکیٹ شیئر گھٹ کر ایک فیصد سے کم

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) مغربی ایشیا کے بحران کے باعث خطے سے توانائی کی مختلف مصنوعات کی فراہمی متاثر ہونے کے درمیان ایک راحت بخش خبر آئی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات سے لدے ہندوستان کے دو مزید تجارتی جہازوں نے آبنائے ہرمز کو محفوظ طریقے سے عبور کر لیا ہے۔ اس سے قبل بھی ہندوستان کے ایل پی جی سے لدے چار ٹینکر آبنائے ہرمز کے راستے سے وطن واپس آ چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، پیٹرولیم مصنوعات سے لدے ہندوستانی پرچم والے دو تجارتی جہازوں نے آبنائے ہرمز کو محفوظ طریقے سے پار کر لیا ہے۔ ہندوستانی بحریہ کے اس خطے میں تعینات جنگی جہاز ضرورت پڑنے پر ان جہازوں کی حفاظت کے لیے تیار رکھے گئے ہیں۔ تاہم، ان جہازوں کے نام، ان میں لدی مصنوعات اور ان پر سوار افراد کے بارے میں کوئی تصدیق شدہ معلومات نہیں دی گئی ہیں۔ ایران کئی بار یہ بات کہہ چکا ہے کہ وہ ہندوستان سمیت کچھ دوست ممالک کے جہازوں کو آبنائے ہرمز سے بغیر کسی رکاوٹ کے گزرنے دے گا۔
ہندوستان مغربی ایشیا کے بحران کے بعد سے خطے میں پھنسے اپنے تجارتی جہازوں کے محفوظ انخلاء کے لیے مختلف سطحوں پر متعلقہ فریقین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور اسی کا نتیجہ ہے کہ بھارتی جہاز آہستہ آہستہ اس خطے سے نکلنے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔ اس دوران، وزارت بندرگاہ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے خصوصی سکریٹری راجیش کمار سنہا نے جمعہ کو ایک بریفنگ کے دوران تصدیق کی تھی کہ خلیجی خطے میں تمام ہندوستانی ملاح (کرو ممبرز) محفوظ ہیں۔ انہوں نے کہا تھا، "گزشتہ 24 گھنٹوں میں خلیجی خطے میں ہندوستانی پرچم والے جہازوں یا ملاحوں سے متعلق کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا ہے۔ 20 جہازوں پر سوار تمام 540 ملاح محفوظ ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل شپنگ کے کمیونیکیشن سینٹر نے، جو 24 گھنٹے فعال رہتا ہے، 98 کالز اور 335 ای میلز کا تصفیہ کیا اور 25 ہندوستانی ملاحوں کی بحفاظت وطن واپسی میں مدد کی۔”
ہندوستان کے ایل پی جی سے لدے چار ٹینکر ‘شوالک’، ‘نندا دیوی’، ‘پائن گیس’ اور ‘جگ وسنت’ پہلے ہی ہرمز کو پار کر کے ملک پہنچ چکے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر مشترکہ حملوں کے بعد سے ایران نے مغربی ایشیائی ممالک سے پیٹرولیم مصنوعات لے کر آنے والے جہازوں کے لیے آبنائے ہرمز کے مصروف ترین راستے کو بند کر رکھا ہے۔ ایران نے جمعہ کو بھی تین جہازوں کو ہرمز عبور کرنے سے روک دیا تھا اور انہیں واپس بھیج دیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مغربی ایشیا میں تنازعہ گہرا ہونے پر جے رام رمیش کی حکومت کی خاموشی پر سخت تنقید

Next Post

۷آئی اے ایس و جے کے اے  ایس افسران کے تبادلے و تقرریاں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

رادھا کرشنن نے روسی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات کی، برکس ممالک کے پارلیمانی وفود کے لیے ظہرانے کا اہتمام
قومی خبریں

رادھا کرشنن نے روسی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات کی، برکس ممالک کے پارلیمانی وفود کے لیے ظہرانے کا اہتمام

2026-10-28
ہوائی مسافروں کی تعداد ستمبر میں 46 ماہ کی کم ترین سطح پر، اسپائس جیٹ کا مارکیٹ شیئر گھٹ کر ایک فیصد سے کم
قومی خبریں

ہوائی مسافروں کی تعداد ستمبر میں 46 ماہ کی کم ترین سطح پر، اسپائس جیٹ کا مارکیٹ شیئر گھٹ کر ایک فیصد سے کم

2026-10-28
ہندوستان۔سنگاپور کی 33ویں بحری فوجی مشق اختتام پذیر، خلیج بنگال میں جنگی مشقیں انجام دی گئیں
قومی خبریں

ہندوستان۔سنگاپور کی 33ویں بحری فوجی مشق اختتام پذیر، خلیج بنگال میں جنگی مشقیں انجام دی گئیں

2026-10-28
انڈیا اتحاد ایس آئی آر کے ذریعے ملک کو برباد نہیں ہونے دے گا: کھرگے
قومی خبریں

مودی اور شاہ کی تحریک کو دبانے کی کوششوں سے بھی گیانیش کمار کو ہٹانے کی تحریک نہیں رکے گی: کھرگے

2026-10-28
قومی خبریں

فوجی سربراہ نے گڑھوال خطے میں فوجی تیاریوں کا جائزہ لیا، مانا اور جوشی مٹھ پہنچے

2026-10-28
قومی خبریں

ٹول پلازا کے علاقے میں رہنے والے لوگوں کے لیے رعایتی مقامی پاس

2026-10-28
قومی خبریں

چھٹھ مہاپرو کے دوران عقیدت مندوں کی سہولت، تحفظ اور صفائی میں لاپروائی برداشت نہیں کی جائے گی: ریکھا گپتا

2026-10-28
مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے
قومی خبریں

مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
Next Post
سول انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں ‘ ۱۰۸ جے کے اے ایس افسران تبدیل

۷آئی اے ایس و جے کے اے  ایس افسران کے تبادلے و تقرریاں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.