پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ٹرمپ کا تیسری دنیا’ کے ممالک سے نقل مکانی مستقل طور پر معطل کرنے کا اعلان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-28
in عالمی خبریں
A A
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک

متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا

واشنگٹن، 28 نومبر (یواین آئی)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امیگریشن پر وسیع تر پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ امریکہ کے نظام کو مکمل بحالی’ کا موقع دینے کے لیے تیسری دنیا کے تمام ممالک سے نقل مکانی کو مستقل طور پر معطل کر دے گی۔
جمعے کو جاری بیان میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ موجودہ امیگریشن پالیسیوں نے ملکی ترقی کو متاثر کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے پیشرو جو بائیڈن کے دور میں ہونے والی ‘لاکھوں’ اندراجات کو منسوخ کر دیں گے ۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ ایسے تمام افراد کو ملک سے نکالیں گے جو امریکہ کے لیے اثاثہ’ نہیں یا ملک سے محبت کرنے کے قابل’ نہیں اور ان تارکینِ وطن کی شہریت منسوخ کریں گے جن کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ وہ اندرونی امن کو نقصان پہنچاتے ہیں۔’
جمعرات کی رات دیر گئے ٹروتھ سوشل پر کیے گئے پوسٹس میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ غیر شہریوں کو دیے جانے والے تمام وفاقی فوائد اور سبسڈیز ختم کر دیں گے ۔
انہوں نے لکھا "بائیڈن کی غیر قانونی اندراجات کی تمام لاکھوں منظوریوں کو منسوخ کیا جائے گا، جن میں وہ بھی شامل ہیں جو بائیڈن کے آٹو پین سے دستخط شدہ ہیں… اور ہر وہ غیر ملکی جو عوام پر بوجھ ہے ، سکیورٹی رسک ہے ، یا مغربی تہذیب سے مطابقت نہیں رکھتا، اسے ملک بدر کیا جائے گا۔”
ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی کہا کہ "صرف ریورس مائیگریشن ہی اس صورتحال کا مکمل حل ہے "۔
انہوں نے ایک دیر رات پیغام میں امیگریشن کو امریکہ کی "تقسیم اور تباہی” کی وجہ قرار دیتے ہوئے بعض امریکیوں کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا، جس کا لہجہ ان کے رسمی تھینکس گیونگ پیغام سے بالکل مختلف تھا۔
انہوں نے مزید لکھا "ہمارے عظیم شہریوں کو تھینکس گیونگ مبارک-سوائے ان کے جو نفرت، چوری، قتل اور تباہی پھیلاتے ہیں۔ آپ یہاں زیادہ دیر نہیں رہیں گے !”
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکہ میں پناہ گزینوں اور مہاجرین کا بوجھ سماجی بگاڑ کی بڑی وجہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں 53 ملین بیرونِ ملک پیدا ہونے والے افراد موجود ہیں، جن میں سے زیادہ تر "ویلفیئر پر ہیں یا ناکام ریاستوں سے آئے ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ”ایک گرین کارڈ رکھنے والا تارک وطن اگر 30 ہزار ڈالر کماتا ہے تو اسے اپنی فیملی کے لیے 50 ہزار ڈالر کے فوائد ملتے ہیں… پناہ گزینوں کا یہ بوجھ ہی امریکہ میں سماجی مسائل کی اصل جڑ ہے ۔”
ٹرمپ کا بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکی شہریت و امیگریشن سروسز (یو ایس سی آئی ایس) نے تھینکس گیونگ سے ایک روز قبل ایک افغان شہری کے ہاتھوں دو نیشنل گارڈ اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کے بعد نئی ہدایات جاری کیں۔
نئی پالیسی کے تحت یو ایس سی آئی ایس کو 19 ممالک سے تعلق رکھنے والے درخواست گزاروں کے کیسز میں خصوصی عوامل کو مدنظر رکھنے کی اجازت دی گئی ہے ۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وائٹ ہاوس کے قریب حملے کے فوری بعد افغان شہریوں پر امریکہ کے دروازے بند

Next Post

کیرالہ انڈیا انٹرنیشنل انڈسٹریل اور ای وی ایکسپو کے لیے تیار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک
عالمی خبریں

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک

2026-09-06
متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا
عالمی خبریں

متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا

2026-09-06
امریکی جج نے وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کے ڈاک کے ذریعے ووٹنگ محدود کرنے کے حکم پر پابندی برقرار رکھی
عالمی خبریں

امریکی جج نے وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کے ڈاک کے ذریعے ووٹنگ محدود کرنے کے حکم پر پابندی برقرار رکھی

2026-09-06
بنگلہ دیش میں خسرہ کی وبا سے تقریباً 1,000 بچوں کی موت
عالمی خبریں

بنگلہ دیش میں خسرہ کی وبا سے تقریباً 1,000 بچوں کی موت

2026-09-06
عالمی خبریں

یورپی یونین کی عہدیدار مارتا کوس نے ملادچ کو خراجِ تحسین پیش کیے جانے پر سربیا کا دورہ منسوخ کر دیا

2026-09-06
عالمی خبریں

ترکیہ امریکہ-ایران جنگ کے خاتمے کے لیے سرگرداں ہے: صدر ایردوان

2026-09-06
عالمی خبریں

امریکی شہری اپنے بچوں کو اسرائیل کی جنگ کے لیے ‘قربانی کا بکرا’ بننے کی اجازت نہ دیں :ایران

2026-09-06
عالمی خبریں

سوڈان کے جنوبی کردوفان میں باغی گروپ کے حملے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک

2026-09-06
Next Post

کیرالہ انڈیا انٹرنیشنل انڈسٹریل اور ای وی ایکسپو کے لیے تیار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.