جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

منفی۴ء۴ ْ: سری نگر میںرواں موسم کی سرد ترین رات درج

شوپیاں سب سے سرد علاقہ رہا ‘شبانہ درجہ حرارت ۵ء۶ ْ درج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-28
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
کشمیر میں خشک موسم کے بیچ سردی تیز
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

سرینگر/۲۷نومبر
وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ ٹھٹھرتی سردیوں کا راج برابر قائم ہے اور اس دوران سری نگر میں رواں موسم کی ایک اور سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں۱۰دسمبر تک موسم میں بڑے پیمانے پر کسی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم اس دوران درجہ حرارت میں مزید گراوٹ متوقع ہے ۔
کشمیر ویدر کے مطابق گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۴ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے اور اس طرح رواں سیزن کی اب تک کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے ۔
وادی میں جنوبی کشمیر کا ضلع شوپیاں سرد ترین علاقہ رہا ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی۵ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
وادی کے مشہور سیاحتی مقامات پہلگام اور گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی۰ء۵ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی۰ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
جنوبی کشمیر کے اننت ناگ، پلوامہ اور کولگام اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی۷ء۵ڈگری سینٹی گریڈ، منفی۸ء۵ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی۴ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۴ء۴ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں شبانہ درجہ حرارت منفی۰ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی۸ء۵ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی۵ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی۶ء۴ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی۳ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
وادی کے ایک اورسیاحتی مقام سونہ مرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۰ء۴ڈگری سینٹی جبکہ زوجیلا پاس پر منفی۰ء۱۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
مرکزی زیر انتظام لداخ کے لیہہ اور کرگل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی۶ء۸ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی۵ء۹ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
اس دوران وادیِ کشمیر میں سردی کی شدت میں بتدریج اضافہ جاری ہے جبکہ آج دارالحکومت سرینگر میں موسم مجموعی طور پر خشک اور جزوی دھند آلود رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ۱۰ ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے کم ہے اور مسلسل ٹھنڈ میں اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔
صبح کے وقت ہلکی دھند کے باعث حدِ نگاہ میں کمی دیکھی گئی، تاہم دوپہر تک دھوپ اور ہلکی فضائی شفافیت نے موسم کو قدرے بہتر بنایا۔ دن بھر موسم خشک رہا اور بارش یا برف باری کا کوئی امکان ظاہر نہیں کیا گیا۔
حکام نے شہریوں کو سردی سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، بالخصوص صبح و شام گرم کپڑوں کا لازمی استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔ بزرگوں، بچوں اور بیمار افراد کے لیے ماہرین نے اضافی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔
علاقائی زرعی ماہرین نے کسانوں کو تنبیہ کی ہے کہ رات کے کم درجہ حرارت اور شدید سردی سے حساس فصلوں کو نقصان کا اندیشہ ہے، اس لیے مناسب حفاظتی اقدامات کیے جائیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے ۲۴گھنٹوں میں بھی وادی بھر میں موسم خشک رہے گا اور درجہ حرارت میں مزید کمی ممکن ہے۔ایجنسیز/ڈیسک
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وادی کشمیر میں جماعتِ اسلامی سے وابستہ ٹھکانوں پر چھاپے

Next Post

’۲۳ برس میں پہلی بار پارٹی کی ورکنگ کمیٹی میٹنگ میں مدعو نہیں کیا گیا‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
بڈگام ضمنی الیکشن :’ میں نیشنل کانفرنس کی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لوں گا‘

’۲۳ برس میں پہلی بار پارٹی کی ورکنگ کمیٹی میٹنگ میں مدعو نہیں کیا گیا‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.