پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

کسانوں کوگمراہ کرنے کانگریس اور بی آرایس پر تلنگانہ بی جے پی صدررامچندرراو کاالزام

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-20
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

حیدرآباد 19نومبر(یواین آئی) تلنگانہ بی جے پی صدر این رام چندر راؤ نے کانگریس اور بی آر ایس پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ دونوں پارٹیاں کپاس کی خریداری اور کسانوں کی فلاح سے متعلق اسکیموں پر ‘ جان بوجھ کر غلط معلومات پھیلا کر کسانوں کو گمراہ کر رہی ہیں۔
بی جے پی ریاستی دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راؤ نے کہا کہ تلنگانہ کے کسان قرض معافی نافذ نہ ہونے اور رعیتوبندھو رقم کی ادائیگی رُک جانے کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
راؤ نے الزام لگایا کہ بی آر ایس اخبارات اور سوشل میڈیا کے ذریعہ جھوٹی پروپگنڈہ مہم چلا رہی ہے ، جبکہ کانگریس اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے مرکز پر بلاجواز الزام تراشی کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس کی تاریخ کسانوں کو زنجیروں میں جکڑنے اور جیل بھیجنے سے بھری ہوئی ہے ، اور آج دونوں پارٹیاں کپاس کی خرید کرنے والی ادارہ، کاٹن کارپوریشن آف انڈیا پر بے بنیاد الزامات لگا رہی ہیں۔
سی سی آئی پر نئے نقصان دہ قواعد عائد کرنے کے دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے راؤ نے کہا کہ نریندر مودی حکومت نے گزشتہ برسوں میں خریداری مراکز کو بڑے پیمانہ پر بڑھایا ہے ۔ 2014 سے پہلے تلنگانہ میں صرف 70 سے 80 خریداری مراکز تھے آج 200 سے زیادہ ہیں۔ مرکز نے سہولیات کو تین گنا بڑھایا ہے ۔
راؤ نے ریاستی حکومت کی جاری کردہ کپاس کی پیداوار کے اعداد و شمار پر بھی شکوک ظاہر کے اور کہا کہ یہ قومی اوسط کے مقابلہ غیر حقیقی طور پر زیادہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب، ہریانہ، راجستھان اور گجرات ریاستوں میں ایک ایکڑ سے 5 سے 7 کوئنٹل پیداوار ہوتی ہے جبکہ تلنگانہ کا 12 کوئنٹل کا دعویٰ قابلِ یقین نہیں ہے ۔ پچھلے سال ریاست کی حقیقی پیداوار 6.32 کوئنٹل فی ایکڑ رہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے خریداری میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے سی سی آئی، ریاستی محکمہ زراعت، ٹیکسٹائل ڈپارٹمنٹ اور جننگ ملرس ایسوسی ایشن کے ساتھ بات چیت کی ہے ۔ راؤ نے بتایا کہ وزیر اعظم نے واضح ہدایات دی ہیں کہ کپاس کی ہر گانٹھ خریدی جائے ۔ کسان فکر نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ سی سی آئی مارچ تک ایم ایس پی پر خریداری جاری رکھے گی۔
شفافیت بڑھانے کے لئے انہوں نے مرکز کی ‘کاٹن کسان ایپ’ کا ذکر کیا جس کے ذریعہ کسانوں کو وقت کے سلاٹس ملتے ہیں، خریداری مراکز پر ہجوم کم ہوتا ہے ، بروکرس کا کردار ختم ہوتا ہے اور رقم براہ راست کسانوں کے بینک کھاتوں میں جمع ہوتی ہے ۔ راؤ نے کہا کہ اگر ریاستی حکومت تجویز بھیجے تو مرکز 100 نئی جننگ ملوں کی منظوری دینے تیار ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اے پی میں ایک اورانکاونٹر۔7ماونوازہلاک،مہلوکین میں سینئرماوسٹ دیوی بھی شامل

Next Post

آسٹریلیائی وزیرِ خارجہ پینی وونگ کی بدھ کو ہندوستان آمد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

2026-09-06
گلا نائب صدر کون ہوگا ؟ بی جے پی کے ممکنہ امیدواروں میں کون کون ہو سکتے ہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور بہار کے گورنر آریف محمد خان کے علاوہ جموںکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا بھی نام لیاجارہاہے
قومی خبریں

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

2026-09-06
اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا
قومی خبریں

اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا

2026-09-06
دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں
قومی خبریں

دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں

2026-09-06
قومی خبریں

کھرگے اور راہل نے یومِ اساتذہ پر اساتذہ کو مبارکباد پیش کی

2026-09-06
قومی خبریں

بی ایل ٹی ایم 2026 میں سری لنکا نے اپنی ایم آئی سی ای سیاحتی صلاحیتوں کا کیا مظاہرہ

2026-09-06
قومی خبریں

یومِ اساتذہ پر مودی نے معاشرے کے تئیں اساتذہ کے تعاون کی ستائش کی، ڈاکٹر رادھا کرشنن کو خراجِ عقیدت پیش کیا

2026-09-06
قومی خبریں

بچوں کی شادی کی ممانعت کی مہم پر لگی اقوام متحدہ کی مہر، 27 نومبر بچوں کی شادی کے خلاف بین الاقوامی دن قرار

2026-09-06
Next Post

آسٹریلیائی وزیرِ خارجہ پینی وونگ کی بدھ کو ہندوستان آمد

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.