بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل نے آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے کے لئے ریکی کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-04
in عالمی خبریں
A A
ایران کبھی سرنڈر نہیں کرے گا :ایرانی سپریم لیڈرخامنہ ای
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

لندن، 3 مارچ (یو این آئی) برطانوی اخبار فنانشیل ٹائمز کے اسرائیل کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کو ہدف بنانے کا خفیہ منصوبہ سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی اخبار فنانشیل ٹائمز کی ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ کی شہادت کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ نے عالمی سطح پر کھلبلی مچا دی ہے، جس میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانے کے لیے کیے گئے برسوں پر محیط اسرائیلی اور امریکی انٹیلی جنس آپریشن کا پردہ چاک کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیل نے تہران کے تقریباً تمام ٹریفک کیمروں کو برسوں پہلے ہیک کر لیا تھا، ان کیمروں کے ذریعے حاصل ہونے والی تصاویر کو خفیہ کوڈز میں تبدیل کرکے تل ابیب کے سرورز پر منتقل کیا جاتا تھا۔
برطانوی اخبار کا کہنا تھا کہ اسرائیل تہران کی پاستور اسٹریٹ (جہاں اہم حکومتی دفاتر اور رہائش گاہیں ہیں) پر آنے جانے والے ہر شخص، بالخصوص اعلیٰ حکام کے وفادار محافظوں اور ڈرائیوروں پر نظر رکھے ہوئے تھا، اسرائیل کو یہ تک معلوم تھا کہ کون سا اہلکار اپنی ذاتی گاڑی کہاں پارک کرنا پسند کرتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیل نے محض جاسوسی نہیں کی بلکہ سوشل نیٹ ورک اینالیسس (Social Network Analysis) نامی ایک پیچیدہ ریاضیاتی طریقہ کار استعمال کیا اور اربوں کی تعداد میں ڈیٹا اکٹھا کرکے ایرانی حکام، ان کے محافظوں، ڈیوٹی کے اوقات اور ان کے گھروں کے پتوں کا ایک مکمل ‘پیٹرن آف لائف’ (معمولاتِ زندگی کا نقشہ) تیار کیا گیا۔
فنانشل ٹائمز نے کہا کہ اسرائیلی سگنلز یونٹ اور موساد کے ایجنٹس نے ہزاروں بریفنگز کے ذریعے اس ڈیٹا کو حتمی شکل دی اور پیچیدہ الگورتھمز کی مدد سے یہ بھی پتہ لگایا گیا کہ کون سا محافظ کس شخصیت کی حفاظت پر مامور ہے۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیل گزشتہ سال جون میں ہی ایران کا دفاعی نظام مفلوج کر چکا تھا، حملے کے وقت پاستور اسٹریٹ کے قریب ایک درجن سے زائد موبائل فون ٹاورز میں خلل پیدا کر کے مواصلاتی نظام کاٹ دیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے سائبر حملوں کے ذریعے ایران کی نگرانی (Surveillance) کی صلاحیت کو ختم کر دیا تھا تاکہ اسرائیلی طیاروں کی راہ ہموار ہوسکے۔
آپریشن ‘ایپک فیوری’ (Epic Fury) اسرائیل اور امریکہ کا مشترکہ آپریشن تھا، سی آئی اے (CIA) اور اسرائیل کو یقینی طور پر معلوم تھا کہ ہفتے کی صبح خامنہ ای پاستور اسٹریٹ کے قریب واقع کمپاؤنڈ میں موجود ہوں گے۔
امریکی صدر نے انسانی ایجنٹ سے ملنے والی انٹیلی جنس پر ‘ایپک فیوری’ حملوں کا حکم دیا، جس کے بعد اسرائیلی طیاروں نے اس کمپاؤنڈ پر 30 بم گرائے، اگر ایرانی سپریم لیڈر بنکر میں ہوتے تو شاید بچ جاتے، لیکن وہ وہاں موجود نہیں تھے۔
امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے ان امریکی کارروائیوں کی تصدیق کی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ حملہ ایران کے لیے ایک بہت بڑا سرپرائز تھا کیونکہ اسرائیل اس کے لیے 25 سال سے تیاری کر رہا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اسرائیل نے غزہ میں امداد کی فراہمی معطل کر دی:اقوام متحدہ

Next Post

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ مسعود نے ایران کے سپریم لیڈر کے نمائندے سے کی ملاقات، تعزیت کا اظہار کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
عالمی خبریں

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

2026-07-21
ایران ایک ہی ہفتے تک رویہ بہتر رکھ کر معاہدے کی پاسداری کر سکا، جی ڈی وینس
عالمی خبریں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

2026-07-21
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

مغربی ایران میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

2026-07-21
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
عالمی خبریں

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2026-07-21
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

2026-07-16
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

2026-07-16
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

جنوبی لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیاں، ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید

2026-07-16
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران پر فضائی حملوں کا دائرہ کار بڑھادیا

2026-07-14
Next Post
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ مسعود نے ایران کے سپریم لیڈر کے نمائندے سے کی ملاقات، تعزیت کا اظہار کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.