بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

ایل جی کی بین الاقوامی یومِ معذورین کی تقریب میں شرکت

’میں دِویانگ افراد کی ہمت، عزم اور صلاحیت کو سلام پیش کرتا ہوں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-04
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
انڈئن اسٹیٹ نے جموںکشمیر پر اپنا مکمل اختیار قائم کیا ہے :ایل جی سنہا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

جموں/۳ دسمبر
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کو کہا’’میں دِویانگ جن کی ہمت، عزم اور صلاحیت کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ہم ایک ایسے نظام کی تعمیر کے لیے پرعزم ہیں جو ان کے خوابوں اور امنگوں کے مطابق ہو، اور تمام رکاوٹوں اور چیلنجز کو دور کرے‘‘۔
سنہا گاندھی نگر میں پدما شری پدما ساچدیوا گورنمنٹ کالج فار ویمن میں ’’بین الاقوامی یومِ معذورین‘‘ کی ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
یہ تقریب کمپوزٹ ریجنل سینٹر فار اسکل ڈیولپمنٹ، ری ہیبیلی ٹیشن اینڈ ایمپاورمنٹ آف پرسنز وِد ڈس ایبیلیٹیز (سی آر سی)، جموں نے ’قابلیت کا جشن، ثقافت کا تحفظ‘کے عنوان کے تحت منعقد کی۔ اس سال کے بین الاقوامی یومِ معذورین کا عالمی موضوع ’سماجی ترقی کو بڑھانے کیلئے معذوری شمولیت پر مبنی معاشروں کا فروغ‘ ہے۔
اپنے خطاب میں لیفٹیننٹ گورنر نے تمام سرکاری افسران اور سماجی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ دِویانگ جن کے حقوق کے تحفظ اور فروغ کا عہد کریں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا’’دِویانگ جن کی شمولیت منصفانہ ترقی کی بنیاد ہے۔ ہمیں حساسیت، آگاہی اور مشترکہ عزم کے ساتھ کام کرنا ہوگا تاکہ ان کی عزتِ نفس، باوقار شمولیت، اور تعلیم، ہنر اور روزگار تک ان کی رسائی کو یقینی بنایا جا سکے‘‘۔
سنہا نے یو ٹی انتظامیہ کی وہ کلیدی پہلوں کا ذکر کیا جو دِویانگ افراد کی سماجی و معاشی بااختیاری کے لیے کی جا رہی ہیں۔
ایل جی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں دِویانگ جن کو مساوی مواقع، مساوی حقوق اور معیاری زندگی فراہم کرنے کیلئے خصوصی کوششیں کی گئی ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا’’ہمیں مل کر ایک ایسا جموں و کشمیر بنانا ہے جہاں رسائی عام ہو، جہاں ہر دِویانگ جن کو تمام سہولیات تک رسائی ہو، برابر روزگار کے مواقع ملیں، اور وہ جدید تکنیکی آلات دستیاب ہوں جو انہیں باوقار زندگی گزارنے کے لیے ضروری ہیں‘‘۔
سنہا نے کمپوزٹ ریجنل سینٹر جموں کی بھی تعریف کی جو دِویانگ افراد کی بحالی اور بااختیاری کیلئے قابلِ تعریف کوششیں کر رہا ہے۔
سنہ۲۰۲۴ سے سی آر سی جموں نے ۳۵ ہزار سے زائد کلینیکل سروے کیے ہیں اور ۲ کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے معاون آلات تقسیم کیے ہیں، جس سے بے شمار زندگیوں میں تبدیلی آئی ہے۔
موقع پر لیفٹیننٹ گورنر نے مستفیدین کو معاون آلات اور کِٹس بھی تقسیم کیں اور مختلف سماجی تنظیموں کے لگائے گئے اسٹالوں کا معائنہ بھی کیا۔
باہو سے رکنِ اسمبلی وکرم رندھاوا؛ پروفیسر (ڈاکٹر) شیخ اعجاز بشیر، ڈائریکٹر کالجز؛ ڈاکٹر روہنیکا شرما، ڈائریکٹر سی آر سی جموں (سانبہ)؛ سینئر افسران، تعلیمی اداروں کے سربراہان، سرکردہ شہری، مختلف سماجی تنظیموں کے اراکین، طلبہ اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ڈی آئی پی آر

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کابینہ کی آر اینڈ بی میں ترقیوں کی منظوری دی، یومیہ اْجرتیوں کی رپورٹ طلب

Next Post

ہمدردانہ تقرریوں میں شفافیت کا وعدہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

2026-07-21
جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری
اہم ترین

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

2026-07-21
 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب
اہم ترین

 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب

2026-07-21
جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی
اہم ترین

جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

2026-07-21
 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر
اہم ترین

 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر

2026-07-21
 موجودہ شکل میں سندھ   طاس معاہدہ دوبارہ نافذ   نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع
اہم ترین

 موجودہ شکل میں سندھ  طاس معاہدہ دوبارہ نافذ  نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع

2026-07-21
چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا  نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے
اہم ترین

چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے

2026-07-21
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

 شدید بارش، آندھی اور بجلی گرنے کے خدشات کے باعث بجلی کے کھمبوں، تاروں اور  ٹرانسفارمروںسے دور رہنے کی اپیل 

2026-07-21
Next Post
ہمدردانہ تقرریوں میں شفافیت کا وعدہ

ہمدردانہ تقرریوں میں شفافیت کا وعدہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.