جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

‘جی رام جی اسکیم ترقی یافتہ ہندوستان کی بنیا بنے گی:یوگی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-07
in قومی خبریں
A A
یوگی آدتیہ ناتھ نے دوسری بار یوپی وزیر اعلی کا حلف لیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی گجرات، دادرا اور نگر حویلی، دمن اور دیو میں 21,700 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھیں گے

مودی حکومت میں تعلیمی نظام ہوا تباہ، آکانکشا کی موت اسی ناکامی کا نتیجہ: راہل گاندھی

لکھنئو:6 جنوری(یواین آئی)اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں ترقی یافتہ ہندوستان کو رفتار دینے کے لیے مرکزی حکومت کی جانب سے پاس کیا گیا نیا ایکٹ (جی رام جی یوجنا) ملک کی معیشت، خاص طور پر دیہی علاقوں کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔
وزیر اعلیٰ نے منگل کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس اہم پہل کے لیے وہ وزیر اعظم نریندر مودی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جن لوگوں نے برسوں تک وسائل پر ڈکیتی ڈال کر ملک کو بے روزگاری کی طرف دھکیلا، آج انہیں اپنی پول کھلنے کا ڈر ستا رہا ہے ۔ کانگریس اور انڈیا اتحاد ترقی سے وابستہ مثبت اقدامات کی حمایت کرنے کے بجائے بدعنوانی کے اپنے پرانے کارناموں کو چھپانے کے لیے سوالات کھڑے کر رہے ہیں۔
یوگی نے کہا کہ جی رام جی یوجنا ترقی یافتہ ہندوستان کی بنیاد بنے گی۔ اس سے دیہی معیشت کو استحکام ملے گا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے ۔ اسکیم کے تحت دیہی اور شہری علاقوں میں نئی ٹیکنالوجی کو جوڑا جا رہا ہے ، جس سے تحفظِ آب، سیلاب کے انتظام اور دیہی بنیادی ڈھانچے کی ترقی ممکن ہو سکے گی۔
وزیر اعلیٰ نے منریگا پر کانگریس کے دعووں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جن اسکیموں کا ڈھول پیٹا جا رہا ہے ، ان کا زمینی حقیقت سے کوئی لینا دینا نہیں رہا۔ ہر ضلع سے بدعنوانی کی شکایتیں آتی تھیں۔ کسانوں کو ضرورت کے وقت مزدور نہیں ملتے تھے اور مزدوروں کو کام کے وقت کام نہیں ملتا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ نئی ترمیم کے تحت اسکیم میں کام کے دنوں کی تعداد 100 سے بڑھا کر 125 کر دی گئی ہے ۔ وقت پر کام نہ ملنے کی صورت میں بے روزگاری بھتے کی ضمانت بھی ہوگی۔ کسانوں کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے اہم اوقات میں منریگا کے کام روک دیے جائیں گے ۔ یوگی نے کہا کہ جو لوگ صرف کھدائی اور بھرائی سے فائدہ اٹھاتے تھے ، وہی اس اسکیم کی مخالفت کر رہے ہیں۔
اب کاموں کو ٹیکنالوجی سے جوڑا جائے گا، ڈیجیٹل ادائیگی ہوگی اورریئل ٹائم ایپ کے ذریعے نگرانی کی جائے گی۔ اسکیم کے تحت آڈٹ کا نظام بھی یقینی بنایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے الزام لگایا کہ سماجوادی پارٹی کے دورِ حکومت میں منریگا میں بڑے پیمانے پر گھپلے ہوئے ، جن کی جانچ چل رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم میں مرکز اور ریاست کی حصہ داری 60:40 کی رہے گی، جس سے اتر پردیش کو تقریباً 17 ہزار کروڑ روپے کی اضافی رقم مل سکے گی۔
جن ریاستوں میں مزدور طبقے کی تعداد زیادہ ہے ، انہیں زیادہ کام فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ روزگار خود انحصاری کی بنیاد بنے گا اور اس سے مستقل اثاثوں کی تعمیر ہوگی۔ اتر پردیش حکومت اس اسکیم کو پوری ایمانداری اور شفافیت کے ساتھ نافذ کرے گی۔ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق اسے مئوثر طریقے سے زمین پر اتارا جائے گا۔
یوگی نے کہا کہ جن کی سوچ میں کبھی ترقی یافتہ ہندوستان نہیں رہا، وہی لوگ آج اس کی غلط تشہیر کر رہے ہیں، لیکن جی رام جی یوجنا ملک کی ترقی کی سمت میں ایک تاریخی قدم ثابت ہوگی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گرین لینڈ کے وزیراعظم کا ٹرمپ کو دوٹوک جواب

Next Post

سونیا گاندھی کی صحت مستحکم، علاج ٹھیک چل رہا ہے : ڈاکٹر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’مغربی بنگال میں یکساں سول کوڈ نافذ کریں گے‘
قومی خبریں

مودی گجرات، دادرا اور نگر حویلی، دمن اور دیو میں 21,700 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھیں گے

2026-06-05
انڈیا بلاک جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے کو یقینی بنائے گا: راہل گاندھی
قومی خبریں

مودی حکومت میں تعلیمی نظام ہوا تباہ، آکانکشا کی موت اسی ناکامی کا نتیجہ: راہل گاندھی

2026-06-05
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے ڈبلیو ایف آئی کے خلاف دہلی ہائی کورٹ کے ریمارکس کو ہٹانے سے کیا انکار

2026-06-05
پنجاب میں ہم نے اپنا پہلا وعدہ پورا کیا: کیجریوال
قومی خبریں

تعلیم کے شعبے میں پنجاب بنا ملک میں نمبر ون : کیجریوال

2026-06-05
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

2026-06-04
وقف ترمیمی قانون پر عدالت عظمی کا حکم اپوزیشن پارٹیوں کی جیت ہے : کانگریس
قومی خبریں

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

2026-06-04
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

صدرجمہوریہ، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ سمیت تمام اہم رہنماؤں نے مالویہ نگرآتش زدگی سانحہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
Next Post
فیس بک کی ’نفرت کی مہم‘ پر سونیا گاندھی نے اعتراض ظاہر کیا

سونیا گاندھی کی صحت مستحکم، علاج ٹھیک چل رہا ہے : ڈاکٹر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.