اتوار, ستمبر 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکی صدر ٹرمپ کا جدید طیارہ بردار جہاز سازی کا اعلان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-24
in عالمی خبریں
A A
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک

متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا

فلوریڈا، 23 دسمبر (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جدید طیارہ بردار جہازوں کی تیاری اور نیوی کیلئے گولڈن فلیٹ کا اعلان کیا ہے ۔ آبدوز سازی میں امریکہ کسی بھی ملک سے 15برس آگے ہے ۔
یہ بات انہوں نے وزیر جنگ اور وزیر بحری امور کے ساتھ اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی، ان کا کہنا تھا کہ 15 نئی آبدوزیں اور 3 جدید طیارہ بردارجہاز تیار کررہے ہیں۔ آبدوزسازی میں بھی امریکہ کسی بھی ملک سے 15برس آگے ہے ۔
انہوں نے کہا کہ امریکی بحریہ کو دنیا کی طاقتور ترین بحریہ بنارہے ہیں، چین یا روس کوئی بھی آبدوزوں میں ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتا، ہماری آبدوزیں دنیا میں سب سے زیادہ جدید ہیں۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وکٹری نامی جہاز امریکی فوج کی طاقت کو قائم رکھنے میں مدد دے گا۔ اس سے امریکی جہاز سازی صنعت کو بحال کرنے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے بتایا کہ امریکہ میں گزشتہ سال3لاکھ افراد منشیات کے استعمال سے ہلاک ہوئے ، یہاں منشیات کا داخلہ ہرصورت روک رہے ہیں۔
سمندر کے راستے منشیات کی اسمگلنگ کیلئے استعمال ہونے والی کشتیوں کو نشانہ بنارہے ہیں، ان کشتیوں کو سمندرمیں تباہ کیا جارہا ہے ۔ منشیات کے امریکہ میں داخلے کو 95فیصد تک روک دیا گیا ہے ۔
ایک دو سال پہلے جو ہم پر ہنستے تھے ، اب وہ ہمارا احترام کرتے ہیں، اس سے امریکی جہاز سازی صنعت کو بحال کرنے میں مدد ملے گی، بحریہ کے ہیڈ کوارٹر کو بھی بہتر بنایا جارہا ہے ۔
امریکی صدر نے کہا کہ بل کلنٹن کی ایبسٹین فائلز میں تصاویر دیکھ کر دکھ ہوا، جیفری ایبسٹین سے پارٹی میں ملنے والوں کی تصاویر سامنے آئی ہیں، کئی افراد کو جیفری ایبسٹین کے بارے میں معلوم نہیں تھا، ایبسٹین فائلز میں تصاویر کی بنیاد پر کئی افراد کو تنقید کا سامنا ہے ۔
انہوں نے واضح کیا کہ میں نے جیفری ایبسٹین کے جزیرے کا کبھی دورہ نہیں کیا، ہم نے جیفری ایبسٹین کو مارالاگو پام بیچ سے نکال دیا تھا۔
پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے ایک بار پھر اس بات کو دہرایا کہ میں نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایٹمی جنگ رکوائی، پاکستان کے فیلڈ مارشل اور وزیراعظم نے کہا تھا کہ ٹرمپ نے 10لاکھ جانیں بچائیں، دنیا میں اب تک 8 جنگیں رکوا چکا ہوں۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر انتہائی قابل احترام شخصیت ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

غزہ میں دواؤں کی خطرناک حد تک قلت، ہزاروں مریضوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق

Next Post

سردیوں میں بھی جنگل کی آگ بھڑک گئی، جنگلاتی وسائل کو کافی نقصان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک
عالمی خبریں

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک

2026-09-06
متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا
عالمی خبریں

متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا

2026-09-06
امریکی جج نے وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کے ڈاک کے ذریعے ووٹنگ محدود کرنے کے حکم پر پابندی برقرار رکھی
عالمی خبریں

امریکی جج نے وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کے ڈاک کے ذریعے ووٹنگ محدود کرنے کے حکم پر پابندی برقرار رکھی

2026-09-06
بنگلہ دیش میں خسرہ کی وبا سے تقریباً 1,000 بچوں کی موت
عالمی خبریں

بنگلہ دیش میں خسرہ کی وبا سے تقریباً 1,000 بچوں کی موت

2026-09-06
عالمی خبریں

یورپی یونین کی عہدیدار مارتا کوس نے ملادچ کو خراجِ تحسین پیش کیے جانے پر سربیا کا دورہ منسوخ کر دیا

2026-09-06
عالمی خبریں

ترکیہ امریکہ-ایران جنگ کے خاتمے کے لیے سرگرداں ہے: صدر ایردوان

2026-09-06
عالمی خبریں

امریکی شہری اپنے بچوں کو اسرائیل کی جنگ کے لیے ‘قربانی کا بکرا’ بننے کی اجازت نہ دیں :ایران

2026-09-06
عالمی خبریں

سوڈان کے جنوبی کردوفان میں باغی گروپ کے حملے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک

2026-09-06
Next Post
منجکوٹ علاقے میں آتشزدگی، قریب ڈیڑھ درجن مویشی ہلاک

سردیوں میں بھی جنگل کی آگ بھڑک گئی، جنگلاتی وسائل کو کافی نقصان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.