جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

نوگام تھانہ دھماکہ:’ہم اپنے شہداء کو کبھی نہیں بھولیں گے‘

شہدا کے لواحقین کوہر طرح کی مدد فراہم کی جائے گی:پربھات

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-18
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
نارکو دہشت گردی میں ملوث افرادسے سختی سے نمٹا جائے گا:ڈی جی پی پربھات
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

سرینگر/۱۷نومبر
پولیس سربراہ‘ نالین پربھات نے پیر کے روز آئی جی کشمیر کے ہمراہ ایچ ایم ٹی سرینگر میں سینئر گریڈ کانسٹیبل اعجاز احمد میر کے گھر جاکر اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔
اعجاز احمد میر اُن۹؍اہلکاروں میں شامل تھے جو جمعہ کی رات نوگام پولیس اسٹیشن میں ہونے والے ہلاکت خیز دھماکے میں جاں بحق ہوئے تھے ۔
ڈی جی پی پربھات اور دیگر افسران نے اہلِ خانہ سے ملاقات کے دوران ان کے غم میں گہری ہمدردی کا اظہار کیا اور پولیس محکمے کی جانب سے تعزیتی پیغام پہنچایا۔ اس موقع پر گھر کا ماحول سوگوار تھا اور اہلِ خانہ شدید صدمے میں دکھائی دیے ۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈی جی پی نے بتایا کہ پولیس محکمہ ان اہلکاروں کے خاندانوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہے گا۔ انہوں نے کہا’’ہم اپنے شہداء کو کبھی نہیں بھولیں گے ، اور نہ ہی اُن کے اہل خانہ کو تنہا چھوڑیں گے ۔ محکمہ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا‘‘۔
ڈی جی پی پربھات نے مزید کہا کہ انہوں نے اہلِ خانہ کو صبر و حوصلے کی تلقین کی ہے اور انہیں یقین دلایا ہے کہ محکمے کی جانب سے ہر طرح کی مدد فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نوگام دھماکے میں جام شہادت نوش کرنے والے تمام ۹؍اہلکاروں کے خاندانوں کیلئے تعاون اور راحت کے اقدامات پہلے ہی شروع کر دیے گئے ہیں۔
پربھات نے واضح کیا کہ پولیس اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران جان کی قربانی دینے والوں کے اہل خانہ کی ہمیشہ خبرگیری کرتی ہے ، یہ ہمارا فرض بھی ہے اور ہمارا عہد بھی۔
قابلِ ذکر ہے کہ نوگام پولیس اسٹیشن میں اس وقت شدید نوعیت کا دھماکہ ہوا تھا جب اہلکار ایک زیرِ تحقیق کیس سے ضبط کیے گئے بارودی مواد کے سیمپلز کی جانچ کر رہے تھے ۔
اس حادثے میں فورینزک ماہرین، پولیس اہلکاروں اور دیگر محکموں سے وابستہ مجموعی طور پر۹؍افراد جاں بحق جبکہ۳۲زخمی ہوئے تھے ۔
اس دوران ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (سی آئی ڈی) نتیش کمار اور ایس ایس پی سی آئی کے طاہر اشرف بھٹی نے پیر کو کپوارہ میں انسپکٹر شاہ اسرارالحق کے گھر جا کر لواحقین سے تعزیت کی۔
اعلیٰ افسران نے اہلِ خانہ سے ملاقات کی، اْن کے غم میں شریک ہوئے اور مشکل گھڑی میں مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
پولیس حکام کے مطابق یہ دورہ اس امر کی عکاسی کرتا ہے کہ جموں و کشمیر پولیس اپنی صفوں میں شامل اْن اہلکاروں کے خاندانوں کے ساتھ مسلسل رابطہ اور تعاون برقرار رکھے ہوئے ہے جنہوں نے فرائض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانیں قربان کیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات فورس کے اس عزم کو مضبوط کرتے ہیں کہ وہ اپنے اہلکاروں اور ان کے خاندانوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑی ہے۔ندائے مشرق خبر

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں ریلوے اسٹیشن پر سیکورٹی الرٹ‘ فورسز کی تلاشی مہم

Next Post

دہلی دھماکہ:’ملزمان کو پاتال سے بھی پکڑیں گے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
’مودی نے ۳۷۰ کو منسوخ کر کے پٹیل کا خواب پورا کیا‘

دہلی دھماکہ:’ملزمان کو پاتال سے بھی پکڑیں گے‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.