ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

بنگلہ دیش میں عام انتخابات: جماعت اسلامی نے ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے امیدوار کو ٹکٹ جاری کردیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-10
in عالمی خبریں
A A
بنگلہ دیش میں ساحل پر عید منانے والے سینکڑوں روہنگیا مہاجرین گرفتار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ پیرو کے ساتھ سکیورٹی اور تجارتی تعلقات مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے: روبیو

جل کر خاکستر ہونے والی فلپائنی فیری کے 84 مسافر تا حال لاتہ ہیں

ڈھاکہ، 9 فروری (یو این آئی) بنگلہ دیش جماعت اسلامی نے ملک میں 12 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے تاجر کو بھی ٹکٹ جاری کردیا۔
حلقہ انتخاب کھلنہ-1 سے جماعت اسلامی کے امیدوار کرشنا نندی نے کہا ہے کہ اگر جماعتِ اسلامی اقتدار میں آتی ہے تو بنگلہ دیش کے ہندو شہری محفوظ اور باعزت زندگی گزاریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلامی سیاسی جماعتوں اور اقلیتوں کے حقوق سے متعلق پائے جانے والے خدشات بے بنیاد ہیں۔
عرب میڈیا میں شائع ہونے والے اپنے مضمون میں کرشنا نندی نے کہا کہ ایک اسلامی جماعت کی جانب سے کسی ہندو کو امیدوار بنانا اس بات کا ثبوت ہے کہ جماعتِ اسلامی مذہبی اقلیتوں کی نمائندگی اور ان کے تحفظ کی صلاحیت رکھتی ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ جماعتِ اسلامی کی حکومت میں کسی ہندو کو ملک چھوڑنے یا ہندوستان ہجرت کرنے پر مجبور نہیں کیا جائے گا اور قانون و انصاف کے ذریعے مساوی شہریت کو یقینی بنایا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ وہ 2003 میں جماعتِ اسلامی میں اس لیے شامل ہوئے کیونکہ وہ جماعت کی نظم و ضبط، جواب دہی اور اخلاقیات پر مبنی سیاست سے متاثر تھے۔
جولائی 2024 میں ہونے والے بدامنی کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کرشنا نندی نے دعویٰ کیا کہ جماعتِ اسلامی کے کارکنان نے اقلیتی برادریوں کے تحفظ اور مندروں و عبادت گاہوں کی حفاظت میں کردار ادا کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کابل میں دھماکہ، 8 افراد افراد ہلاک

Next Post

ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیز کے خلاف احتجا ج کا سلسلہ امریکیوں میں مقبول نیشنل فٹبال کے فائنل تک پہنچ گیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ پیرو کے ساتھ سکیورٹی اور تجارتی تعلقات مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے: روبیو
عالمی خبریں

امریکہ پیرو کے ساتھ سکیورٹی اور تجارتی تعلقات مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے: روبیو

2026-09-12
جل کر خاکستر ہونے والی فلپائنی فیری کے 84 مسافر تا حال لاتہ ہیں
عالمی خبریں

جل کر خاکستر ہونے والی فلپائنی فیری کے 84 مسافر تا حال لاتہ ہیں

2026-09-12
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران پر پابندیوں کے معاملے پر اختلاف، روس اور چین نے ’اسنیپ بیک‘ کو چیلنج کردیا
عالمی خبریں

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران پر پابندیوں کے معاملے پر اختلاف، روس اور چین نے ’اسنیپ بیک‘ کو چیلنج کردیا

2026-09-12
پوتن نئی دہلی پہنچے؛ وزیراعظم مودی کے ساتھ ہوگی بات چیت
عالمی خبریں

پوتن نئی دہلی پہنچے؛ وزیراعظم مودی کے ساتھ ہوگی بات چیت

2026-09-12
عالمی خبریں

نازا” غزہ نسل کشی کے پس پردہ عوامل پر مبنی فلم

2026-09-12
عالمی خبریں

یوکرین کے شاپنگ سینٹر پر روسی حملے میں 5 افراد ہلاک اور 67 زخمی ہوگئے

2026-09-12
عالمی خبریں

فلسطین کے حامی طالب علم کی معطلی ختم، کنگز کالج لندن میں تعلیم دوبارہ شروع

2026-09-12
عالمی خبریں

یمن کے حوثی باغیوں نے بحیرہ احمر کی بندرگاہ موخا پر قبضہ کرلیا

2026-09-12
Next Post
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ

ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیز کے خلاف احتجا ج کا سلسلہ امریکیوں میں مقبول نیشنل فٹبال کے فائنل تک پہنچ گیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.