اتوار, ستمبر 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

تھائی لینڈ کے کمبوڈیا پر فضائی حملے ، سرحدی کشیدگی دوبارہ بھڑک اٹھی، ایک تھائی فوجی ہلاک

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-09
in عالمی خبریں
A A
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک

متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا

بنکاک، نام پنہ، 8 دسمبر (یو این آئی)
تھائی لینڈ نے کمبوڈیا کے ساتھ اپنے متنازع سرحدی علاقے میں فضائی حملے شروع کر دیے ہیں، جب کہ دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی سے طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے ۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز’ کے مطابق تھائی فوج کے بیان کے مطابق تازہ جھڑپوں میں کم از کم ایک تھائی فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہوئے ہیں، یہ جھڑپیں مشرقی صوبے اُوبون رَچا تھانی کے دو علاقوں میں اس وقت شروع ہوئیں جب تھائی دستے کمبوڈین فائرنگ کی زد میں آئے ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ تھائی فریق نے اب کئی علاقوں میں فوجی اہداف پر فضائی حملے شروع کر دیے ہیں۔
کمبوڈیا کی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ تھائی فوج نے 2 مقامات پر کمبوڈین دستوں پر علی الصبح حملے کیے ، جو کئی روز سے جاری اشتعال انگیز کارروائیوں کے بعد کیے گئے اور یہ بھی دعویٰ کیا کہ کمبوڈین فوج نے جوابی کارروائی نہیں کی۔
تھائی فوج نے کہا کہ کمبوڈین افواج نے تھائی شہری علاقوں کی طرف بی ایم-21 راکٹ فائر کیے ، تاہم جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
دریں اثنا، ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا دونوں پر زور دیا کہ وہ تحمل سے کام لیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس لڑائی سے وہ تمام کوششیں ضائع ہوسکتی ہیں جو جنگ بندی کی بحالی کے لیے کی گئی تھیں، جس میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا تھا۔
انور ابراہیم (جو آسیان کے چیئرمین بھی ہیں) نے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ ہم دونوں فریقوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ انتہائی تحمل کا مظاہرہ کریں، رابطے کے ذرائع کھلے رکھیں اور موجودہ طریقہ کار کا بھرپور استعمال کریں۔
سرحدی تنازع جولائی میں 5 روزہ جنگ میں تبدیل ہو گیا تھا، جس کے بعد ملائیشین وزیر اعظم انور ابراہیم اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی سے جنگ بندی معاہدہ طے پایا تھا۔
اکتوبر میں کوالالمپور میں دونوں ملکوں کے درمیان توسیع شدہ امن معاہدے پر دستخط بھی ہوئے تھے ، جس کے گواہ ٹرمپ بھی تھے ۔
جولائی کی جھڑپوں میں کم از کم 48 افراد ہلاک ہوئے تھے اور تقریباً 3 لاکھ افراد عارضی طور پر نقل مکانی پر مجبور ہوئے تھے ، دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر راکٹ اور بھاری توپ خانے سے حملے کیے تھے ۔
گزشتہ ماہ ایک بارودی سرنگ کے دھماکے میں اپنے ایک فوجی کے زخمی ہونے کے بعد تھائی لینڈ نے کہا تھا کہ وہ کمبوڈیا کے ساتھ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کو روک رہا ہے ۔
کمبوڈیا کے بااثر سابق طویل المدتی رہنما ہُن سین (جو موجودہ وزیر اعظم ہُن مانیت کے والد ہیں) نے کہا کہ تھائی فوج جارح’ ہے جو کمبوڈین افواج کو جوابی کارروائی پر اکسانا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کمبوڈین فورسز کو ضبط و تحمل کی ہدایت کی۔ ہُن سین نے فیس بک پر لکھا تھا کہ ‘جوابی کارروائی کے لیے ریڈ لائن پہلے ہی مقرر کی جاچکی ہے ، میں تمام کمانڈرز سے کہتا ہوں کہ وہ اپنے افسران اور فوجیوں کو اس بارے میں مناسب تربیت دیں۔
تھائی فوج کے مطابق، تھائی لینڈ میں 4 سرحدی اضلاع سے 3 لاکھ 85 ہزار سے زائد شہریوں کا انخلا کیا جا رہا ہے ، جن میں سے 35 ہزار سے زیادہ پہلے ہی عارضی پناہ گاہوں میں منتقل ہو چکے ہیں۔
تھائی لینڈ اور کمبوڈیا گزشتہ ایک صدی سے زیادہ عرصے سے اپنی 817 کلومیٹر طویل زمینی سرحد کے غیر حدبندی شدہ مقامات پر ملکیت کا تنازع رکھتے ہیں، جسے پہلی مرتبہ 1907 میں اُس وقت کے نوآبادیاتی حکمران فرانس نے نقشہ بند کیا تھا۔
2011 میں ایک ہفتے تک توپ خانے کی لڑائی جاری رہی تھی، دونوں ممالک متنازع علاقوں کے حل کے لیے پُرامن کوششیں کرنے کے بجائے کشیدگی وقفے وقفے سے بڑھاتے رہے ہیں، اور یہ کشیدگی کئی بار جھڑپوں کی شکل بھی اختیار کر چکی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایران: میراتھن میں خواتین کی حجاب کے بغیر تصاویر سامنے آنے پر 2 منتظمین گرفتار

Next Post

افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی ہتھیار ٹی ٹی پی کے ہاتھ لگ چکے ، امریکی رپورٹ میں تصدیق

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک
عالمی خبریں

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک

2026-09-06
متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا
عالمی خبریں

متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا

2026-09-06
امریکی جج نے وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کے ڈاک کے ذریعے ووٹنگ محدود کرنے کے حکم پر پابندی برقرار رکھی
عالمی خبریں

امریکی جج نے وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کے ڈاک کے ذریعے ووٹنگ محدود کرنے کے حکم پر پابندی برقرار رکھی

2026-09-06
بنگلہ دیش میں خسرہ کی وبا سے تقریباً 1,000 بچوں کی موت
عالمی خبریں

بنگلہ دیش میں خسرہ کی وبا سے تقریباً 1,000 بچوں کی موت

2026-09-06
عالمی خبریں

یورپی یونین کی عہدیدار مارتا کوس نے ملادچ کو خراجِ تحسین پیش کیے جانے پر سربیا کا دورہ منسوخ کر دیا

2026-09-06
عالمی خبریں

ترکیہ امریکہ-ایران جنگ کے خاتمے کے لیے سرگرداں ہے: صدر ایردوان

2026-09-06
عالمی خبریں

امریکی شہری اپنے بچوں کو اسرائیل کی جنگ کے لیے ‘قربانی کا بکرا’ بننے کی اجازت نہ دیں :ایران

2026-09-06
عالمی خبریں

سوڈان کے جنوبی کردوفان میں باغی گروپ کے حملے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک

2026-09-06
Next Post
’لشکر اور جیش کو حملوں کیلئے افغانستان کی سرزمین استعمال کرنے نہیں دی جانی چاہئے‘

افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی ہتھیار ٹی ٹی پی کے ہاتھ لگ چکے ، امریکی رپورٹ میں تصدیق

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.