بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

دہلی دھماکے کے بعد پولیس کا وادی بھر میں کھادوں اورہارڈ ویئراسٹوروں کا معائنہ

ممکنہ غلط استعمال روکنے کیلئے آٹو موبائل ورک شاپس‘گیس سلنڈر فروخت کرنے والی دکانی کی بھی تلاشی لی جا رہی ہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-21
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
دہلی دھماکے کے بعد پولیس کا وادی بھر میں کھادوں اورہارڈ ویئراسٹوروں کا معائنہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

سرینگر/۲۰نومبر
جموں کشمیر پولیس نے وادی کے متعدد اضلاع میں کیمیکلز، کھاد، ہارڈ ویئر سامان اور دیگر حساس مواد فروخت کرنے والی دکانوں اور ورکشاپس کی جامع اور مربوط جانچ کارروائی انجام دی ہے ، جس کا مقصد سکیورٹی پروٹوکولز پر سختی سے عمل درآمد اور ریگولیٹڈ اشیاء کے کسی بھی ممکنہ غلط استعمال کو روکنا ہے ۔
پولیس کے مطابق بڈگام میں۱۹نومبر کو خصوصی ٹیموں نے مختلف مارکیٹوں میں واقع کیمیکل، کھاد اور ہارڈ ویئر کی دکانوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔
اس دوران اسٹاک رجسٹروں، خرید و فروخت کی تفصیلات، ذخیرہ کرنے کے طریقہ کار اور لائسنسنگ ریکارڈ کی باریک بینی سے جانچ کی گئی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ تمام تجارتی مراکز قواعد و ضوابط پر مکمل عمل پیرا ہیں۔
اسی تسلسل کو آگے بڑھاتے ہوئے شوپیاں میں ۲۰نومبر کو ضلع بھر میں بڑے پیمانے پر چیکنگ مہم چلائی گئی، جس میں نہ صرف کیمیکل اور کھاد مراکز بلکہ ورکشاپس، ہارڈ ویئر آؤٹ لیٹس، آٹو موبائل مراکز اور ایسے تمام ادارے شامل تھے جہاں حساس مواد یا آلات دستیاب ہوتے ہیں۔
پولیس افسر نے بتایا کہ دکانداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ہر خریدار کا مکمل ریکارڈ رکھیں، جس میں شناختی تفصیلات، خریدی گئی مقدار اور خریداری کا مقصد لازمی درج ہو۔ مزید برآں، تمام دکانوں میں فعال سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی تاکید کی گئی تاکہ نگرانی اور ٹریسیبلٹی میں اضافہ ہو سکے ۔
انہوں نے کہا کہ اس مضبوط معائنے سے ضلع کی مجموعی سیکیورٹی گرڈ کو مزید سخت کرنے ، حساس اشیاء کے غلط استعمال کو روکنے اور عوامی اعتماد قائم رکھنے میں اہم مدد ملی ہے ۔
پولیس نے واضح کیا کہ ایسے معائنے مستقبل میں بھی جاری رہیں گے تاکہ قانون کی پاسداری کو یقینی بنایا جا سکے ، غیر قانونی سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی ہو اور ضلعی سطح پر ایک محفوظ ماحول برقرار رکھا جا سکے ۔ دکانداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تمام ریکارڈ درست رکھیں اور چیکنگ ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
جموں و کشمیر پولیس نے کہا کہ عوامی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے باقاعدہ معائنہ، بروقت نگرانی اور کمیونٹی آؤٹ ریچ ادارہ جاتی حکمتِ عملی کا حصہ ہیں۔
دریں اثناعوامی سلامتی کے اقدامات کو مضبوط بنانے اور ایل پی جی کمرشل سلنڈروں کے کسی بھی غلط استعمال کو روکنے کے مقصد سے، کولگام پولیس نے ضلع بھر میں متعدد ایل پی جی ایجنسیوں اور کمرشل سلنڈر آؤٹ لیٹس پر وسیع پیمانے پر جانچ اور تصدیقی کارروائیاں کیں۔
تفتیش کے دوران تقسیم، ذخیرہ، ٹرانسپورٹ اور اسٹاک رجسٹروں سے متعلق ریکارڈز کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔ ڈیلروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ مناسب دستاویزات برقرار رکھیں، حفاظتی پروٹوکولز کی سختی سے پابندی کریں، اور یہ یقینی بنائیں کہ کوئی بھی گھریلو یا کمرشل سلنڈر صارفین کی باقاعدہ تصدیق کے بغیر فروخت نہ کیا جائے۔
تمام ایجنسیوں کو سخت ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ ضابطہ جاتی قوانین کی پابندی کریں، بلیک مارکیٹنگ کو روکیں، اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ سلنڈر کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں استعمال کے لیے منتقل نہ کیے جائیں۔ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ قانونی دفعات کے تحت فوری کارروائی کی جائے گی۔
جموں و کشمیر پولیس نے عوامی سلامتی کو یقینی بنانے اور حساس اشیاء سے نمٹنے والے تمام اداروں پر قریبی نگرانی برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
ادھر شوپیاں پولیس نے بھی ضلع بھر میں کیمیکلز، دھماکہ خیز مواد، کھاد، ہارڈ وئیر اشیا، آٹو موبائل ورک شاپس اور دیگر حساس مواد سے وابستہ دکانوں اور کارو باری اداروں کی معائنہ مہم کو مزید تیز کر دیا ہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ضابطہ جاتی تقاضوں کی پاسداری، درست ریکارڈ کی دیکھ بھال اور مواد کی موثر نگرابی کو یقینی بنانا ہے تاکہ سماج دشمن عناصر ان کا غلط استعمال نہ کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ معائنوں کے دوران دکانداروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ صارفین کا کا تفصیلی ریکارڈ رکھیں جس میں شناختی معلومات، خریدی گئی مقدار اور خریداری کے بیان کردہ مقاصد شامل ہوں۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ دکانداروں کو یہ بھی مشورہ دیا گیا کہ وہ اپنی دکانوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کریں تاکہ نگرانی کی صلاحیت بہتر ہو اور لین دین کا مکمل سراغ رکھا جا سکے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ مضبوط کردہ معائنہ نظام ضلع کی مجموعی حفاظتی نگرانی کو مستحکم بنانے ، ریگولیٹڈ اشیا کے ممکنہ غلط استعمال کو روکنے اور نافذ کئے جا رہے حفاظتی اقدامات پر عوام کے اعتماد میں اضافہ کرنے میں اہم رول ادا کرے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ شوپیاں پولیس عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے ۔ایجنسیز

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

معراج ملک کی عرضداشت چار دسمبر کو حتمی سماعت کیلئے مقرر

Next Post

بالائی علاقوں میں۲/۳دسمبر کو ہلکی برفباری کا امکان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
وادی میں تازہ برفباری ‘ دور دراز علاقوں کا ضلع صدر مقامات سے رابطہ منقطع

بالائی علاقوں میں۲/۳دسمبر کو ہلکی برفباری کا امکان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.