جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

رسوئی گیس کی قلت پر لوک سبھا میں ہنگامہ، تین بار کارروائی ملتوی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-14
in قومی خبریں
A A
ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

نئی دہلی، 13 مارچ (یواین آئی) ہنگامے کے باعث لوک سبھا کی کارروائی جمعہ کو مقررہ وقت سے پہلے ہی ملتوی کر دی گئی۔
اسرائیل-امریکہ اور ایران جنگ کے سبب ملک میں گھریلو گیس کی قلت پر اپوزیشن اراکین کے احتجاج کی وجہ سے کارروائی پہلی بار صبح 11 بجے ملتوی کی گئی۔ دوپہر 12 بجے اجلاس دوبارہ شروع ہوتے ہی اپوزیشن اراکین نے پھر ہنگامہ کیا، جس پر کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔
دوپہر 2 بجے کارروائی دوبارہ شروع ہونے پر اپوزیشن نے اسی مسئلے پر پھر شور شرابہ کیا۔ ہنگامے کے دوران ہی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے مالی سال 2025-26 کی اضافی گرانٹس پر بحث کا جواب دیا۔ اس کے بعد اضافی گرانٹس منظور کی گئیں اور اس سے متعلق بجٹ بل بھی پاس ہوا۔
اس کے باوجود اپوزیشن کا ہنگامہ جاری رہا، جس پر قائم مقام اسپیکر کرشن پرساد تینیٹی نے کارروائی پیر صبح 11 بجے تک ملتوی کر دی۔
اس سے پہلے صبح 11 بجے جیسے ہی اسپیکر اوم برلا نے سوال و جواب کا وقت شروع کیا، اپوزیشن اراکین گھریلو گیس کی قلت پر احتجاج کرنے لگے۔ برلا نے کہا کہ سوال و جواب کا وقت اہم ہوتا ہے، اس میں عوامی مسائل اٹھائے جاتے ہیں اور حکومت جواب دہ ہوتی ہے، اس لیے اسے روکنا مناسب نہیں۔ انہوں نے سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر اراکین میزوں پر چڑھیں گے تو کارروائی ہوگی، پارلیمنٹ کی عزت اور وقار سب کی ذمہ داری ہے۔
بعد میں دوپہر 12 بجے اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے گیس کی کمی پر بحث کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔ کئی اراکین ایوان کے وسط میں آ گئے۔
پارلیمانی امور کے وزیر کیرن رجیجو نے کہا کہ آج کی میٹنگ میں طے ہوا تھا کہ وزیر خزانہ جواب دیں گی اور پھر نجی بلوں پر بحث ہوگی، لیکن کانگریس اراکین ہنگامہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے اراکین ایوان میں کھانے کے برتن لاتے ہیں، عوام یہ سب دیکھ رہی ہے۔ رجیجو نے کہا کہ کانگریس کے اراکین اپنے لیڈر کے ساتھ ساتھ خود بھی بگڑ گئے ہیں۔
قائم مقام اسپیکر سندھیا رائے نے اپوزیشن کو کہا کہ عوام دیکھ رہی ہے کہ وہ کارروائی میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں، یہ مناسب رویہ نہیں ہے۔ لیکن اپوزیشن نے بات نہ مانی، جس پر کارروائی دوبارہ دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سپریم کورٹ سے ماہواری کی چھٹی کی درخواست خارج

Next Post

لوک سبھا میں جمعہ کے روز بھی وقفہ سوالات نہیں ہوا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے
قومی خبریں

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

2026-10-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

2026-10-16
دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ

2026-10-16
امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش
قومی خبریں

امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش

2026-10-16
قومی خبریں

پائلٹ پنجاب میں گینگ وار کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے، 16 سے 20 اکتوبر تک پانچ روزہ دورہ

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
اہم ترین

 چین کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے سرحد پر استحکام ضروری ہے: جئے شنکر

2026-10-15
دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی
قومی خبریں

دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی

2026-10-14
Next Post
اڈانی گروپ کی رپورٹ پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ جاری

لوک سبھا میں جمعہ کے روز بھی وقفہ سوالات نہیں ہوا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.