منگل, جولائی 21, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اگر امریکہ پابندیاں ہٹائے تو ہم معاہدے کے لیے تیار ہیں: ایران

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-17
in عالمی خبریں
A A
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

واشنگٹن، 16 فروری (یو این آئی)
ایران نے اشارہ دیا ہے کہ اگر امریکہ پابندیاں ہٹانے پر بات چیت کے لیے تیار ہو تو وہ امریکہ کے ساتھ جوہری مذاکرات کے معاہدے کی پیشکش کر سکتا ہے۔ امریکہ۔ایران جوہری مذاکرات کا ایک نیا دور منگل کے روز جنیوا میں متوقع ہے، جس میں امریکی سفیر اسٹیو وِٹکوف اور صدر ٹرمپ کے مشیر جیرڈ کشنر کی شرکت کی امید ہے۔
یہ مذاکرات چھ فروری کو عمان میں ہونے والے پہلے بالواسطہ دور کے بعد ہو رہے ہیں، جہاں ایران نے یورینیم افزودگی کے حق کا مطالبہ کیا تھا، جبکہ امریکہ نے بیلسٹک میزائلوں اور حزب اللہ جیسے علاقائی اتحادیوں پر وسیع گفتگو کے لیے دباؤ ڈالا تھا۔ فریقین نے گزشتہ ملاقات کو اچھی شروعات قرار دیا تھا، تاہم بڑے اختلافات اب بھی برقرار ہیں۔
ایران کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے اتوار کے روز کہا کہ ایران جوہری معاہدے کے سلسلے میں امریکہ کے ساتھ سمجھوتے کے لیے تیار ہے، بشرطیکہ امریکی انتظامیہ پابندیاں ہٹانے پر بات کرنے کی خواہش مند ہو۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اب امریکہ پر منحصر ہے کہ کیا وہ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔ اگر وہ مخلص ہیں تو مجھے یقین ہے کہ ہم معاہدے کی راہ پر گامزن ہوں گے۔ مسٹر روانچی نے بی بی سی سے کہا کہ ’اگر وہ پابندیوں پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں تو ہم اپنے پروگرام سے متعلق مختلف امور پر گفتگو کے لیے تیار ہیں‘۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ ایران کے معاملے میں سفارت کاری کو ترجیح دیتے ہیں اور انتظامیہ اس وقت بات چیت پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔
سلوواکیہ کے وزیر اعظم رابرٹ فیکو کے ساتھ بریٹیسلاوا میں ایک پریس کانفرنس کے دوران مسٹر روبیو نے کہا کہ ’صدر نے واضح کر دیا ہے کہ وہ سفارت کاری کو ترجیح دیتے ہیں۔‘
امریکہ خطے میں اپنی فوجی موجودگی برقرار رکھتے ہوئے ایران کے جوہری مسئلے کا سفارتی حل تلاش کر رہا ہے۔ اس دوران ایرانی حکام نے حملے کی صورت میں جواب دینے کی تیاری کا بھی اشارہ دیا ہے، جس کے باعث جنیوا مذاکرات سے پہلے کشیدگی برقرار ہے۔ یہ بات چیت ایسے وقت ہو رہی ہے، جب مسٹر ٹرمپ نے تعمیل کے معاملے میں ایران کے سابقہ ریکارڈ کا حوالہ دیتے ہوئے ممکنہ معاہدے پر شکوک کا اظہار کیا ہے۔
مسٹر وٹکوف اور مسٹر کشنر عمان کی ثالثی کے ذریعے جنیوا میں ایرانی وفد سے ملاقات کریں گے، جہاں ایران کے جوہری افزودگی پروگرام اور زیادہ افزودہ یورینیم کے ذخائر پر توجہ دی جائے گی۔ مسٹر روبیو نے تصدیق کی کہ اگر کوئی فوجی کارروائی ضروری ہوئی تو امریکہ پارلیمنٹ سے مشاورت سمیت تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امن بورڈ کے رُکن ممالک نے غزہ استحکام فورس کے لیے ’ہزاروں اہلکار‘ فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ

Next Post

سعودی عرب: ایک ہفتے میں 13 ہزار سے زائد غیر ملکی ملک بدر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
عالمی خبریں

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

2026-07-21
ایران ایک ہی ہفتے تک رویہ بہتر رکھ کر معاہدے کی پاسداری کر سکا، جی ڈی وینس
عالمی خبریں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

2026-07-21
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

مغربی ایران میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

2026-07-21
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
عالمی خبریں

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2026-07-21
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

2026-07-16
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

2026-07-16
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

جنوبی لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیاں، ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید

2026-07-16
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران پر فضائی حملوں کا دائرہ کار بڑھادیا

2026-07-14
Next Post
بے دخل کرنے کے اسرائیلی بیانات ناقابل قبول ہیں، فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں:سعودی عرب

سعودی عرب: ایک ہفتے میں 13 ہزار سے زائد غیر ملکی ملک بدر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.