پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید دو فلسطینی ہلاک

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-04
in عالمی خبریں
A A
غزہ میں انٹرنیٹ اور فون سروس بند، شہر میں اسرائیلی ٹینک داخل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک

متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا

غزہ،3 دسمبر (یو این آئی) مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مزید دو فلسطینی ہلاک ہوگئے ، غزہ میں گھروں کی تباہی کا سلسلہ جاری ہے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے الجزیرہ کی رپورٹ قابض مغربی کنارے میں دو فلسطینیوں کو اسرائیلی فوج نے ہلاک کر دیا ہے ، فوج کا دعویٰ ہے کہ یہ افراد کار چڑھانے اور چاقو سے حملے میں ملوث تھے ۔
اسرائیلی فوج منظم طریقے سے غزہ شہر کے مشرقی علاقوں میں نام نہاد "یلو لائن” کے پیچھے واقع رہائشی عمارتوں کو مسمار اور تباہ کررہی ہیں۔
ایک اسرائیلی ڈرون نے وسطی خان یونس میں فوٹو جرنلسٹ محمود وادی کو بھی ہلاک کر دیا ہے ۔ اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں تین اسپتالوں کے آس پاس کے علاقوں پر بھی دھاوا بول دیا ہے ۔
فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ شمال مغرب رام اللہ میں اسرائیلی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا ایک فلسطینی نوجوان دم توڑ گیا۔
وزارت صحت کے مطابق محمد رسلان محمود اسمر کا تعلق بلدہ بیت ریما سے ہے ، اسے قریہ ام صفا کے قریب اسرائیلی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے کے بعد اسے فوری طور پر اسپتال منتقل نہ کیا جا سکا جس کے بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
فلسطینی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ نوجوان کو ام صفا کے قریب گولیاں لگیں لیکن زخمی حالت میں اسے طبی امداد نہ مل سکی کیونکہ قابض فورسز نے فلسطینی ہلال احمر کے عملے کو آگے نہیں جانے دیا اور اسے خون میں لت پت چھوڑ دیا جس سے وہ موقع پر ہی جان سے چلا گیا۔ اسرائیلی فورسز نے اس کی لاش بھی اپنے قبضے میں لے لی۔
واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی فوج کی نسل کش جنگ کے نتیجے میں اکتوبر 2023 سے اب تک کم از کم 70 ہزار 100فلسطینی ہلاک اور ایک لاکھ 70 ہزار 965 زخمی ہوچکے ہیں۔
7اکتوبر 2023 کے حملوں میں اسرائیل میں 1ہزار139 افراد مارے گئے تھے جبکہ تقریباً 200 افراد کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ٹرمپ نے اسرائیل سے علاقائی کشیدگی کے درمیان شام کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے کی اپیل کی

Next Post

اے آئی سے خطرہ : نوجوانوں نے ملازمت جانے کا متبادل حل ڈھونڈ لیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک
عالمی خبریں

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک

2026-09-06
متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا
عالمی خبریں

متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا

2026-09-06
امریکی جج نے وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کے ڈاک کے ذریعے ووٹنگ محدود کرنے کے حکم پر پابندی برقرار رکھی
عالمی خبریں

امریکی جج نے وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کے ڈاک کے ذریعے ووٹنگ محدود کرنے کے حکم پر پابندی برقرار رکھی

2026-09-06
بنگلہ دیش میں خسرہ کی وبا سے تقریباً 1,000 بچوں کی موت
عالمی خبریں

بنگلہ دیش میں خسرہ کی وبا سے تقریباً 1,000 بچوں کی موت

2026-09-06
عالمی خبریں

یورپی یونین کی عہدیدار مارتا کوس نے ملادچ کو خراجِ تحسین پیش کیے جانے پر سربیا کا دورہ منسوخ کر دیا

2026-09-06
عالمی خبریں

ترکیہ امریکہ-ایران جنگ کے خاتمے کے لیے سرگرداں ہے: صدر ایردوان

2026-09-06
عالمی خبریں

امریکی شہری اپنے بچوں کو اسرائیل کی جنگ کے لیے ‘قربانی کا بکرا’ بننے کی اجازت نہ دیں :ایران

2026-09-06
عالمی خبریں

سوڈان کے جنوبی کردوفان میں باغی گروپ کے حملے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک

2026-09-06
Next Post
اے آئی سے خطرہ : نوجوانوں نے ملازمت جانے کا متبادل حل ڈھونڈ لیا

اے آئی سے خطرہ : نوجوانوں نے ملازمت جانے کا متبادل حل ڈھونڈ لیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.