جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ایران کے جوابی وار میں امریکہ کو اب تک نقصان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-05
in عالمی خبریں
A A
غزہ میں انٹرنیٹ اور فون سروس بند، شہر میں اسرائیلی ٹینک داخل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

واشنگٹن، 4 مارچ (یو این آئی) ایران کی جانب سے حملوں میں امریکہ کو اب تک تقریباً 2 ارب ڈالر مالیت کے فوجی ساز و سامان کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

ترک میڈیا ایجنسی کی جانب سے جمع کیے گئے اعداد و شمار اور تخمینوں کے مطابق ہفتے کے روز سے ایران کے خلاف شروع ہونے والے حملوں میں امریکا کو اب تک تقریباً 2 ارب ڈالر مالیت کے فوجی ساز و سامان کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ مالی نقصان کی سب سے بڑی وجہ قطر کے العدید ایئر بیس پر نصب امریکی ‘AN/FPS-132’ ارلی وارننگ رڈار سسٹم ہے، جس کی مالیت 1.1 ارب ڈالر ہے۔

متعلقہ

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

ہفتے کے روز ایران کے میزائل حملے میں یہ سسٹم نشانہ بنا، جس کی تصدیق قطری حکام نے بھی کی ہے۔ اتوار کے روز کویتی فضائی دفاعی نظام کی مبینہ غلطی (فرینڈلی فائر) کے نتیجے میں 3 امریکی ایف-15 ای (F-15E) اسٹرائیک ایگل طیارے تباہ ہو گئے۔ اگرچہ عملے کے تمام چھ ارکان محفوظ رہے، تاہم ان طیاروں کی تبدیلی پر 282 ملین ڈالر لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ہفتے کے روز اپنے ابتدائی جوابی حملے میں ایران نے بحرین کے دارالحکومت منامہ میں امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے (Fifth Fleet) کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا، جس سے دو سیٹلائٹ کمیونیکیشن ٹرمینلز اور کئی بڑی عمارتیں تباہ ہو گئیں۔اوپن سورس انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق ان ٹرمینلز کی مالیت تنصیب کے اخراجات سمیت تقریباً 20 ملین ڈالر ہے۔ ایران نے متحدہ عرب امارات کے الرویس انڈسٹریل سٹی میں نصب تھاڈ (THAAD) اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم کے رڈار جزو ‘AN/TPY-2’ کو بھی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سیٹلائٹ تصاویر سے اس حملے کی تصدیق ہوتی ہے اور اس یڈار کی مالیت 500 ملین ڈالر بتائی جاتی ہے۔ ان تمام نقصانات کو ملا کر اب تک خطے میں 1.902 ارب ڈالر مالیت کے امریکی فوجی اثاثے متاثر ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ہفتے کو ایران پر حملوں کے آغاز کے بعد سے ایران اب تک مشرق وسطیٰ میں کم از کم سات امریکی فوجی مقامات کو نشانہ بنا چکا ہے۔ ان میں بحرین میں پانچویں بیڑے کا ہیڈ کوارٹر، کویت میں کیمپ عارفجان، علی السالم ایئر بیس اور کیمپ بوہرنگ، عراق میں اربیل بیس، دبئی میں جبل علی پورٹ اور قطر میں العدید ایئر بیس شامل ہیں۔ کویتی فضائی اڈے ‘علی السالم’ کی تصاویر میں عمارتوں کی چھتیں گری ہوئی دکھائی دیں، جبکہ کیمپ عارفجان میں چھ امریکی فوجی ہلاک ہوئے۔

عراق کے شہر اربیل میں امریکی افواج کے زیر استعمال حصے پر بھی متعدد حملے کیے گئے، جس سے وہاں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ فوجی اڈوں کے علاوہ سعودی عرب، کویت اور متحدہ عرب امارات میں امریکی سفارتی مشنز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ ریاض میں امریکی سفارت خانے پر دو ڈرون گرے، جس سے سی آئی اے اسٹیشن کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے۔ کویت سٹی میں امریکی سفارت خانہ ڈرون اور میزائل حملوں کے بعد غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا ہے، جبکہ دبئی میں امریکی قونصلیٹ کے قریب پارکنگ ایریا میں ایرانی ڈرون گرنے سے آگ لگ گئی۔ واضح رہے کہ امریکی محکمہ دفاع نے تاحال نقصانات کی حتمی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آیت اللّٰہ خامنہ ای کے ہر جانشین کو نشانہ بنائیں گے: اسرائیلی وزیر دفاع

Next Post

دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی رہائش گاہ پر ہولی کی تقریبات

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟
عالمی خبریں

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

2026-09-11
انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی
عالمی خبریں

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

2026-09-11
ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا
عالمی خبریں

ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا

2026-09-11
یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس
عالمی خبریں

یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس

2026-09-11
عالمی خبریں

روسی حملوں میں یوکرین میں 7 افراد ہلاک، کیف کا آرکٹک میں گیس پلانٹس پر حملہ

2026-09-11
عالمی خبریں

فلپائن میں فیری میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک اور 80 سے زائد لاپتہ

2026-09-11
امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے
عالمی خبریں

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

2026-09-10
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
عالمی خبریں

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

2026-09-10
Next Post
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا

دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی رہائش گاہ پر ہولی کی تقریبات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.