جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

یو اے ای نیں نئے رہائشی قوانین کے نفاذ کا اعلان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-11
in عالمی خبریں
A A
یو اے ای نیں نئے رہائشی قوانین کے نفاذ کا اعلان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

ابوظہبی، 10 دسمبر (یو این آئی) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں نئے رہائشی قوانین کے نفاذ کا اعلان کردیا گیا ہے جس کی خلاف ورزی پر لاکھوں درہم جرمانہ اور دیگر سزائیں بھی دی جاسکتی ہیں۔ 
گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے ملک میں سلامتی، استحکام اور معاشرتی تحفظ کو مضبوط بنانے کے لیے غیرملکیوں کے داخلے اور رہائش سے متعلق قوانین مزید سخت کر دیے ہیں۔ 
متحدہ عرب امارات نے رہائشی قوانین مزید سخت کر دیے ہیں، غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کو ملازمت یا رہائش دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ 
حکام کا کہنا ہے کہ ایسے افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھنا انتہائی ضروری ہے جو قانونی تقاضے پورے کیے بغیر ملک میں داخل ہوتے ہیں کیونکہ یہ افراد عوامی نظم و نسق اور قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرات پیدا کرسکتے ہیں۔ اس سلسلے میں دراندازوں کو پناہ دینے یا ملازمت فراہم کرنا سنگین جرم قرار دیا گیا ہے ۔ 
اقامہ قوانین کی جن خلاف ورزیوں کو سب سے زیادہ خطرناک سمجھا جاتا ہے ، ان میں دراندازوں کو پناہ دینا یا انہیں ملازمت فراہم کرنا شامل ہے ، ایسے افراد ریاستی قوانین سے بچنے یا غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔ 
وفاقی قانون نمبر 29 برائے 2021 کے تحت اس جرم پر بھاری سزائیں مقرر ہیں، جن میں کم از کم ایک لاکھ درہم جرمانہ جبکہ منظم گروہوں یا متعدد افراد کے معاملے میں جرمانہ بڑھ کر 50 لاکھ درہم تک ہوسکتا ہے ۔ اس کے ساتھ کم از کم دو ماہ قید بھی شامل ہے ۔ 
قانونی ذمہ داری صرف پناہ دینے تک محدود نہیں، کوئی بھی شخص جو درانداز کو رہائش، ملازمت، یا کسی قسم کی مدد فراہم کرے جس سے وہ غیر قانونی طور پر ملک میں ٹھہر سکے ، وہ اس جرم کا شریک تصور ہوگا۔ 
حکومتِ امارات نے واضح الفاظ میں اعلان کیا ہے کہ رہائشی قوانین کی خلاف ورزی قومی سلامتی کے خلاف جرم قرار دے دی گئی ہے ۔ 
مذکورہ قوانین متحدہ عرب امارات کے اس بڑے وژن کی عکاسی کرتے ہیں جس کے تحت ملک میں ترقی کے لیے عوام کو محفوظ ماحول فراہم کرنا، قانون کی بالا دستی کو یقینی بنانا اور جدید بارڈر و اقامتی نظام کے ذریعے ایک منظم معاشرہ قائم رکھنا شامل ہے ۔ 
اماراتی حکام کے مطابق لیبر مارکیٹ کے تحفظ کے لیے امیگریشن قوانین پر سخت عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے ، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کردی گئی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

فوج کی شمالی کمان کے  سربراہ کا دورہ کشتواڑ

Next Post

وادی میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور جاری، گلمرگ سرد ترین جگہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
عالمی خبریں

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

2026-07-21
ایران ایک ہی ہفتے تک رویہ بہتر رکھ کر معاہدے کی پاسداری کر سکا، جی ڈی وینس
عالمی خبریں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

2026-07-21
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

مغربی ایران میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

2026-07-21
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
عالمی خبریں

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2026-07-21
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

2026-07-16
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

2026-07-16
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

جنوبی لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیاں، ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید

2026-07-16
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران پر فضائی حملوں کا دائرہ کار بڑھادیا

2026-07-14
Next Post
کشمیر میں خشک موسم کے بیچ سردی تیز

وادی میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور جاری، گلمرگ سرد ترین جگہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.