بدھ, ستمبر 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ایران کے ہاتھ سے مذاکرات کے لیے وقت نکل رہا ہے:ٹرمپ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-29
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری, عالمی خبریں
A A
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

میڈیکل انٹرنوں کی ہڑتال ختم

کشمیر میں علاقائی سنیما کے لیے بے پناہ امکانات موجود ہیں: پنکج ترپاٹھی

سرینگر: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر دعویٰ کیا ہے کہ ایک بڑی بحری بیڑہ ایران کی طرف بڑھ رہا ہے جس کی قیادت ایئرکرافٹ کیریئر ابراہم لنکن کر رہا ہے۔ یہ بیڑہ وینیزویلا بھیجے گئے بیڑے سے بھی بڑا اور طاقتور بتایا جا رہا ہے۔
    صدر ٹرمپ کے مطابق ’یہ بیڑہ تیار، پُرعزم اور اپنا مشن تیزی سے مکمل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اگر ضرورت پڑی تو اس دوران طاقت کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔‘
    یاد رہے کہ کشیدہ صورتحال کے تناظر میں سعودی عرب نے ایران کو یقین دلایا ہے کہ وہ اپنی فضائی حدود ایران کے خلاف کسی بھی طور استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
    دوسری جانب ترکی کے وزیر خارجہ نے بھی امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ اپنے اختلافات کو ’ایک ایک کرکے‘ حل کرے۔
    بدھ کے روز صدر ٹرمپ نے لکھا کہ ’امید ہے ایران جلد مذاکرات کی میز پر آئے گا اور ایک منصفانہ معاہدہ کرے گا جس میں ایٹمی ہتھیار شامل نہ ہوں۔ ان کے بقول وقت کم ہے اور فیصلہ فوری طور پر کرنا ہوگا۔‘
    صدر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے مذاکرات نہ کیے تو اس بار کارروائی پہلے سے زیادہ سخت ہو گی۔ انھوں نے کہا کہ ’آپریشن مڈنائٹ ہیمر‘ کے دوران ایران کو بڑی تباہی کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اگلا حملہ اس سے بھی زیادہ خطرناک ہو سکتا ہے۔
    یاد رہے کہ اس سے قبل بی بی سی فارسی کے مطابق عباس عراقچی نے بیان میں کہا تھا کہ کچھ ممالک بطور واسطہ بات چیت کر رہے ہیں اور ایران ان سے رابطے میں ہے۔انھوں نے زور دیا کہ فوجی دھمکیوں سے بات چیت کامیاب نہیں ہو سکتی۔ اگر مذاکرات چاہتے ہیں تو دھمکیوں اور غیر منطقی مطالبات کو ختم کرنا ہوگا۔
    دوسری جانب بی بی سی ویری فائی نے عوامی طور پر دستیاب معلومات سے امریکہ کی بحری بیڑے کی تعیناتیوں کا سراغ لگایا ہے۔ایک امریکی دفاعی اہلکار نے بی بی سی ویری فائی کو تصدیق کی ہے کہ یو ایس ایس ابراہم لنکن کی قیادت میں ایک بحری بیڑہ ’آرمادا‘ مشرقِ وسطیٰ میں پہنچ چکا ہے۔
    یاد رہے کہ گزشتہ سال جون۲۰۲۵میں امریکہ نے حملوں میں ایران کی یورینیم افزودگی کی تین تنصیبات فردو، نطنز اور اصفہان کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
    امریکی حکام نے بعد میں کہا کہ مڈنائٹ ہیمر نامی وہ کارروائی تہران کے ایٹمی ہتھیار بنانے کے امکانات کو نمایاں طور پر پیچھے دھکیلنے کا سبب بنی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یاسین ملک کے خلاف سزائے موت کی این آئی اے کی اپیل پر دہلی ہائی کورٹ 22 اپریل کو سماعت کرے گی

Next Post

سونہ مرگ میں برفانی تودہ گرنے کے بعد گاندربل پولیس کی ایڈوائزری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

میڈیکل انٹرنوں کی ہڑتال ختم

2026-09-09
وزیر اعلیٰ کا سیلابی راحت‘بازآبادکاری اور بحالی کے کاموں کاجائزہ
اہم ترین

کشمیر میں علاقائی سنیما کے لیے بے پناہ امکانات موجود ہیں: پنکج ترپاٹھی

2026-09-09
کپوارہ میں ایل او سی پر در اندازی کی الگ الگ کوششوں میں تین ملی ٹنٹ جاں بحق:فوج
اہم ترین

پونچھ کی سرحدی باشندی دہشت گردی خطرات سے خبردار

2026-09-09
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کا سیلابی راحت‘بازآبادکاری اور بحالی کے کاموں کاجائزہ

2026-09-09
ڈانگری گاؤں میں سی آر پی ایف اہلکاروں کی اضافی تعیناتی کا عمل شروع
اہم ترین

جموں خطے میں۲۱ مقامات پر فوج کی جگہ سی آر پی ایف تعینات ہوگی

2026-09-09
انٹرنزکی زبانی یقین دہانی مسترد‘ہڑتال جاری
اہم ترین

ایس کے آئی ایم ایس  کالج کا ہڑتالی میڈیکل انٹرنز کو شوکاز نوٹس

2026-09-09
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر  کو جموں و کشمیر کا اضافی چارج

2026-09-09
اہم ترین

اسمبلی سیکریٹریٹ میں  جے کے اے ایس افسر  کی تعیناتی منسوخ

2026-09-09
Next Post
سونہ مرگ میں برفانی تودہ گرنے کے بعد گاندربل پولیس کی ایڈوائزری

سونہ مرگ میں برفانی تودہ گرنے کے بعد گاندربل پولیس کی ایڈوائزری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.