بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

وائٹ ہاوس کے قریب حملے کے فوری بعد افغان شہریوں پر امریکہ کے دروازے بند

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-28
in عالمی خبریں
A A
وائٹ ہاؤس نے مادور کی درخواست مسترد کردی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

واشنگٹن، 28 نومبر (یو این آئی) وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈز کے 2 اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کے بعد امریکی حکومت نے فوری طور پر غیر معینہ مدت کے لیے افغان شہریوں کی تمام امیگریشن درخواستوں پر کارروائی روک دی ہے ۔
ڈان نیوزمیں شائع رپورٹ کے مطابق ملزم کو ایک افغان شہری کے طور پر شناخت کیا گیا ہے ، جو اپنے ملک میں امریکی افواج کے ساتھ کام کر چکا تھا۔
امریکی شہریت اور امیگریشن سروسز نے بدھ کو اعلان کیا کہ یہ فیصلہ سیکیورٹی اور جانچ کے طریقہ کار کے دوبارہ جائزے تک مؤخر کیا گیا ہے ۔
یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتظامیہ سے کہا کہ وہ پچھلی انتظامیہ کے دوران امریکہ میں داخل ہونے والے تمام افغان شہریوں کا دوبارہ جائزہ لے ۔
ایجنسی نے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ ‘ہمارے وطن اور امریکی عوام کی حفاظت اور سلامتی ہمارا واحد مقصد اور مشن ہے ۔
ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکیورٹی نے ملزم کی شناخت 29 سالہ رحمن اللہ لاکن وال کے طور پر کی، جس کے بارے میں بتایا گیا کہ اس نے امریکہ کے مختلف اداروں کے ساتھ افغانستان میں تعاون کیا۔
فاکس نیوز نے سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ لاکن وال نے امریکی حکومت کی مختلف ایجنسیوں، بشمول انٹیلی جنس سروس کے ساتھ کام کیا، این بی سی کی ایک رپورٹ نے رشتہ دار کے حوالے سے کہا کہ لاکن وال نے امریکی اسپیشل فورسز کے ساتھ مل کر افغان فوج میں 10 سال خدمات انجام دیں۔
یہ پس منظر تفتیش کو مزید پیچیدہ بناتا ہے ، جس کی تصدیق کرتے ہوئے ایف بی آئی نے جمعرات کو کہا کہ یہ مکمل طور پر دہشت گردی کی تحقیقات ہے ۔
ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ دہشت گردی کی تفتیش ہے ، تفتیش کار یہ دیکھ رہے ہیں کہ ملزم کے امریکہ یا افغانستان میں ممکنہ معاونین کون ہیں۔
"یہی ایک وسیع البنیاد بین الاقوامی دہشت گردی کی تفتیش کی شکل ہے ۔”
ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کش پٹیل نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ دہشت گردی کی ایک جاری تفتیش ہے ، تفتیش کار امریکہ یا افغانستان میں ملزم کے کسی بھی ممکنہ ساتھی کی جانچ کر رہے ہیں، بین الاقوامی دہشت گردی کی تفتیش کی یہی ایک وسیع البنیاد صورت ہے ۔
ایف بی آئی نے واشنگٹن اسٹیٹ میں ملزم کی رہائش گاہ اور سان ڈیاگو میں متعدد جائیدادوں کی تلاشی لی، تفتیش کاروں نے ملزم کے گھر سے کئی موبائل فونز، لیپ ٹاپس اور آئی پیڈز ضبط کیے ۔
فائرنگ کے واقعے نے امیگریشن اور جانچ کے طریقہ کار پر سیاسی ہنگامہ برپا کر دیا، امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی سکریٹری کرسٹی نویم نے کہا کہ ملزم ان افراد میں سے ایک تھا جنہیں جانچے بنا ‘آپریشن الائیز ویلکم’ کے تحت امریکا میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی’، بائیڈن دور کے اس پروگرام کا مقصد امریکا کے ساتھ تعاون کرنے والے افراد کو دوبارہ آباد کرنا تھا۔
ڈی ایچ ایس کے مطابق، لاکن وال اس پروگرام کے تحت 2021 میں امریکہ آیا، تاہم ٹرمپ انتظامیہ کے ایک سابق اہلکار نے ، نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر، کہا کہ لاکن وال نے دسمبر 2024 میں پناہ کی درخواست دی اور اس سال 23 اپریل کو یعنی ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے 3 ماہ بعد منظور ہوئی، اہلکار نے بتایا کہ لاکن وال کا کوئی معلوم فوجداری ریکارڈ نہیں تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یورپی ممالک کی مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کے بڑھتے تشدد کی مذمت، فلسطینیوں کے تحفظ کا مطالبہ

Next Post

ٹرمپ کا تیسری دنیا’ کے ممالک سے نقل مکانی مستقل طور پر معطل کرنے کا اعلان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
عالمی خبریں

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

2026-07-21
ایران ایک ہی ہفتے تک رویہ بہتر رکھ کر معاہدے کی پاسداری کر سکا، جی ڈی وینس
عالمی خبریں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

2026-07-21
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

مغربی ایران میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

2026-07-21
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
عالمی خبریں

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2026-07-21
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

2026-07-16
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

2026-07-16
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

جنوبی لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیاں، ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید

2026-07-16
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران پر فضائی حملوں کا دائرہ کار بڑھادیا

2026-07-14
Next Post
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ

ٹرمپ کا تیسری دنیا' کے ممالک سے نقل مکانی مستقل طور پر معطل کرنے کا اعلان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.