جمعہ, اکتوبر 30, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ٹرمپ نے ہندوستان کو روسی تیل کی درآمدات پر ٹیرف بڑھانے کی وارننگ دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-06
in عالمی خبریں
A A
روس نے یوکرین کے سب سے بڑے بحری جہاز کو تباہ کر دیا، فوٹیج جاری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اسرائیلی انتخابات میں لیکوڈ کو برتری، نیتن یاہو نے کامیابیوں اور مستقبل کے منصوبوں کا خاکہ پیش کیا

برازیل کی جانب سے پاسپورٹ منسوخ کیے جانے کے بعد فلیویو بولسونارو کے ٹھکانے کا پتہ نہیں

واشنگٹن، 5 جنوری (یواین آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے روس سے تیل کی درآمدات کے معاملے میں ہندستان پر درآمدی ٹیرف بڑھانے کی وارننگ دیتے ہوئے اشارہ دیا ہے کہ واشنگٹن اس معاملے میں فوری کارروائی کے لیے تیار ہے اور کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اس معاملے پر ان کی ناراضگی سے واقف ہیں۔
اپنے ہوائی جہاز ایئر فورس ون پر اتوار کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مسٹر ٹرمپ نے کہا، "مسٹر مودی روس کے ساتھ ہندوستان کی توانائی کی تجارت پر ان کی ناراضگی کے بارے میں جانتے ہیں۔ مسٹر مودی بہت اچھے انسان ہیں اور وہ جانتے تھے کہ میں ناخوش ہوں۔ مجھے مطمئن کرنا ضروری تھا کیونکہ وہ کاروبار کرتے ہیں اور ہم ان پر بہت جلد ٹیرف بڑھا سکتے ہیں۔”
یہ انتباہ ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب ہندستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی مذاکرات جاری ہیں اور امریکہ نے پہلے ہی ہندوستان پر 50 فیصد تعزیری ٹیرف لگا رکھا ہے ۔
یہ پیش رفت وینزویلا میں حالیہ امریکی فوجی کارروائی کے بعد سامنے آئی ہے ، جس میں صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو امریکہ نے حراست میں لیا تھا۔ اس پیش رفت نے عالمی تیل کی جغرافیائی سیاست پر دنیا کی توجہ مبذول کرائی ہے ۔ اوپیک کے اعداد و شمار کے مطابق، وینزویلا کے پاس 300 ارب بیرل سے زیادہ کا دنیا کا سب سے بڑا ثابت شدہ تیل کا ذخیرہ ہے ، جو عالمی ذخائر کا تقریباً 17 سے 18 فیصد ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ کی جانب سے درآمدی محصولات کو دوگنا کرکے 50 فیصد تک کرنے کے بعد سے مسٹر مودی اور مسٹر ٹرمپ کے درمیان تین مرتبہ بات چیت ہوئی ہے ۔ اس ٹیرف میں اضافے نے ٹیکسٹائل، کیمیکل اور جھینگے جیسی اشیا کی برآمدات کو متاثر کیا ہے ۔ دونوں فریقوں کے درمیان تجارتی مذاکرات جولائی کے آخر میں اس وقت ناکام ہوگئے تھے ، جب ہندستان نے اپنی زرعی منڈی کو امریکی مصنوعات کے لیے کھولنے کی مخالفت کی تھی اور ہندوستان پاکستان تنازع کے دوران مسٹر ٹرمپ کے ثالث کے کردار کو قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ تاہم اس وقت سے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے ۔
دسمبر 2025 میں، امریکی نائب تجارتی نمائندے رک سوئزر نے نئی دہلی میں ہندوستانی حکام کے ساتھ دو روزہ ملاقاتیں کیں۔ اس دوران، ہندوستان نے روسی تیل کی خریداری سے متعلق تعزیری ٹیرف سے راحت دینے پر زور دیاتھا۔ امریکی تجارتی نمائندے کے دفتر نے ان مذاکرات پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
مسٹر ٹرمپ ہندوستان پر امریکی بازار میں چاول کی ڈنپنگ کا الزام لگاتے ہوئے ہوئے ہندوستانی چاول کی درآمدات پر بھی نئے محصولات عائد کرنے کا اشارہ دے چکے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وینزوئیلا پر امریکی کارروائی میں ہمارے 32 اہلکار ہلاک ہوئے : کیوبا

Next Post

وینزویلا کے خلاف امریکی فوجی کارروائی، سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اسرائیلی انتخابات میں لیکوڈ کو برتری، نیتن یاہو نے کامیابیوں اور مستقبل کے منصوبوں کا خاکہ پیش کیا
عالمی خبریں

اسرائیلی انتخابات میں لیکوڈ کو برتری، نیتن یاہو نے کامیابیوں اور مستقبل کے منصوبوں کا خاکہ پیش کیا

2026-10-30
برازیل کی جانب سے پاسپورٹ منسوخ کیے جانے کے بعد فلیویو بولسونارو کے ٹھکانے کا پتہ نہیں
عالمی خبریں

برازیل کی جانب سے پاسپورٹ منسوخ کیے جانے کے بعد فلیویو بولسونارو کے ٹھکانے کا پتہ نہیں

2026-10-30
روس، یوکرین اور امریکہ کے درمیان سہ فریقی بات چیت چار نومبر کے بعد پھر شروع ہوگی: اوشاکوف
عالمی خبریں

روس، یوکرین اور امریکہ کے درمیان سہ فریقی بات چیت چار نومبر کے بعد پھر شروع ہوگی: اوشاکوف

2026-10-30
حوثی ملیشیا کی جانب سے داغا گیا بیلسٹک میزائل تباہ کردیا، سعودی اتحاد
عالمی خبریں

حوثی ملیشیا کی جانب سے داغا گیا بیلسٹک میزائل تباہ کردیا، سعودی اتحاد

2026-10-30
عالمی خبریں

ترک صدر طیب اردوان کا امریکی صدر ٹرمپ کو فون

2026-10-30
عالمی خبریں

اسپین کے صوبے ٹولیڈو میں دو ٹرینوں کے تصادم میں کم از کم 30 افراد ہلاک، تقریباً 100 زخمی

2026-10-30
اسرائیل میں چار دہائیوں کی بلند ترین سطح پر ووٹنگ، نیتن یاہو کو سخت انتخابی مقابلے کا سامنا
عالمی خبریں

اسرائیل میں چار دہائیوں کی بلند ترین سطح پر ووٹنگ، نیتن یاہو کو سخت انتخابی مقابلے کا سامنا

2026-10-28
صدارتی انتخابات میں شکست کے بعد فلیویو بولسونارو کے برازیل چھوڑنے پر پابندی، پاسپورٹ جمع کرانے کا حکم
عالمی خبریں

صدارتی انتخابات میں شکست کے بعد فلیویو بولسونارو کے برازیل چھوڑنے پر پابندی، پاسپورٹ جمع کرانے کا حکم

2026-10-28
Next Post
امریکی شہر میمفس میں فائرنگ سےچار افراد ہلاک،حملہ آور گرفتار

وینزویلا کے خلاف امریکی فوجی کارروائی، سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.