جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں میں فرار گینگسٹر کی تلاش تیز، پانچ مشتبہ افراد گرفتار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-19
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
جموں میں فرار گینگسٹر کی تلاش تیز، پانچ مشتبہ افراد گرفتار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

جموں: آر ایس پورہ جموں کے نابالغوں کے اصلاحی مرکز سے فرار ہونے والے بدنام زمانہ گینگسٹر کی تلاش نے شدت اختیار کرلی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مفرور نوعمرافراد کی تلاش کے سلسلے میں پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ شروع کر دی گئی ہے۔ یہ اقدام اس واقعے کے بعد اٹھایا گیا ہے جس میں جموں کے سرحدی علاقے میں قائم ایک جیوینائل ہوم سے تین نوجوان فرار ہوگئے تھے جن میں دو پاکستانی شہری بھی شامل تھے۔
    پولیس کے مطابق دو پاکستانی نوجوان محمد ثنااللہ اور احسن انور کو فرار ہونے کے۲۰گھنٹے کے اندر اندر ہریانہ کے امبالہ ریلوے اسٹیشن کے قریب گرفتار کر لیا گیا، جب وہ مبینہ طور پر نیپال کی طرف فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
    تاہم کرجیت سنگھ عرف ’گُگّا‘، جو جموں کے آر ایس پورہ کے دبلہر علاقے کا رہائشی ہے اور فرار کا ماسٹر مائنڈ سمجھا جا رہا ہے، تاحال پولیس کی گرفت سے باہر ہے۔ تینوں نے پیر شام تقریباً۵بجے اصلاحی مرکز سے پولیس اہلکاروں پر حملہ کرکے وہاں سے فرار ہونے میں کامیابی حاصل کی تھی، جس میں دو اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
    اسی دوران ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں مبینہ طور پر کرجیت سنگھ کو اصلاحی مرکز کے اندر فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس کے باعث عوام میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق فرار گینگسٹر کا تعلق ’خوف‘ نامی گینگ سے بتایا جاتا ہے۔
    حکام نے بتایا کہ خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو جموں کے اندر اور بیرونِ جموں متعدد مقامات پر چھاپے مار رہی ہیں۔ مزید یہ کہ کرجیت سنگھ کی والدہ بھی اپنے گھر سے لاپتہ ہے اور شبہ ہے کہ وہ اپنے بیٹے کے ساتھ ہو سکتی ہیں۔
    پولیس نے ان پانچ افراد کو بھی حراست میں لیا ہے جو جیوینائل ہوم کے اندر سنگھ کے ساتھ باقاعدگی سے رابطے میں تھے۔ قابل ذکر ہے کہ کرجیت سنگھ گزشتہ سال جنوری میں جموں کے جویل چوک میں حریف گینگ کے سرغنہ سُمیت جنڈیال عرف ’گٹرو‘ کے قتل کے کیس میں دیگر ساتھیوں کے ساتھ گرفتار ہوا تھا، جس کے بعد اسے اصلاحی مرکز میں رکھا گیا تھا۔
    واقعے کے تناظر میں چھ پولیس اہلکاروں بشمول ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو فرض کی انجام دہی میں غفلت برتنے پر معطل کر دیا گیا ہے۔
    پولیس نے اس واقعے پر مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے جن میں قتل کی کوشش، پولیس اہلکاروں پر حملہ، حراست سے فرار، منظم جرائم اور اسلحہ ایکٹ کی دفعات۳؍اور۲۵شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری تک تلاش جاری رہے گی۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سی آر پی ایف نے بالائی علاقوں میں۴۳عارضی کیمپ قائم کر دیے

Next Post

شہر خاص کی خستہ حال سڑکیں: کشادگی میں دہائیوں کی تاخیر کا اعتراف 

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
شہر خاص کی خستہ حال سڑکیں: کشادگی میں دہائیوں کی تاخیر کا اعتراف 

شہر خاص کی خستہ حال سڑکیں: کشادگی میں دہائیوں کی تاخیر کا اعتراف 

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.