بدھ, ستمبر 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکہ کو یقین ہے کہ بین الاقوامی قوانین سے زیادہ اہم اس کی طاقت ہے: انتونیو گوتیرس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-20
in عالمی خبریں
A A
انتونیو گوتریس کی غزہ میں فوری جنگ بندی کی اپیل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار

ترکیہ میں عجائب گھروں کی تعداد 2025 میں سالانہ 4.4 فیصد بڑھ کر 664 ہو گئی

اقوام متحدہ /19جنوری //
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس کا کہنا ہے کہ امریکہ کو اس بات کا یقین ہے کہ بین الاقوامی قوانین سے زیادہ اہم اس کی طاقت ہے۔
بی بی سی ریڈیو 4 کے پروگرام سے بات کرتے ہوئے، انتونیو گوتیرس کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کو واضح طور پر یہ یقین ہے کہ کثیرالجہتی حل کام نہیں کرتے۔
انھوں نے کہا کہ امریکہ کی نظر میں جو چیز اہم ہے وہ ’امریکہ کی طاقت اور اثر و رسوخ کا استعمال‘ ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا یہ بیان امریکہ کی جانب سے وینزویلا پر حملے اور اس کے صدر کو پکڑنے کے کئی ہفتوں بعد سامنے آیا ہے۔ اس کے علاوہ گذشتہ کچھ عرصے سے ڈونلڈ ٹرمپ تواتر سے گرین لینڈ کو امریکہ میں ضم کرنے کی دھمکیاں بھی دیتے آئے ہیں۔
گوٹیرس نے کہا کہ ان کے خیال میں اقوام متحدہ کے رہنما اصول بشمول یہ کہ اس کے تمام رکن ممالک کو برابری کا حق حاصل ہے اب خطرے میں ہیں۔
دوسری جانب صدر ٹرمپ اقوام متحدہ پر تنقید کرتے آئے ہیں۔
گذشتہ ستمبر میں جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انھوں نے اپنے بل پر ’سات ناقابل ختم جنگیں ختم کروائی ہیں‘ اور اقوام متحدہ نے ’اس میں کسی طرح سے مدد کرنے کی کوشش بھی نہیں کی۔‘
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ’مجھے بعد میں احساس ہوا کہ اقوام متحدہ کبھی ہمارے لیے آیا ہی نہیں۔‘
انٹرویو کے دوران گوتیرس نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ان کی تنظیم ممبران سے اقوام متحدہ کے چارٹر میں بیان کردہ بین الاقوامی قوانین کی پاسداری نہیں کروا پا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ بڑے عالمی تنازعات کو حل کرنے کے بے حد کوشش کر رہا ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے پاس کوئی طاقت نہیں جبکہ بڑی طاقتوں کا اثر و رسوخ اقوام متحدہ سے کہیں زیادہ ہے۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

چلی میں جنگلات میں آگ لگنے سے 18 افراد ہلاک

Next Post

اسپین ٹرین حادثہ، ہلاکتوں کی تعداد ۳۹ہوئی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار
عالمی خبریں

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار

2026-09-08
ترکیہ میں عجائب گھروں کی تعداد 2025 میں سالانہ 4.4 فیصد بڑھ کر 664 ہو گئی
عالمی خبریں

ترکیہ میں عجائب گھروں کی تعداد 2025 میں سالانہ 4.4 فیصد بڑھ کر 664 ہو گئی

2026-09-08
پنیٹا کا انتباہ: ایران جنگ مغربی ایشیا میں ایک اور طویل امریکی جنگ بن سکتی ہے
عالمی خبریں

پنیٹا کا انتباہ: ایران جنگ مغربی ایشیا میں ایک اور طویل امریکی جنگ بن سکتی ہے

2026-09-08
غزہ میں قاتل اسرائیل کے حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید
عالمی خبریں

غزہ میں قاتل اسرائیل کے حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید

2026-09-08
عالمی خبریں

امریکہ یوکرین اور روس کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کی بحالی کے لیے کوشاں 

2026-09-08
عالمی خبریں

ایران کا امریکہ پر آبنائے ہرمز میں کارگو ٹرانزٹ میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام

2026-09-08
عالمی خبریں

تہران اقتصادی مسائل کا حل تلاش کرنے کی کوشش میں ہے، یہ امریکی حملوں کا "دردناک” جواب دے گا:قالیباف

2026-09-08
عالمی خبریں

جرمنی کی دائیں بازو کی جماعت اے ایف ڈی نے تقریباً 44 فیصد ووٹوں کے ساتھ سیکسنی انہالٹ کا انتخاب جیت لیا

2026-09-08
Next Post
اسپین ٹرین حادثہ، ہلاکتوں کی تعداد ۳۹ہوئی

اسپین ٹرین حادثہ، ہلاکتوں کی تعداد ۳۹ہوئی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.