جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ایران کی جانب سے امریکی فوج پر پہلے حملہ کرنے کی انٹیلی جنس نہیں تھی: پینٹاگون کا اعتراف

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-03
in عالمی خبریں
A A
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

واشنگٹن، 2 مارچ (یو این آئی) امریکی دفاع ادارے پینٹاگون کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے امریکی افواج پر پہلے حملہ کیے جانے سے متعلق کوئی انٹیلی جنس رپورٹ نہیں تھی۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز کانگریس کے عملے کو دی گئی ایک بند کمرہ بریفنگ میں ٹرمپ انتظامیہ کے حکام نے اعتراف کیا ہے کہ ایسی کوئی انٹیلی جنس موجود نہیں تھی جس سے یہ ظاہر ہو کہ ایران پہلے امریکی افواج پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا اور اس معاملے سے باخبر دو افراد نے یہ معلومات فراہم کی ہیں۔
امریکہ اور اسرائیل نے ہفتے کے روز ایران پر دہائیوں کے سب سے بڑے حملے شروع کیے، جس میں حکام کے مطابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو شہید، ایرانی جنگی جہازوں کو غرق اور اب تک ایک ہزار سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
تاہم، اتوار کو کانگریس میں کیے گئے تبصرے انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کی جانب سے جنگ کے حق میں دیے گئے اہم ترین دلائل کی نفی کرتے نظر آتے ہیں۔
امریکی حکام نے ایک دن پہلے صحافیوں کو بتایا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان حملوں کا فیصلہ جزوی طور پر ان اشاروں کی بنیاد پر کیا کہ ایرانی مشرق وسطیٰ میں امریکی افواج پر "شاید پیشگی” حملہ کرسکتے ہیں۔ ایک اہلکار کے مطابق ٹرمپ اس حق میں نہیں تھے کہ وہ "خاموش بیٹھیں اور خطے میں موجود امریکی افواج کو حملوں کا نشانہ بننے دیں۔”
وائٹ ہاؤس کے ترجمان ڈیلن جانسن نے اس سے قبل بتایا کہ پینٹاگون حکام نے سینیٹ اور ایوان نمائندگان کی متعدد قومی سلامتی کمیٹیوں کے ڈیموکریٹک اور ریپبلکن عملے کو ایران میں جاری امریکی حملوں کے بارے میں 90 منٹ سے زائد وقت تک بریفنگ دی۔
ذرائع نے بتایا کہ بریفنگ میں انتظامیہ کے حکام نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کے بیلسٹک میزائل اور خطے میں اس کی پراکسی فورسز امریکی مفادات کے لیے ایک فوری خطرہ تھے، لیکن تہران کی جانب سے پہلے حملہ کرنے کے حوالے سے کوئی انٹیلی جنس موجود نہیں تھی۔
ڈیموکریٹس نے ٹرمپ پر "اپنی مرضی کی جنگ” (war of choice) چھیڑنے کا الزام لگایا ہے اور ان کے ان دلائل کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جن کی بنیاد پر انہوں نے امن مذاکرات کو ترک کیا، جبکہ ثالث ملک عمان کا کہنا تھا کہ ان مذاکرات میں اب بھی بہتری کی امید باقی تھی۔
ٹرمپ نے بغیر کسی ثبوت کے یہ دعویٰ کیا تھا کہ ایران جلد ہی بیلسٹک میزائل کے ذریعے امریکہ کو نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل کرنے والا ہے۔ تاہم، امریکی انٹیلی جنس رپورٹس سے باخبر ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ ان کے میزائل سے متعلق دعوے کی انٹیلی جنس رپورٹس میں تصدیق نہیں ہوئی اور یہ مبالغہ آرائی محسوس ہوتی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امریکہ ایران پر حملے جاری رکھے گا، مزید امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کا خدشہ: ڈونلڈ ٹرمپ

Next Post

کینیڈا کے ساتھ جو معاہدہ ہوا، امریکہ کے ساتھ اسی طرح کے معاہدے کی بی جے پی نے مخالفت کی تھی: کانگریس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟
عالمی خبریں

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

2026-09-11
انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی
عالمی خبریں

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

2026-09-11
ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا
عالمی خبریں

ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا

2026-09-11
یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس
عالمی خبریں

یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس

2026-09-11
عالمی خبریں

روسی حملوں میں یوکرین میں 7 افراد ہلاک، کیف کا آرکٹک میں گیس پلانٹس پر حملہ

2026-09-11
عالمی خبریں

فلپائن میں فیری میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک اور 80 سے زائد لاپتہ

2026-09-11
امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے
عالمی خبریں

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

2026-09-10
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
عالمی خبریں

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

2026-09-10
Next Post
وقف ترمیمی قانون پر عدالت عظمی کا حکم اپوزیشن پارٹیوں کی جیت ہے : کانگریس

کینیڈا کے ساتھ جو معاہدہ ہوا، امریکہ کے ساتھ اسی طرح کے معاہدے کی بی جے پی نے مخالفت کی تھی: کانگریس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.