جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

مشرقِ وسطیٰ میں جنگ : عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 117 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-10
in عالمی خبریں
A A
امریکہ نے ایرانی تیل خریدنے پر چینی آئل ریفائنری پر پابندی لگادی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

نیویارک، 9 مارچ (یو این آئی) مشرقِ وسطیٰ جنگ کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 117 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی، جو جولائی2022 کے بعد بلند ترین سطح ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایران میں جاری حالیہ جنگ نے عالمی توانائی کی منڈی کو ہلا کر رکھ دیا ہے، عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور جولائی 2022 کے بعد یہ اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ تیل کی قیمتوں میں مجموعی طور پر تقریباً 30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 29.21 فیصد اضافے کے ساتھ 117 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح برینٹ خام تیل کی قیمت میں 26.9 فیصد اضافہ ہوا اور فی بیرل قیمت 117.6 ڈالر ہو گئی ہے۔
اس سے قبل قیمتوں میں اس ہوشربا اضافے پر ردِعمل دیتے ہوئے ترجمان ایرانی فوج نے دشمن ممالک کو براہِ راست وارننگ دی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ "اگر دشمن تیل کی قیمت 200 ڈالر فی بیرل سے زائد برداشت کرنے کی سکت رکھتا ہے، تو وہ اس ‘کھیل’ کو جاری رکھے۔ دشمن جب تک تیل کی ان بڑھتی ہوئی قیمتوں کا بوجھ اٹھا سکتا ہے، تب تک جنگ جاری رکھے۔”
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر کشیدگی میں کمی نہ آئی تو تیل کی قیمتیں ایرانی فوج کے بتائے ہوئے ہدف (200 ڈالر) تک بھی پہنچ سکتی ہیں، جس سے دنیا بھر میں مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گا اور عالمی سپلائی چین مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ جائے گی۔
ادھر برطانیہ کے پاس صرف دو دن سے بھی کم کا گیس کا ذخیرہ باقی رہ گیا ہے جس نے توانائی کے ایک بڑے بحران کے خدشات کو جنم دے دیا ہے۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیشنل گیس کی جانب سے جاری کردہ نئے اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ کے پاس اس وقت 6700 GWh گیس ذخیرہ ہے جو کہ ملک کی صرف 1.5 دن کی طلب کے برابر ہے۔
اسی طرح ایل این جی بھی اتنی ہی مقدار میں موجود ہے لیکن یہ دیگر یورپی ممالک کے مقابلے میں انتہائی کم ہے جنہوں نے ہفتوں کا ذخیرہ جمع کر رکھا ہے۔
مشرق وسطیٰ سے سپلائی میں کمی کے باعث برطانیہ اب پورے یورپ میں گیس کی سب سے زیادہ ہول سیل قیمتیں ادا کر رہا ہے۔ اس صورتحال نے ماہرین کو خبردار کرنے پر مجبور کر دیا کہ برطانوی گھرانوں کو توانائی کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
تاہم، حکومت کا مؤقف واضح ہے کہ خلیج میں تیل بردار جہازوں کی نقل و حرکت رکنے سے برطانیہ کی گیس سپلائی متاثر نہیں ہوگی۔
حکومت ان خدشات کو کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور اس حقیقت پر زور دے رہی ہے کہ 2025 میں برطانیہ کی گیس سپلائی کا صرف ایک فیصد قطر سے آیا تھا۔
نیشنل گیس نے یہ بھی واضح کیا کہ ان کی زیادہ تر گیس ناروے اور برطانیہ کے اپنے بحیرہ شمال سے آتی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای دنیا کی توجہ کا مرکز

Next Post

کچھوؤں اور مگرمچھوں کی اسمگلنگ کرنے والے بین الاقوامی گروہ کا سرغنہ کانپور میں گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟
عالمی خبریں

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

2026-09-11
انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی
عالمی خبریں

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

2026-09-11
ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا
عالمی خبریں

ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا

2026-09-11
یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس
عالمی خبریں

یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس

2026-09-11
عالمی خبریں

روسی حملوں میں یوکرین میں 7 افراد ہلاک، کیف کا آرکٹک میں گیس پلانٹس پر حملہ

2026-09-11
عالمی خبریں

فلپائن میں فیری میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک اور 80 سے زائد لاپتہ

2026-09-11
امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے
عالمی خبریں

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

2026-09-10
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
عالمی خبریں

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

2026-09-10
Next Post
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس

کچھوؤں اور مگرمچھوں کی اسمگلنگ کرنے والے بین الاقوامی گروہ کا سرغنہ کانپور میں گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.