پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فیصل آباد میں کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے ۱۶؍افراد جاں بحق، 15 زخمی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-22
in عالمی خبریں
A A
راجوری میںدو پُرا سرار دھماکےکوئی جانی یا مالی نقصان نہیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک

متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا

اسلام آباد، 21 نومبر(یو این آئی)
فیصل آباد میں کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے ۱۶؍ افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے جبکہ دھماکے کے باعث متعدد گھروں کی چھتیں بھی گر گئیں۔
ڈان نیوز کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ملک پور میں واقع کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی۔ دھماکے سے قریب واقع متعدد گھروں کی چھتیں بھی گر گئیں۔
ریسکیو ٹیموں نے فیکٹری کے ملبے سے مزدوروں اور قریبی گھروں کے ملبے سے بچوں اور خواتین سمیت 13 افراد کی لاشیں جبکہ 15 افراد کو زخمی حالت میں نکال کر الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کے مطابق فیکٹری منیجر بلال کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ فیکٹری مالک قیصر چغتائی واقعے کے بعد فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
دریں اثنا انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ اور تمام متعلقہ اداروں کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے ۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پولیس افسران اور اہلکار ملبے تلے دبے لوگوں کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری رکھیں۔ انہوں نے ٹریفک پولیس کو ایمبولینسز اور دیگر ریسکیو گاڑیوں کے لیے جائے حادثہ تک آسان رسائی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال اپریل میں فیصل آباد میں ٹیکسٹائل مل میں اسٹیم بوائلر پھٹنے سے ایک درجن مزدور زخمی ہو گئے تھے ۔ ریسکیو 1122 نے بتایا تھا کہ دھماکے کے نتیجے میں نہ صرف فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی بلکہ ایک ہال کی چھت بھی لپیٹ میں آگئی۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اقوام متحدہ نے امریکہ کو دنیا کا سب سے بڑا امداد دینے والا ملک قرار دیا

Next Post

امریکی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو واشنگٹن میں فوج کی تعیناتی سے روک دیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک
عالمی خبریں

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک

2026-09-06
متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا
عالمی خبریں

متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا

2026-09-06
امریکی جج نے وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کے ڈاک کے ذریعے ووٹنگ محدود کرنے کے حکم پر پابندی برقرار رکھی
عالمی خبریں

امریکی جج نے وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کے ڈاک کے ذریعے ووٹنگ محدود کرنے کے حکم پر پابندی برقرار رکھی

2026-09-06
بنگلہ دیش میں خسرہ کی وبا سے تقریباً 1,000 بچوں کی موت
عالمی خبریں

بنگلہ دیش میں خسرہ کی وبا سے تقریباً 1,000 بچوں کی موت

2026-09-06
عالمی خبریں

یورپی یونین کی عہدیدار مارتا کوس نے ملادچ کو خراجِ تحسین پیش کیے جانے پر سربیا کا دورہ منسوخ کر دیا

2026-09-06
عالمی خبریں

ترکیہ امریکہ-ایران جنگ کے خاتمے کے لیے سرگرداں ہے: صدر ایردوان

2026-09-06
عالمی خبریں

امریکی شہری اپنے بچوں کو اسرائیل کی جنگ کے لیے ‘قربانی کا بکرا’ بننے کی اجازت نہ دیں :ایران

2026-09-06
عالمی خبریں

سوڈان کے جنوبی کردوفان میں باغی گروپ کے حملے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک

2026-09-06
Next Post
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط

امریکی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو واشنگٹن میں فوج کی تعیناتی سے روک دیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.