جموں/۱۷ نومبر
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں چناب دریا پر قائم کوار ہائیڈرو الیکٹرک پاور پروجیکٹ کی ایک سرنگ میں پیر کو ٹرک میں آگ لگنے کے بعد کئی مزدوروں کو محفوظ طریقے سے باہر نکال لیا گیا، حکام نے بتایا۔
حکام نے کہا کہ واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
حکام کے مطابق زیر تعمیر سرنگ میں اْس وقت آگ بھڑک اٹھی جب ایک ڈمپر میں اچانک آگ لگ گئی، جبکہ متعدد مزدور پڈیارنا علاقے میں واقع پروجیکٹ سائٹ پر سرنگ کی کھدائی کے کام میں مصروف تھے۔
فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور پروجیکٹ حکام کے ساتھ مل کر تمام مزدوروں کو بحفاظت باہر نکال لیا، انہوں نے بتایا۔
حکام کے مطابق اس واقعے میں کسی کی جان نہیں گئی۔ (ایجنسیاں)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔










