اتوار, جون 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ایران جنگ: کیا خلیجی خطہ ہمیشہ کیلئے بدل گیا؟

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-07
in عالمی خبریں
A A
اسلام آباد: شیر باغ میں آتشتزدگی،‘ تین کمپلیکس‘ ایک پنڈت آشرم خاکستر

ANANTNAG, APR 12 (UNI):- Firefighters trying to putout a fire that broke out in residential buildings in Anantnag on monday night. UNI PHOTO-26U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات باعث اعزاز ہوگی: صدر ٹرمپ

ایران سے جنگ کے دوران امریکی طیارہ بردار جہاز پر آگ لگنے سے نقصان کی ویڈیو سامنے آگئی

دبئی، 6 مارچ (یو این آئی) ایران سے امریکہ و اسرائیل کی جاری جنگ نے خلیجی خطے کی سلامتی، معیشت اور سفارتی توازن کے بارے میں سنگین سوالات کھڑے کردیے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق حالیہ حملوں نے اس تصور کو شدید دھچکہ پہنچایا ہے کہ خلیجی ریاستیں خطے کے عدم استحکام کے باوجود محفوظ پناہ گاہ ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ایران کے ڈرون اور میزائل حملوں کے باعث خطے کے کئی شہروں میں خوف و ہراس کی صورتِ حال پیدا ہو گئی ہے۔
خلیجی ممالک کے رہائشی میزائل دفاعی نظام کی آوازوں کے درمیان گھروں میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے جبکہ فضائی حدود بند ہونے سے سفر بھی شدید متاثر ہوا۔
خاص طور پر ابوظبی، دبئی اور ریاض جیسے بڑے معاشی مراکز، جو طویل عرصے سے خود کو محفوظ اور مستحکم کاروباری مراکز کے طور پر پیش کرتے رہے ہیں، اب براہِ راست خطرات کا سامنا کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایرانی حملوں کے نتیجے میں ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جس سے سیاحت اور کاروباری سرگرمیوں کو شدید دھچکہ پہنچا ہے، کئی مالیاتی منڈیاں عارضی طور پر بند رہیں جبکہ شہری ضروری اشیاء ذخیرہ کرنے کے لیے قطاروں میں نظر آئے۔
خطے کی معیشت کو سب سے بڑا جھٹکا توانائی کی سپلائی میں رکاوٹ سے لگا ہے، آبنائے ہرمز کی بندش اور قطر کی گیس کمپنی کی ایل این جی سرگرمیوں کی معطلی نے عالمی توانائی مارکیٹ میں شدید ہلچل پیدا کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق عراق نے تیل کی پیداوار کم کر دی ہے جبکہ سعودی عرب کو اپنے خام تیل کے راستے تبدیل کرنا پڑ رہے ہیں، اسی دوران فوجیریا پورٹ کے قریب سیکڑوں آئل ٹینکر محفوظ راستے کے انتظار میں کھڑے ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس جنگ نے خلیجی ممالک اور ایران کے درمیان اعتماد کو شدید نقصان پہنچایا ہے، گزشتہ برسوں میں خلیجی ممالک ایران کے ساتھ تعلقات میں نرمی لانے کی کوشش کر رہے تھے، مگر حالیہ حملوں نے اس عمل کو تقریباً ختم کر دیا ہے۔
ماہرین کے مطابق اگرچہ جنگ ختم بھی ہو جائے تو بھی خلیجی ریاستوں کی سیکیورٹی پالیسی اب زیادہ محتاط اور سخت ہوسکتی ہے اور خطہ ایک ایسے دور میں داخل ہوسکتا ہے جہاں اقتصادی ترقی کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی خدشات بھی مرکزی حیثیت اختیار کر جائیں گے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ موجودہ بحران نے خلیج کے اقتصادی ماڈل، توانائی کی سلامتی اور علاقائی سفارت کاری کو غیر یقینی صورتحال سے دوچار کر دیا ہے اور ممکن ہے کہ یہ جنگ خطے کی سیاست اور معیشت کو طویل عرصے تک متاثر کرے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گمبھیر کی منصوبہ بندی کے سامنے انگلینڈ کے کوچ میک کلم کی تمام تدابیر ناکام

Next Post

سعودی عرب نے 4 ایرانی میزائل اور 2 ڈرون تباہ کردیے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات باعث اعزاز ہوگی: صدر ٹرمپ

2026-06-06
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایران سے جنگ کے دوران امریکی طیارہ بردار جہاز پر آگ لگنے سے نقصان کی ویڈیو سامنے آگئی

2026-06-06
روس نے یوکرین کے سب سے بڑے بحری جہاز کو تباہ کر دیا، فوٹیج جاری
عالمی خبریں

آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں ہٹانے کیلئے برطانیہ اور فرانس متحرک

2026-06-06
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

ڈونلڈ ٹرمپ کو دھچکہ، اختیارات محدود کرنے کی قرارداد کامیاب

2026-06-05
اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری، 5سالہ بچی سمیت 15 فلسطینی شہید
عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے، 4 بچوں سمیت 9 افراد شہید

2026-06-05
اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
عالمی خبریں

جنگ دوبارہ شروع اور اسرائیل پر حملے کے لیے تیار ہیں:ایران

2026-06-05
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

امریکہ اب ایران کے خلاف دوبارہ جنگ نہیں کرےگا: ٹرمپ نے مشیروں کو آگاہ کردیا

2026-06-05
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی ناکامی کے یقینی امکانات

2026-06-04
Next Post
شام؛ گرجا گھر میں راکٹ حملے میں 2 افراد ہلاک اور 12 زخمی

سعودی عرب نے 4 ایرانی میزائل اور 2 ڈرون تباہ کردیے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.