پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

مرکز نے سنچار ساتھی ایپ کی لازمی انسٹالیشن کا حکم واپس لیا

اس ایپ کے ذریعے جاسوسی نہ ممکن ہے اور نہ کبھی ہوگی:سندھیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-04
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری, کاروبار
A A
مرکز نے سنچار ساتھی ایپ کی لازمی انسٹالیشن کا حکم واپس لیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کشمیر میں رواں موسم کی پہلی برف باری

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے

نئی دہلی/۳دسمبر
مرکزی حکومت نے بدھ کے روز وہ حکم واپس لے لیا جس کے تحت ملک میں فروخت ہونے والے تمام اسمارٹ فونز میں ’’سنچار ساتھی‘‘سائبر سکیورٹی ایپ کی پہلے سے انسٹالیشن لازمی قرار دی گئی تھی۔
اس فیصلے میں ترمیم اس لیے کی گئی کیونکہ ۲۴ گھنٹوں میں ایپ کو چھ لاکھ سے زائد صارفین نے ڈاؤن لوڈ کیا، جبکہ مجموعی طور پر ۴ء۱ کروڑ صارفین اس سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ پہلے سے انسٹالیشن کا مقصد ڈاؤن لوڈ کے عمل کو تیز کرنا تھا، اور اب چونکہ صارفین کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے‘ اس لئے اس شرط کی ضرورت نہیں رہی۔
سرکاری بیان میں اس بات کی بھی تصدیق کی گئی جو گزشتہ روز وزیرِ مواصلات جوتیرادتیہ سندھیا نے پارلیمنٹ میں کہی تھی‘یعنی سنچار ساتھی ایپ کو صارف اپنی مرضی سے حذف بھی کر سکتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا’’حکومت نے تمام شہریوں کو سائبر سکیورٹی تک آسان رسائی دینے کے مقصد سے سنچار ساتھی ایپ کی پری انسٹالیشن لازمی کی تھی۔ یہ ایپ محفوظ ہے اور صرف صارفین کو سائبر دنیا کے بدنیت عناصر سے بچانے کیلئے بنائی گئی ہے۔ اس کا کوئی اور استعمال نہیں، اور شہری چاہیں تو ایپ کو اپنے فون سے ہٹا بھی سکتے ہیں‘‘۔
یہ فیصلہ دو روز سے جاری شدید احتجاج اور اعتراضات کے بعد سامنے آیا، جن میں کہا جا رہا تھا کہ پری انسٹالیشن پرائیویسی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور ایپ شہریوں کی نگرانی کے لیے استعمال ہو سکتی ہے‘یہ خدشہ پیگاسس جاسوسی تنازعے کی بازگشت لیے ہوئے تھا۔
بدھ کی صبح لوک سبھا میں، سندھیا نے کہا’’سنچار ساتھی ایپ کے ذریعے جاسوسی نہ ممکن ہے اور نہ کبھی ہوگی۔ میں اسے کسی بھی دوسری ایپ کی طرح ڈیلیٹ کر سکتا ہوں، اور ہر شہری کو اس کا حق حاصل ہے۔ ہم نے یہ قدم ایپ کو سب کیلئے قابلِ رسائی بنانے کیلئے اٹھایا تھا‘‘۔
مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ ایپ کی کامیابی عوامی شرکت پر منحصر ہے، اور جب عوامی فیڈبیک ملا کہ اس حکم میں تبدیلی کی ضرورت ہے، تو حکومت اس کے لیے تیار ہے۔
کانگریس رہنما پرینکا گاندھی واڈرا اور کارتک چیدمبرم سمیت اپوزیشن کے کئی اراکین نے اس فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔
پرینکا گاندھی نے کہا’’یہ مضحکہ خیز ہے۔ یہ صرف فون کی نگرانی کی بات نہیں‘یہ پورے ملک کو آمریت کی جانب دھکیلنے کی کوشش ہے‘‘۔
کارتک چیدمبرم نے این ڈی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایسے اقدامات روس اور شمالی کوریا میں ہوتے ہیں، اور اب یہ ہماری نجی تصاویر اور ویڈیوز تک رسائی چاہتے ہیں‘‘۔
شیو سینا (ادھو ٹھاکرے)کی رہنما پرینکا چترویدی نے اسے ’’ایک اور بِگ باس طرز کی نگرانی کا لمحہ‘‘ قرار دیا۔
سنچار ساتھی ایک سکیورٹی اور آگاہی پلیٹ فارم ہے جو محکمہ ٹیلی کام نے تیار کیا ہے۔ یہ اینڈرائیڈ اور ایپل دونوں پر دستیاب ہے اور ویب پورٹل کے ذریعے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
حکومت کے مطابق یہ ایپ شہریوں کو اپنی ڈیجیٹل شناخت منظم کرنے، مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع دینے، اپنے آلات کو محفوظ رکھنے اور ٹیلی کام سکیورٹی و سائبر خطرات سے متعلق تعلیمی مواد فراہم کرنے میں مدد دیتی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کمانڈوز، اسنائپرز، ڈرونز، اے آئی: بھارت میں پیوٹن کیلئے پانچ تہوں پر مشتمل سکیورٹی حصار

Next Post

کابینہ کی آر اینڈ بی میں ترقیوں کی منظوری دی، یومیہ اْجرتیوں کی رپورٹ طلب

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

کشمیر میں رواں موسم کی پہلی برف باری

2026-09-06
 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے
اہم ترین

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے

2026-09-06
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
مرکز سے مذاکرات سے قبل ایل اے بی تحریک شروع کرنے کی وارننگ
اہم ترین

مرکز سے مذاکرات سے قبل ایل اے بی تحریک شروع کرنے کی وارننگ

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
کشمیر میں دوبارہ نمودار ہونے والے جنگلی سوروں کی اصل کا سراغ لگانے کے لیے جینیاتی مطالعہ شروع
اہم ترین

کشمیر میں دوبارہ نمودار ہونے والے جنگلی سوروں کی اصل کا سراغ لگانے کے لیے جینیاتی مطالعہ شروع

2026-09-06
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
اہم ترین

  کٹھوعہ میں منشیات فروش کو جیل بھیج دیا گیا

2026-09-06
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کشتواڑ میں آئل ٹینکر حادثے کا شکار، دو افراد ہلاک

2026-09-06
Next Post
خصوصی درجے پر حملے میں پی ڈی پی نے بی جے پی کی مدد کی :عمرعبداللہ

کابینہ کی آر اینڈ بی میں ترقیوں کی منظوری دی، یومیہ اْجرتیوں کی رپورٹ طلب

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.