پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

پانی کا تحفظ ہی پانی کے بحران کا حل، زیادہ عوامی شمولیت ضروری: پاٹل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-28
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

نئی دہلی، 28 نومبر (یو این آئی) مرکزی جل شکتی وزیر سی آر پاٹل نے پانی کے بحران سے نمٹنے کے لیے بہتر آبی انتظام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ پانی کے تحفظ کی تحریک زور پکڑ رہی ہے لیکن اسے متحرک اور کامیاب بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ عوامی شمولیت ناگزیر ہے ۔
مسٹر پاٹل نے جمعہ کو یہاں پانی کے تحفظ کے لیے منعقد اعلیٰ سطحی سجلم بھارت’ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانی کے وسائل اور نیتی آیوگ کے اشتراک سے منعقد اس کانفرنس کا مقصد طویل المدت پانی کے تحفظ کی سمت میں مؤثر کام کرنا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پانی زندگی بھی دیتا ہے ، رکاوٹ بھی بنتا ہے اور ترقی بھی کرتا ہے لیکن آبی انتظام کے لیے ابھی تک منظم طریقے سے کام نہیں ہوا ہے ، اسی لیے پانی بحران کی وجہ بنتا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا، ”ہمارے پاس پانی کی فراوانی ہے ، مویشیوں کی بھی ملک میں اچھی خاصی تعداد ہے اور ہندوستان میں چار فیصد میٹھا پانی دستیاب ہے ، اس کے باوجود اگر پانی کا مسئلہ پیدا ہو رہا ہے تو اس کی وجہ یقیناً ہم خود ہیں۔”
مرکزی وزیر نے کہا کہ ڈیموں کے ذریعے پانی کا تحفظ ہوتا ہے لیکن اب ملک میں مزید ڈیم بنانے کی گنجائش نہیں ہے ۔ ملک میں ساڑھے چھ ہزار سے زیادہ ڈیم ہیں اور مزید ڈیم بنانے کی اب کوئی مناسب صورت نہیں۔ ایک ڈیم بنانے میں 25 ہزار کروڑ روپے خرچ ہوتے ہیں اور اس کے لیے 25 سال کا وقت بھی درکار ہوتا ہے ۔ پھر منصوبہ مکمل کرنے میں کئی مشکلات آتی ہیں، احتجاج ہوتے ہیں، لوگ زمین نہیں دیتے اور اگر زمین مل بھی جائے تو متاثرین کی بازآبادکاری پر بہت زیادہ رقم خرچ ہوتی ہے ۔ مسلسل مختلف رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہر دن ندیوں کا پانی کم ہو رہا ہے اور پانی کی ضرورت بڑھ رہی ہے ، اس کے باوجود ہر شخص کو کافی پانی فراہم کرنا ضروری ہے ۔ پانی کے ذخیرے (واٹر ہارویسٹنگ) کو پانی کے بحران کا واحد حل بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانی کے ذخیرے کو ایک بڑی تحریک بنانے کی ضرورت ہے اور اس کے لیے عوام کو بیدار کرنا بھی اہم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی اپیل پر پانی کے ذخیرے کے لیے جو عوامی تحریک ابھر کر سامنے آئی ہے ، اسی کی بدولت ان کے وزارت کو اس میدان میں بڑی کامیابی ملی ہے ۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

صدر جمہوریہ کی سکیورٹی میں 3908 پولیس اہلکار تعینات رہیں گے ، سی سی ٹی وی سے بھی نگرانی ہوگی

Next Post

روس کے صدر پوتن کی 4 دسمبر کو ہندوستان آمد، سالانہ سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

2026-09-06
گلا نائب صدر کون ہوگا ؟ بی جے پی کے ممکنہ امیدواروں میں کون کون ہو سکتے ہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور بہار کے گورنر آریف محمد خان کے علاوہ جموںکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا بھی نام لیاجارہاہے
قومی خبریں

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

2026-09-06
اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا
قومی خبریں

اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا

2026-09-06
دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں
قومی خبریں

دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں

2026-09-06
قومی خبریں

کھرگے اور راہل نے یومِ اساتذہ پر اساتذہ کو مبارکباد پیش کی

2026-09-06
قومی خبریں

بی ایل ٹی ایم 2026 میں سری لنکا نے اپنی ایم آئی سی ای سیاحتی صلاحیتوں کا کیا مظاہرہ

2026-09-06
قومی خبریں

یومِ اساتذہ پر مودی نے معاشرے کے تئیں اساتذہ کے تعاون کی ستائش کی، ڈاکٹر رادھا کرشنن کو خراجِ عقیدت پیش کیا

2026-09-06
قومی خبریں

بچوں کی شادی کی ممانعت کی مہم پر لگی اقوام متحدہ کی مہر، 27 نومبر بچوں کی شادی کے خلاف بین الاقوامی دن قرار

2026-09-06
Next Post
پہلگام حملہ: پیوٹن کا وزیر اعظم مودی کو ٹیلی فون/’مکمل حمایت کی اعادہ

روس کے صدر پوتن کی 4 دسمبر کو ہندوستان آمد، سالانہ سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.