پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اے آئی سے خطرہ : نوجوانوں نے ملازمت جانے کا متبادل حل ڈھونڈ لیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-04
in عالمی خبریں
A A
اے آئی سے خطرہ : نوجوانوں نے ملازمت جانے کا متبادل حل ڈھونڈ لیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک

متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا

لندن، 3 دسمبر (یو این آئی) جیسے جیسے مصنوعی ذہانت (اے آئی) عالمی لیبر مارکیٹ کو بدل رہی ہے اور متعدد ملازمتوں کی جگہ لے رہی ہے ، نوجوانوں میں مستقبل کے حوالے سے کئی خدشات جنم لے رہے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے نوجوان ان روایتی سفید پوش ملازمتوں کے بجائے ہنرمندانہ پیشوں کا رخ کرنے لگے ہیں، تاکہ مستقبل میں اے آئی کی وجہ سے نوکری ختم ہونے کے خطرات سے محفوظ رہا جاسکے ۔
ماہرین کے مطابق دفتری اور تکنیکی شعبے میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے تیزی سے بڑھتے ہوئے استعمال نے نوجوانوں میں بے چینی پیدا کردی ہے ۔
برطانیہ میں کیے گئے تازہ سروے کے مطابق ہر 6 میں سے ایک ادارہ آئندہ سال اے آئی کی وجہ سے اپنے عملے میں کمی کا ارادہ رکھتا ہے ۔
18سالہ ماریانا یاروشینکو بھی ان نوجوانوں میں شامل ہیں جو اے آئی سے نمٹنے کیلیے ہنر سیکھ رہی ہیں، یوکرین سے تعلق رکھنے والی یہ طالبہ لندن کے سٹی آف ویسٹ منسٹر کالج میں پلمبنگ کی تربیت حاصل کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ وہ کام ہے جسے اے آئی کبھی نہیں لے سکتی کیونکہ کوئی روبوٹ پلمبنگ نہیں کرسکتا۔
دوسری جانب سٹی آف ویسٹ منسٹر کالج کے مطابق گزشتہ 3 برسوں کے دوران انجینئرنگ، تعمیرات اور متعلقہ کورسز میں داخلوں کی شرح میں 9.6 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ کالج کے سی ای او اسٹیفن ڈیوس کا کہنا ہے کہ اس رجحان کے پیچھے دو بڑی وجوہات ہیں۔
پہلا اے آئی کا بڑھتا ہوا خوف اور دوسرا یونیورسٹی کی مہنگی فیسوں سے بچنے کی خواہش۔ جس کی وجہ سے کئی نوجوان لاکھوں روپے کے تعلیمی اخرجات کرنے کے بجائے عملی تربیت حاصل کرکے جلد روزگار شروع کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔
کنگز کالج لندن کی ایک تحقیق کے مطابق اے آئی سے متاثرہ نوکریوں میں سب سے زیادہ نقصان جونیئر عہدوں کو ہوتا ہے ، جس کے باعث نوجوانوں کے لیے کیریئر کا آغاز مشکل بنتا جا رہا ہے ۔
برطانیہ کی سب سے بڑی ٹریڈ یونین کے سروے میں بھی 25 سے 35 سال کے افراد نے سب سے زیادہ خدشات کا اظہار کیا کہ مستقبل میں اے آئی ان کی ملازمتوں کی ضرورت ختم کر سکتی ہے ۔
نوجوانوں کا یہ رجحان اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ مستقبل میں ہنرمندانہ پیشے دوبارہ اہمیت اختیار کر رہے ہیں، اور نوجوان اے آئی کے دور میں محفوظ، عملی اور مستقل روزگار کے نئے راستے تلاش کر رہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید دو فلسطینی ہلاک

Next Post

مسلم و مسیحی بقائے باہمی کی بہترین مثال لبنان ہے :پاپائے روم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک
عالمی خبریں

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک

2026-09-06
متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا
عالمی خبریں

متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا

2026-09-06
امریکی جج نے وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کے ڈاک کے ذریعے ووٹنگ محدود کرنے کے حکم پر پابندی برقرار رکھی
عالمی خبریں

امریکی جج نے وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کے ڈاک کے ذریعے ووٹنگ محدود کرنے کے حکم پر پابندی برقرار رکھی

2026-09-06
بنگلہ دیش میں خسرہ کی وبا سے تقریباً 1,000 بچوں کی موت
عالمی خبریں

بنگلہ دیش میں خسرہ کی وبا سے تقریباً 1,000 بچوں کی موت

2026-09-06
عالمی خبریں

یورپی یونین کی عہدیدار مارتا کوس نے ملادچ کو خراجِ تحسین پیش کیے جانے پر سربیا کا دورہ منسوخ کر دیا

2026-09-06
عالمی خبریں

ترکیہ امریکہ-ایران جنگ کے خاتمے کے لیے سرگرداں ہے: صدر ایردوان

2026-09-06
عالمی خبریں

امریکی شہری اپنے بچوں کو اسرائیل کی جنگ کے لیے ‘قربانی کا بکرا’ بننے کی اجازت نہ دیں :ایران

2026-09-06
عالمی خبریں

سوڈان کے جنوبی کردوفان میں باغی گروپ کے حملے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک

2026-09-06
Next Post
مسلم و مسیحی بقائے باہمی کی بہترین مثال لبنان ہے :پاپائے روم

مسلم و مسیحی بقائے باہمی کی بہترین مثال لبنان ہے :پاپائے روم

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.