بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

اے پی میں ایک اورانکاونٹر۔7ماونوازہلاک،مہلوکین میں سینئرماوسٹ دیوی بھی شامل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-20
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

حیدرآباد 19نومبر(یواین آئی) آندھرا پردیش کے ایجنسی علاقہ ماریڈوملی کے جنگلات میں ایک بار پھر انکاؤنٹر پیش آیا۔ بدھ کی صبح سکیورٹی فورسس اور ماؤ نوازوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں سات ماؤ نواز ہلاک ہوگئے ۔ مہلوکین میں تین خواتین اور چار مرد شامل ہیں، جن کا تعلق چھتیس گڑھ سے بتایا جا رہا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ماؤ نوازوں کی سینئر لیڈر دیوی بھی شامل ہے ۔
جنگلات میں سکیورٹی فورسس کی تلاشی کارروائی جاری ہے ، جبکہ لاشوں کو رمپاچوڑاورم ایریا اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ اس انکاؤنٹر کی تصدیق اے پی انٹلی جنس ڈی جی مہیش چندر لڈھا نے کی اور کہا کہ مکمل تفصیلات جلد فراہم کی جائیں گی۔
وجئے واڑہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ باقی ماؤ نوازوں کے لئے بہتر ہے کہ وہ خود سپردگی اختیار کریں۔ انہوں نے بتایا کہ چھتیس گڑھ اور تلنگانہ سے ماؤ نواز آندھرا پردیش میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے اور ان کی نقل و حرکت پر سخت نگرانی رکھی گئی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ 17 نومبر کو ایک اہم آپریشن شروع کیا گیا اور 18 نومبر کی صبح الوری سیتارام راجو ضلع میں ہونے والی فائرنگ میں ماؤ نوازوں کے مرکزی کمیٹی رکن ہِڈما مدوی سمیت پانچ دیگر ماؤ نواز ہلاک ہوئے ۔
اسی دوران این ٹی آر، کرشنا، ایلورو، کاکناڈااور کوناسیما اضلاع سے 50 ماؤ نوازوں کو گرفتار کیا گیا، جن میں خصوصی زونل کمیٹی کے 3 ارکان، پلاٹون ارکان 23، ڈویژنل کمیٹی ارکان5 اور ایریا کمیٹی ارکان 19 شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان گرفتاریاں اس طرح کی گئیں کہ عوام کو کسی قسم کا نقصان نہ ہو۔
گرفتار شدگان سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ منگل کے انکاؤنٹر کے بعد کچھ ماؤ نواز فرارہوگئے تھے جن کی تلاش کے لئے ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ صحافیوں کو ہڈما کی جانب سے مکتوب لکھنے کی کوئی اطلاع درست نہیں، کیونکہ ہڈما فائرنگ کے تبادلے میں ہی مارا گیا تھا، اسے پکڑ کر قتل کئے جانے کی باتیں بے بنیاد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ماؤ نوازوں سے پاک آندھرا پردیش کے لئے کوششیں جاری ہیں اور توقع ہے کہ بہت جلد کئی ماؤ نواز خود سپردگی اختیار کریں گے ۔ چھتیس گڑھ میں بڑی کارروائیوں کے بعد ماؤ نواز مختلف علاقوں کی طرف بھاگ رہے ہیں اور اسی دوران پکڑے جا رہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘

Next Post

کسانوں کوگمراہ کرنے کانگریس اور بی آرایس پر تلنگانہ بی جے پی صدررامچندرراو کاالزام

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
قومی خبریں

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

2026-07-21
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

2026-07-21
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا

2026-07-21
پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے
قومی خبریں

پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے

2026-07-21
’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
قومی خبریں

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-16
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

راہل کی دہرادون مہم سے ڈری حکومت، پریڈ گراؤنڈ کی اجازت منسوخ کی: کانگریس

2026-07-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

بی جے پی میں شامل ہوئے آپ کے کونسلر وکاس ٹانک

2026-07-16
Next Post

کسانوں کوگمراہ کرنے کانگریس اور بی آرایس پر تلنگانہ بی جے پی صدررامچندرراو کاالزام

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.