جمعہ, اکتوبر 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

’اوڑی میں ایل او سی پر دراندازی کی کوشش ناکام بنادیا گیا‘

طرفین میں گولیوں کا مختصر تبادلہ ‘تلاشی کارروائی جاری :فوج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-20
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’اوڑی میں ایل او سی پر دراندازی کی کوشش ناکام بنادیا گیا‘

loc

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’سرحد پا ر دہشت گردی کو نظر انداز نہیں کر سکتے‘

بارہمولہ میں مبینہ دہشت گرد معاون نیٹ ورک کا پردہ فاش

سرینگر/۱۹ نومبر
جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بدھ کے روز بھارتی فوج کے چوکس اہلکاروں نے ایک دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔
افسران نے بتایا کہ ایل او سی کے اس سیکٹر میں اگلی چوکیوں پر تعینات اہلکاروں نے پاکستان کی جانب سے مشتبہ نقل و حرکت دیکھی۔
افسران نے کہا ’’مشتبہ دراندازوں کے ساتھ مسلسل فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد وہ پسپا ہونے پر مجبور ہو گئے۔ علاقے میں تلاشی کارروائی جاری ہے تاکہ کوئی دہشت گرد بھارتی حدود میں داخل ہونے میں کامیاب نہ ہو سکے۔‘‘
افسران کے مطابق اس تازہ دراندازی کی کوشش سے یہ بات پھر ثابت ہوتی ہے کہ پاکستان فوج کی مدد سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں اس موسمِ سرما میں پہاڑی درّوں کے برف باری سے بند ہونے سے پہلے دہشت گردوں کو بھارت میں دھکیلنے کی کوششیں تیز کر رہی ہیں۔
اس دوران فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی اس خدشے کے تحت شروع کی گئی ہے کہ سرحد پار موجود دہشت گرد موسم سرما کی آمد سے قبل دراندازی کی کوششیں تیز کر سکتے ہیں، کیونکہ برف باری کے بعد اوپری درے بند ہو جاتے ہیں اور اس طرح کی کوششیں تقریباً ناممکن ہو جاتی ہیں۔ اسی لیے فوج نے علاقے میں نہ صرف اپنے پیٹرولنگ پوائنٹس کو مضبوط کیا ہے بلکہ نگرانی بڑھانے کے لیے تھرمل امیجرز، جدید آلات اور ڈرون بھی میدان میں اتارے گئے ہیں۔ اس دوران کئی جگہوں پر شہریوں کی نقل و حرکت محدود کی گئی ہے تاکہ آپریشن میں کوئی رکاوٹ نہ آئے ۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں مشکوک نقل و حرکت حقیقی خطرے کی طرف اشارہ کرتی ہے ، اور اسی وجہ سے تلاش کا دائرہ کئی کلومیٹر تک وسیع کیا گیا ہے ۔ ان کے مطابق فوج کسی بھی ممکنہ دراندازی کے امکان کو مسترد نہیں کر رہی اور جب تک پورا علاقہ کلیئر نہیں ہو جاتا، آپریشن جاری رہے گا۔ کمل کوٹ کے اردگرد رہنے والے مقامی لوگوں نے بتایا کہ صبح سے فوج کی گشت میں واضح اضافہ دیکھا گیا ہے اور پہاڑی راستوں پر کڑی نگرانی جاری ہے ۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب چند روز قبل ہی کیرن سیکٹر میں دراندازی کی ایک بڑی کوشش ناکام بنائی گئی تھی جس میں دو نامعلوم دہشت گرد مارے گئے تھے ۔
سکیورٹی ایجنسیاں مسلسل یہ کہتے آئی ہیں کہ سرحد پار واقع لانچنگ پیڈز میں دہشت گرد موسم سرما سے قبل سرحد عبور کرنے کی کوششوں میں رہتے ہیں، اور انہی خطرات کے پیش نظر لائن آف کنٹرول پر چوکسی کو انتہائی سخت رکھا گیا ہے ۔
اوڑی میں جاری تازہ آپریشن کے حوالے سے فوج کا کہنا ہے کہ ابھی تک کوئی براہِ راست تصدیق سامنے نہیں آئی کہ واقعی کوئی گروہ داخل ہوا تھا یا نہیں، اس لیے علاقے کی مکمل جانچ پڑتال جاری ہے اور جیسے ہی آپریشن مکمل ہوگا، مزید تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔ایجنسیز

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہند پاک مسلح ٹکراؤ کے بعد چین نے رافیل طیاروں کے خلاف ’گمراہ کن مہم‘ چلائی

Next Post

آٹھویں جماعت تک سرمائی تعطیلات دسمبر کے پہلے ہفتے سے: سکینہ ایتو

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

’سرحد پا ر دہشت گردی کو نظر انداز نہیں کر سکتے‘

2026-10-23
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
اہم ترین

بارہمولہ میں مبینہ دہشت گرد معاون نیٹ ورک کا پردہ فاش

2026-10-23
ایس ایس پی کا پہلا بڑا چیلنج، ڈیوٹی کے دوران شراب نوشی کے مرتکب پولیس اہلکار کے خلاف کارروائی
اہم ترین

ایس ایس پی کا پہلا بڑا چیلنج، ڈیوٹی کے دوران شراب نوشی کے مرتکب پولیس اہلکار کے خلاف کارروائی

2026-10-23
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’اننت ناگ میں۲۵۰بستروں کے زچگی اسپتال کیلئے جگہ کا انتخاب باقی‘

2026-10-23
ریاستی درجے پر بحث کیلئے تیار‘۳۷۰ پر نہیں :بی جے پی
اہم ترین

’این سی شکست کے خوف سے پنچایتی انتخابات سے گریزاں‘

2026-10-23
۲۰ ؍آئی اے ایس اور ۲۵؍ جے کے اے ایس افسرا ن کے تبادلے اور تقرریاں
اہم ترین

محکمہ تعلیم میں تبادلوں سے متعلق شکایات کے جائزے کیلئے کمیٹی تشکیل

2026-10-23
مانسون کے چلتے اگلے دس سے پندرہ دن بہت اہم ہیں:گرگ
اہم ترین

ڈویژنل کمشنر کا گریٹر سرینگر سیوریج اسکیم کا جائزہ، ایک ماہ  میں کام مکمل کرنے کی ہدایت

2026-10-23
منجکوٹ علاقے میں آتشزدگی، قریب ڈیڑھ درجن مویشی ہلاک
اہم ترین

ڈوڈہ کے بھگواہ علاقے میں  آتشزدگی‘۶دکانیں اور۲؍اسٹور خاکستر

2026-10-23
Next Post
روح اللہ کا وزیر اعلیٰ کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج سستی تشہیر:سکینہ

آٹھویں جماعت تک سرمائی تعطیلات دسمبر کے پہلے ہفتے سے: سکینہ ایتو

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.